لاہور)پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو ضرور پاکستان آئیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا وسیع تجربہ ہے، قائد مسلم لیگ ن کو جب جب اقتدار سے نکالا گیا تو کہا گیا ان کی سیاست ختم ہوگئی مگر وہ ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت نے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا، 50 لاکھ گھروں کے خواب دکھانے کے بعد لوگوں کو لنگرخانے دیئے گئے، 2017 میں پاکستان کو 24 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کی بات ہو رہی تھی، 2013 میں لوڈشیڈنگ جیسے بڑے جن کو بوتل میں بند کیا گیا، ہمارے دور میں سی پیک جیسا بڑا پراجیکٹ پاکستان میں شروع کیا گیا۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں دراصل نوازشریف کے ساتھ نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی گئی، پروپیگنڈا کیا گیا کہ نوازشریف واپس نہیں آ رہے، نوازشریف 21 اکتوبر کو ضرور واپس آئیں گے۔
آرمین زوئیگلر کا انوکھا ریکارڈ ،چھ اولمپکس میں چھ تمغے حاصل کرلیے
کیون پیٹرسن نے کاﺅنٹی کلب سرے سے نیا معاہدہ کرلیا
آئرش گالفرروری میکلرائے کا اسکاٹش اوپن کھیلنے کا فیصلہ
میٹی لٹوالا نے تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا
ڈسپلن کیخلاف ورزی، جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل بھارت کیخلاف ٹیسٹ سے آﺅٹ
آئی پی ایل اسکینڈل : سری نواسن کے داماد پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 افراد گرفتار
گوجرانوالہ)ی پی آ ئی)گوجرانوالہ میں گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے،28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کر دیئے۔ گیپکو چیف کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 32 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، گوجرانوالہ سے مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے، گیپکو کی جانب سے 28 لاکھ 38ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔ گیپگو چیف کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد 1620 ہوگئی ہے، تمام بجلی چوروں کو 13کروڑ 98 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئیہیں۔
کراچی میں ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر سب انسپکٹر قتل
کراچی(پی پی آ ئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈکیتی پر مذاحمت کرنے والے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عامر علی جان کی بازی ہار گئے، مقتول عامر علی فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اور گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے عامرعلی کو لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی، اسی فائرنگ کے تبادلے میں عامر علی کو سینے پر گولی لگی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے، مقتول کے پاس جیب میں کیش موجود ہے لیکن پستول اور موٹر سائیکل نہیں ملی، جس کا مطلب ہے ڈاکو پیسے موبائل فون تو لے کر نہیں گئے، تاہم پستول اور موٹر سائیکل لے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادرنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہید سب انسپکٹر عامر وادی حسین قبرستان سے واپس آرہا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، شہید سب انسپکٹر کو سینے پر ایک گولی لگی اور ان کی موت ہوگئی، اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکوؤں سے مقابلے کے درمیان پولیس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، یہ پولیس مقابلہ پیراڈائز بیکری کے قریب ہوا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔رواں برس جون میں پیش آئے ایک اور ایسے ہی واقعے میں سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے عقب میں واقع انڈس پلازہ کے قریب شعلے ڈکیت گینگ نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں رحمت اللہ اور عبدالحکیم کو شہید کردیا تھا، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نائن ایم ایم پستول اور 30 بور گولیوں کے خول بھی ملے تھے۔
عالمی بینک نے کم تنخواہ والے ملازمین پر ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے لی
اسلام آباد(پی پی آ ئی) عالمی بینک نے کم تنخواہ والے ملازمین پر ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے لی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی ترجمان نے کہا کہ ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے کسی قسم کی سفارش نہیں کر رہے، عالمی بینک پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں ایسی جامع اصلاحات کی سفارش کرتا ہے جن کے نتیجے میں ٹیکسوں کا بوجھ امیر افراد پر بڑھے اور غریب افراد کو ریلیف حاصل ہو، تاہم کسی بھی قسم کی تجویز دینے کیلئے نئے اعداد وشمار کا جائزہ لینا ضروری ہے کیوں کہ تجویز 2019ء کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کی گئی جس کو حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے رپورٹ میں حکومتی اعداد و شمار کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مالدار ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے مجموعی ٹیکس سے بھی زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے، جولائی تا ستمبر کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 70.6 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا جب کہ ایکسپورٹرز اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹرز نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 7 ارب ڈالر کمائے لیکن ٹیکس کی مد میں صرف 21 ارب روپے جمع کرائے، ایکسپورٹرز اپنی مجموعی رسیدوں کا صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں جو اس سال 4 فیصد سے کم ہو کر 3.6 فیصد رہ چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر نے پلاٹوں کی خرید وفروخت پر 44 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر نے بینکوں سے رقوم نکالنے پر ٹیکس کی مد میں 7.6 ارب روپے جمع کیے، سب سے زیادہ ٹیکس کی وصولی کنٹریکٹرز، سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز، امپورٹرز، تنخواہ دار طبقے، نان فائلرز کے الیکٹریسیٹی بلز، ٹیلیفون اور موبائل فون یوزرز اور ڈیویڈنڈ انکم کی مد میں کی گئی، بجلی بلوں کی مد میں انکم ٹیکس کی وصولی میں 75 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سہہ ماہی کے دوران بجلی بلوں کی مد میں 2.5 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ایکسپورٹرز کے درمیان دولت کا کوئی موازنہ نہیں ہے، تنخواہ دار طبقہ کنٹریکٹرز، بینک ڈپوزیٹرز اور امپورٹرز کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ ہے، جس کی اکثریت کا معیار زندگی انتہائی پست ہے اور تنخواہ دار طبقے کی اکثریت اپنی آمد و رفت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹرسائیکل کا سہارا لیتی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آرمین زوئیگلر کا انوکھا ریکارڈ ،چھ اولمپکس میں چھ تمغے حاصل کرلیے
سوچی: اٹلی کے آرمین زوئیگلر سنگلز رن میں تمغہ جیت کر سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے ۔زوئیگلر نے چھ اولمپکس کے دوران یہ چھٹا تمغہ اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 14فروری 1994میں پہلی مرتبہ اولمپک گیمز میں شرکت کی تھی جب ان کی عمر محض 20سال تھی ۔

کیون پیٹرسن نے کاﺅنٹی کلب سرے سے نیا معاہدہ کرلیا
لندن: سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کاﺅنٹی کلب سرے سے رواں سیزن کیلئے نیا معاہدہ کرلیا ۔ 33سالہ پیٹرسن فی الحال ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کاﺅنٹی کلب کی نمائندگی کریں گے ۔پیٹرسن کے مطابق اگر گزشتہ معاہدوں سے مسئلہ پیدا نہ ہوا تو وہ فرسٹ کلاس اور محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے ۔

آئرش گالفرروری میکلرائے کا اسکاٹش اوپن کھیلنے کا فیصلہ
بلفاسٹ: آئرش گالفر روری میکلرائے نے اوپن گالف چیمپئن شپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے جولائی مٰں اسکاٹش اوپن کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔میکلرائے نے آخری مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں 2008-9میں حصہ لیا تھا ۔

میٹی لٹوالا نے تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا
اسٹاک ہوم: فن لینڈ کے میٹی لٹوالا نے تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی کا ٹائٹل جیت لیا ۔ سوئیڈن کار ریلی میں برف پوش ٹریک اور سخت سردی بھی ڈرائیورز کے حوصلے پست نہ کرسکی ۔فنش ڈرائیور میٹی لٹوالا نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے تیس اعشاریہ ایک سیکنڈ میں طے کرکے کیرئیر میں تیسری مرتبہ سوئیڈن کار ریلی جیت لی ۔ناروے کے اینڈریاس مک کیلسن دوسرے جبکہ ناروے ہی کے میڈز اوسٹبرگ تیسرے نمبر پررہے ۔

ڈسپلن کیخلاف ورزی، جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل بھارت کیخلاف ٹیسٹ سے آﺅٹ
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل بھارت کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل نے آکلینڈ ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل مقامی شراب خانے میں شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ مچایا ۔ کوچ مائیک ہیسن کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دونوں کھلاڑیوں کے رات گئے تک باہر رہنے والے واقعے کی تحقیقات کررہا ہے ۔

آئی پی ایل اسکینڈل : سری نواسن کے داماد پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے
ممبئی: بگ تھری کے باس اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ می اپن پرآئی پی ایل میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو گئے۔ آئی پی ایل کرپشن ا سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق گروناتھ می اپن پر کرپشن الزامات درست ہیں۔گروناتھ می اپن آئی پی ایل ٹیم چنائی سپر کنگز کے چیف اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد ہیں۔کرکٹ پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ گروناتھ می اپن پر بھی میچوں پر سٹے بازی کے الزامات لگائے گئے تھے لیکن چند روز جیل کی ہوا کھانے کے بعد گروناتھ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد گروناتھ می اپن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہوئے تو ان کی ٹیم چنائی سپر کنگز پر پابندی لگ سکتی ہے۔سٹے بازی کے الزامات میں ملوث راجھستان رائلز کی مالک شلپا شیٹھی اور انکے شوہر کے خلاف بھی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
