میرپورخاص: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس نے چھاپہ مار کر زمیندار کی قید سے 17خواتین اور مرد ہاری بازیاب کر وادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پھلاڈیوں پولیس کی ایک ٹیم نے زمیندار لکھانو شر کی زمینوں پر چھاپہ مار کر زمیندار کی قید سے 17ہاریوں جن میں میوہ، ہرما ، راج، تاری، نوراں ، دام بائی ، جمو، بھوری،رمیش سورجن سمیت دیگر شامل ہیںکو بازیاب کر الیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت میں شریمتی کومت نے ایک درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ زمیندار ان کا حساب کتا ب گزشتہ کئی سال سے نہیں کر رہا ہے جس پر معزز عدالت نے پھلاڈیوں پولیس کو حکم دیا کہ ہاریوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر قید کےے گئے ہاریوں کو بازیاب کر لیا۔
Next Post
ترکی سائیکل ریس : پانچویں مرحلے میں اٹلی کے ایلیاویوانی کامیاب
Fri May 2 , 2014
انقرہ: ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں اٹلی کے سائیکل سوار ایلیا ویوانی نے کامیابی حاصل کر لی۔ترکی میں ہونے والی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ 183 کلو میٹر پر مشتمل تھا ،ریس میں ایلیا ویوانی نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 34منٹ 11 سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش دوسرے نمبر پر […]

