لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کی تجویز پر سائلین کے تحفظات کے ازالہ کے لیے کمیشن کی منظوری دیدی۔عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، نگران حکومت نے محکموں کے حوالے سے کیسز نمٹانے کے لیے تحفظات کے ازالہ کا کمیشن تشکیل دے دیا۔ کمیشن کے تحت کسی بھی محکمے یا افسر کے خلاف اگر کوئی شکایت ہوگی تو عدالت سے رجوع کرنے سے قبل کمیشن سے رجوع کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔شکایات نظرثانی کمیشن، پندرہ روز میں درخواست پر فیصلہ کرے گا، تمام محکمے گریڈ 20 کے افسر کو شکایت نظرثانی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ کابینہ کی 17 اکتوبر کی میٹنگ کی روشنی میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ارجنٹائن موٹو ریس:ریس 1،2 ٹائٹل اسپین کے مارکویز،ایسٹیو،ریس 3اٹلی کے رومانو کے نام
باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف مقرر
احمد شہزاد بھی روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا کے مداح نکلے
ناصر جمشید ورلڈکپ2015کھیلنے کے لیے پر عزم
مشکلات میں پھنسی ممبئی انڈینز نے رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کرلیں
ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں آصف ٹوبا اور اسجد اقبال کا فاتحانہ آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شہبازشریف سے صادق سنجرانی، امیر مقام کی الگ الگ ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نوازشریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک پیش کی، صادق سنجرانی نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کی ریاستی خدمات کو بھی سراہا، شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے ملاقات کی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لئے پارٹی رہنما?ں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
نگران وزیر اعظم پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
لاہور: ڈینگی مچھر وار جاری،24گھنٹوں کے دوران شہر 90مریض سامنے آ گئے
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی مچھر کے جان لیواء حملے بدستور جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 90مریض سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد آج بھی 60ہے اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف 1094مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروا تلف کر دیا ہے طبی ماہرین نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئیندہ دو ہفتے اہم قرار دیے ہیں اور شہریوں سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدائت کی گئی ہے
تلاش کریں
خبریں

ارجنٹائن موٹو ریس:ریس 1،2 ٹائٹل اسپین کے مارکویز،ایسٹیو،ریس 3اٹلی کے رومانو کے نام
(April 28, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کے فائنل میں اسپین کے مارک مارکیز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ریس 2میں اسپین ہی کے ایسٹو راباٹ جبکہ ریس 3میںاٹلی کے رومانوفیناٹی مجموعی طور سر فہرست رہے۔اسپین کے 21سالہ اسٹار رائیڈر مارک مارکویز نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں تما م کھلاڑیوں پر سبقت لے گئے ۔انھوں نے مقررہ فاصلہ41منٹ 39اعشاریہ82 سیکنڈز میں طے کر لیا۔ اس شاندار جیت کے بعدمارکویز نے سیزن میں تیسرا ٹائٹل حاصل کرکے نیاریکارڑبنا دیا ہے۔ مارکیز کے ہم وطن اسپینش رائیڈر ڈینی پیڈروسادوسرے اورجارج تیسرے نمبر پر رہے۔ موٹو2 ایونٹ کی فائنل ریس میں بھی اسپین کے رائیڈرایسٹیو راباٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، فن لینڈ کے میکادوسری اور اسپین کے میورک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ موٹو 3 ریس میں اٹلی کے رومانو فیناٹی سرفہرست رہے دوسرے پوزیشن اسپین کے مارکویز الیکس اور تیسری پوزیشن سٹریلیا کے جیک ملر کے نام رہی۔

باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیف مقرر
(April 28, 2014)
لاہور: پاکستا ن کرکٹ بورڑ نے چار رکنی جونیئر سیلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔پی سی بی نے سابق بیٹسمین باسط علی کو جو نیئر سلیکشن کمیٹی کا سر براہ مقرر کر دیا۔چیف سلیکٹر باسط علی کے علاوہ سیلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سابق کرکٹر علی نقوی ، نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے علی ضیااور سابق کرکٹر فرخ زمان شامل ہیں۔

احمد شہزاد بھی روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا کے مداح نکلے
(April 27, 2014)
لاہور: پاکستانی اوپننگ بیٹسمن احمدشہزاد نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ایک پیغام میں احمد شہزاد کا ہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ کھلاڑی ماریہ شرا پوا کے اسٹاگرٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔عالمی نمبر 4روسی کھلاڑی ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کرنے لے لیے پر جوش ہیں ،شراپوااسٹاگرٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہیں۔جیت کے ساتھ شراپوا تیسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی ایگنسکا سے تیسری پوزیشن چھین لیں گی۔

ناصر جمشید ورلڈکپ2015کھیلنے کے لیے پر عزم
(April 27, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمن ناصر جمشید ورلڈکپ 2015میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے پر عزم ہیں۔اوپننگ بیٹسمن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ وہ فارم اور فٹنس بحال کر کے ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فٹنس کے ذریعہ اپنے وزن پر قابو پانے اور کوچزکی رہنمائی میں بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ فارم اور فٹنس ثابت کرکے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،جارح مزاج بیٹسمن کا کہنا تھا کہ موقع ملنے پر وہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور شائقین اب انھیں ایک نئے روپ میں دیکھیں گے۔واضح رہے کہ ناصر جمشید مسلسل خراب فارم کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔

مشکلات میں پھنسی ممبئی انڈینز نے رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کرلیں
(April 27, 2014)
شارجہ: انڈین پریمئیر لیگ میں مشکلات سے دوچار ممبئی انڈینز نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی خد مات حاصل کرلیں ۔ سابق آسٹریلوی کپتان ممبئی انڈینز کی مشاورتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔رکی پونٹنگ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔ممبئی انڈینز کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا ہے کہ رکی پونٹنگ ممبئی کی مشاورتی ٹیم کاحصہ ہوںگے۔اس اقدام کے بعد ممبئی انڈینز کو عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ساتھ رکی پونٹنگ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر ممبئی انڈینز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیںاور امید کرتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق شاندار کھیل پیش کرکے ایونٹ میں واپسی کرگی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ممبئی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجودہے۔

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں آصف ٹوبا اور اسجد اقبال کا فاتحانہ آغاز
(April 27, 2014)
دبئی: ایشین اسنوکرچیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف ٹوبا اوراسجد اقبال نے فاتحانہ آغازکیا۔ دبئی میںجاری ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف ٹوبا اور اسجد اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ محمد آصف ٹوبا نے شام کے حاتم شیخ خلیل صفر کے مقابلے میں چار فریم شکست دی،دوسری جانب اسجد اقبال نے بھی اپنا میچ باآسانی جیت لیا اور کوریا کے کیوئسٹ کو چارصفر سے زیر کیا۔