اکراچی)پی پی آئی)ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا اور آج بھی 53 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234، کوئٹہ پی کے 325، 326، شارجہ پی کے 181، سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842، مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔لاہور سے ابوظہبی پی کے 263، مسقط پی کے 229، کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747، باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ کی جا چکی ہیں۔ملتان سے مسقط پی کے 171، ریاض پی کے 765، 766، شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ہیں۔سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہیں۔پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286 بھی منسوخ ہیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224بھی منسوخ ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی آج ملکی و غیر ملکی 53 پروازوں کی منسوخی کے بعد 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔
شہید صحافی شان ڈاہر کے لیے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ
ترکی سائیکل ریس : پانچویں مرحلے میں اٹلی کے ایلیاویوانی کامیاب
عدالت کے حکم پر زمیندار کی قید سے ہاری بازیاب
ایکسائز پولیس کی کارروائی ، ملزم کے قبضے سے افیون برآمد
میرپور خاص میںایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر یوم سوگ
ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال
گلگت(پی پی آئی) گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔قومی ایئر لائن میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ سکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، گلگت اور سکردو کی پروازیں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائیں گی۔
پاک ترک دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے، ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،اس کی ترقی کے لئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت داری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب میں ترکیہ کے مختلف ادارو ں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادر ممالک ہیں، ہماری ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے، ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔
18 سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال
کوئٹہ(پی پی آئی) 18 سال بعد سبی ہرنائی ٹرین سروس بحال کردی گئی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے سبی ہرنائی ٹرین کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔سبی ہرنائی ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سبی ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ، ڈی آئی جی سبی ڈی ایس ریلوے بلوچستان اور معتبرین نے شرکت کی۔سبی تا ہرنائی ٹرین سروس بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو دوبارہ سے کھولا گیا ہے۔علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک فروری 2006ء میں بند ہوا تھا، عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، نگراں حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ 18 سال بعد ٹرین سروس بحال کی۔انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی، دوسرے مرحلے میں نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بحال کی جائے گی۔نگران وفاقی وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ ہرنائی پسنجر ٹرین کے ساتھ ہی مال بردار ریل چلنے کا اعلان بھی کرتا ہوں، جلد بلوچستان میں ٹرینوں جال بچھا دیا جائے گا، کوئٹہ چمن ٹرین کا ٹریک بھی مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، ہرنائی ٹرین کی بحالی میں ایف سی بلوچستان لیویز فورس دوسرے سکیورٹی فورسز نے رات دن کام کر کے بحال کیا۔
تلاش کریں
خبریں

شہید صحافی شان ڈاہر کے لیے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ
کراچی02 مئی 2014ء/ ایشیانیٹ پاکستان — پاکستان پریس فاﺅنڈیشن نے عالمی یوم آزادی ءصحافت کی مناسبت سے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ شہید صحافی شان ڈاہر کے نا م کر دیا۔ شان ڈاہر نجی ٹی وی چینل اب تک کے لاڑکانہ میں ضلعی نمائندہ تھے ، شان ڈاہر کو 31دسمبر 2013کی رات صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے بدھ میں گولیوں کا نشا نہ بنایا گیا تھا ، انھیں پیٹھ پر گولیا ں لگی تھیں جبکہ انھیں اسپتال پہنچانے کے باوجود وقت پر طبی امداد نہیں دی گئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے تھے،شان ڈاہر کے لواحقین میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ شامل ہیں۔پی پی ایف کے سیکرٹری جنرل اویس اسلم علی نے اس موقع پر کہا کہ باوجود اس کے کہ شان ڈاہر کومقامی اسپتالوں میں جعلی دواﺅں کے استعمال پر خبر دینے کے پاداش میںنشانہ بنا یا گیا لیکن پولیس رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا ہے،انھوں نے شفاف تحقیقات سے عوام کوآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ ایک لاکھ روپے مالیت کے برابر ہے۔

ترکی سائیکل ریس : پانچویں مرحلے میں اٹلی کے ایلیاویوانی کامیاب
انقرہ: ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں اٹلی کے سائیکل سوار ایلیا ویوانی نے کامیابی حاصل کر لی۔ترکی میں ہونے والی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ 183 کلو میٹر پر مشتمل تھا ،ریس میں ایلیا ویوانی نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 34منٹ 11 سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش دوسرے نمبر پر رہے۔اٹلی کے کرسچیئن کی تیسری ، ان کے ہم وطن سائیکلسٹ فیڈی آندریا کی چوتھی پوزیشن رہی،ایسٹونیا کے رین نے ایک بار پھر مجموعی برتری پرحاصل کرلی۔

عدالت کے حکم پر زمیندار کی قید سے ہاری بازیاب
میرپورخاص: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس نے چھاپہ مار کر زمیندار کی قید سے 17خواتین اور مرد ہاری بازیاب کر وادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پھلاڈیوں پولیس کی ایک ٹیم نے زمیندار لکھانو شر کی زمینوں پر چھاپہ مار کر زمیندار کی قید سے 17ہاریوں جن میں میوہ، ہرما ، راج، تاری، نوراں ، دام بائی ، جمو، بھوری،رمیش سورجن سمیت دیگر شامل ہیںکو بازیاب کر الیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں شریمتی کومت نے ایک درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ زمیندار ان کا حساب کتا ب گزشتہ کئی سال سے نہیں کر رہا ہے جس پر معزز عدالت نے پھلاڈیوں پولیس کو حکم دیا کہ ہاریوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قید کےے گئے ہاریوں کو بازیاب کر لیا۔

ایکسائز پولیس کی کارروائی ، ملزم کے قبضے سے افیون برآمد
میرپورخاص: میرپور خاص ایکسائز پولیس نے جرائم کے خلاف کارروائی میںایک ملزم کو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضے سے 2کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون او ر ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ایکسائز پولیس نے انچارج عبدالجبار کی سربراہی میں عمرکوٹ روڈ پر میرپورخاص شوگرمل کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار غلام عباس سوڈھر کو روک کر اس کے قبضے سے 02کلو اعلی کوالٹی کی افیم اور ایک عدد بغیر کاغذات کی موٹر سائیکل برآمد کر لی ،ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق بین الصوبائی منشیا ت اسمگل کرنے والے گروہ سے ہے اور ملزم ضلع دادو کے علاقے مہڑ کا رہاشی ہے، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت سے 14روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

میرپور خاص میںایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر یوم سوگ
میرپورخاص: ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے موقع پر میرپورخاص میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ، شہر میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے ایک دُکان دار شدید زخمی ہوگیا ۔یم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کے خلاف میر پورخاص میں یوم سوگ منایا گیا ،یوم سوگ کے موقع پر جمعرات کی شام کو ہی مسلح افراد نے شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کر کے شہر کے تمام کاروبار ی علاقے اور مارکیٹوں کوزبردستی بند کر وادیا اور سٹرکوں پر ٹائروں کو آگ لگا کر سٹرکوں کو عام ٹریفک کے لےے بند کر دیا، جمعہ کے روز شہر میں مکمل طور پر کاروبار زندگی مفلوج رہا مارکیٹں اور تجارتی مراکز کے علاوہ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بھی بند رہے ،شہر میں 30سے 40موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد گشت کرتے رہے،اس دوران بھاسنگھ آبا د کے علاقے میں ایک پولٹر ی شاپ کے مالک عرفان سے دُکان بند کرنے کی تکرار کے دوران چھریاں لگنے سے دُکاند ار عرفان شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا، جب کہ یوم سوگ کے موقع پر شہر بھر سے پولیس غائب رہی جس کی وجہ سے شہریوں میںشدید خوف و ہراس پایا گیا۔

ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد میں یوم سوگ منا یا گیا
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی میںکارکنوں کی ہلاکت کے سوگ میں جمعہ کو حیدرآباد میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا ‘مشتعل افراد نے شہر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے ‘ روکاوٹیں کھڑی کیں اسلام آباد چوک پر بعض دکانیں بند کرانے کے لیے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ۔حیدرآبادمیں کاروباری مراکز بند رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرحق پرست کارکنان کی مسخ شدہ لاشیںملنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے تمام سیکٹر و یونٹس کی جانب سے ےوم سوگ کے سلسلے میں شہر لطیف آباد اور قا سم آباد کے مختلف علاقوں، حیدر چوک ، قلعہ چوک، لبرٹی مارکیٹ ، ہیر آباد، کچہ قلعہ، کھوکھر محلہ، کوہ نورچوک، بھائی ،خان چاڑی، دو قبر، گلشاہ بخاری، لیاقت کالونی، اسلام آباد، پھلیلی، پریٹ آباد، نورانی بستی ، تلک چاڑی، فقیر کا پڑھ ، گجراتی پاڑہ، حالی روڈ لطیف آباد یونٹ نمبر ۲،۵،۶،۷،۸،۹،۰۱،۱۱اور ۲۱ قا سم آباد سمیت شہر بھر میں میں کارکنان اور مختلف تاجر و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑی تعداد میں گھر وں،دوکانو ں، تنظیمی دفاتر کے علاوہ گلیوں، چوراہوں، گاڑ یوں پر بڑی تعداد میں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اسکے علاوہ کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے بازو وںپر سیاہ پٹیاں باندھیںجبکہ یوم سوگ کے موقع پر حیدرآباد شہر ،لطیف آباد اور قاسم آباد میں دن بھر سوگ کا عالم رہا اور بازاروں و کاروباری مراکز میں سناٹا چھایا رہا جبکہ شہر بھر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹ یونینز نے ایم کیوایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل عام کے خلاف اپنے دوکانیں اور کاروبار بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور یوم سوگ میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔