تہران/ اسلام آباد (پی پی آئی(پاکستان اور ایران نے سرحد پر مکمل باڑھ لگانے اور ایرانی تیل کی ا سمگلنگ کو روکنے، بارڈر کراسنگ، بجلی کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے قیدیوں کی معلومات کا تبادلے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقیہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایران راجے/تفتان کے چار دیہات کو بجلی فراہم اور زائرین کے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرے گا۔
سوچی اولمپکس: بلیدیو 2 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے اسکیئر بن گئے
بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کا میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ
سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ٹریفک حادثات پر مرتب عالمی فہرست میں پاکستان کا شمار بد ترین ممالک میں نمایاں
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک خصوصا کراچی میں حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست میں ہے، اسی لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے اہم شاہراہوں پر حادثات کے شکار افراد کیلئے اسپتالوں کی تجویز پیش کی تھی پی پی آئی کے مطابق سب سے زیاد ہ حادثات خیبر پختون خوا، اس کے بعد پنجاب اسلام آباد اور پھر سندھ میں ہوتے ہیں، مگر اندرون سندھ حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالی ہے یہی سبب ہے کہ ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھی زخمیوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن جاتی ہے سندھ بھر میں 40 فی صد جان لیوا حادثات انڈس ہائی وے پر جامشورو سے سیہون راستے پر ہوتے ہیں،۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 65 فی صد حادثات ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جن کا سب سے زیادہ شکار موٹر سائکل سوار بنتے ہیں۔
سبی ہرنائی سیکشن کا تعمیراتی کام مکمل، مسافرٹرین جمعرات سے چلے گی
کوئٹہ (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے سبی ہرنائی سیکشن کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سبی ہرنائی سیکشن پر دوبارہ مسافرٹرین کاآغاز جمعرات 12اکتوبر سے کیاجارہاہے، پی پی آئی کے مطابق یہ ٹرین 17سال کی مسلسل بندش کے بعد چلائی جارہی ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ16اکتوبرسے چین کادورہ کریں گے
اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑپیر16اکتوبرسے برادر ملک چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن (بی آر ایف) میں شرکت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق بطور نگران وزیراعظم اپنے پہلے دورہ چین میں وہ میزبان چینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کریں گے اور اس سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پی 5 ممالک کے کسی بھی اعلیٰ رہنما کے ساتھ یہ ان کی پہلی ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم 18 اکتوبر تک بیجنگ میں قیام کریں گے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت 90 ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سوچی اولمپکس: بلیدیو 2 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے اسکیئر بن گئے
(February 12, 2014)
سوچی: کینیڈا کے ایلیکس بلیدیوسرمائی اولمپکس میں دوگولڈ میڈل جیتنے والے پہلے فری اسٹائل اسکیئربن گئے۔ سوچی ونٹر اولمپکس کے میڈلز ٹیبل پر کینیڈا چار طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس کے مینز فری اسٹائل اسکینگ موگلز فائنل میں کینیڈا کے ایلیکس بلیدیو نے چھبیس اعشاریہ تین ایک کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بلیدیو ونٹر اولمپکس میں دوگولڈ میڈلز جیتنے والے پہلے فری اسٹائل اسکئیر بن گئے۔ ویمنز آئس ہاکی میں کینیڈا نے فن لینڈ کو تین صفر سے شکست دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ خواتین کے تین ہزار میٹر ریلے اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں اٹلی، چین، جنوبی کوریا اور کینیڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے پانچ ہزار میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ فائنل میں نیدرلینڈزکے مچل ملڈر نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بازی مارلی۔ جین اسمیکنز نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے ساڑھے بارہ کلومیٹر بائتھلون ایونٹ کا طلائی تمغہ فرانس کے مارٹن فورکیڈ نے جیتا۔

بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے
(February 12, 2014)
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ۔ ہیڈن نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز سیریز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ہیڈن کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
(February 11, 2014)
سڈنی: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلین کرکٹ بورڈکی جانب سے مختصر فارمیٹ کے عالمی کرکٹ کپ کے لیے ا سکواڈ کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کو سونپی گئی ہے۔اسکواڈ میں آل راونڈر بریڈ ہوج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔43 سالہ بریڈ ہوج اسکواڈ میں عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 23 مارچ کو ہو گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا جس میں دنیا بھر کی 16ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

سابق کیوی کرکٹر کرس کینز کا میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ
(February 11, 2014)
آکلینڈ: سابق کیوی آل راﺅنڈر کرس کینز نے خود پر عائد میچ فکسنگ الزامات کے شواہد دیکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ انھوں نے میچ فکسنگ الزامات پر سابق کرکٹرز اور آفیشلز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کینز کہنا تھا کہ مجھ پر الزامات لگانے والے شواہد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں، انھوں نے اس معاملے پر اپنے ملکی کرکٹ بورڈ کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا، جس میں سابق کرکٹر رچرڈ ہیڈلی بھی شامل ہیں۔ کینز نیوزی لینڈ کے ان تین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کیخلاف آئی سی سی کی میچ فکسنگ تحقیقات جاری ہیں، ان کے علاوہ ڈیرل ٹفی اور لو ونسنٹ کے نام بھی سامنے آئے تھے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس معاملے پر تحقیقات کیے جانے کی تصدیق کو 10 ہفتے گزر چکے ہیں۔ کینز کا کہنا ہے کہ مجھ سے اس بابت ابھی تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، لیکن اس حوالے سے پھیلی ہوئی افواہوں سے میرے پروفیشنل کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کینز نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ اس تحقیقات کے سلسلے میں انگلش پولیس نیوزی لینڈ آئی تھی اور آئی سی سی نے میری سابقہ بیوی کیرن سے جنوبی افریقہ میں رابطہ کیا تھا، لیکن اس معاملے پر سیاہ بادل ابھی تک مجھ پر پھیلے ہوئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اس حوالے سے اگر حکام کے پاس کچھ شواہد ہیں تو مجھے بھی دکھائے جائیں۔ واضح رہے کہ کینز مارچ 2012 میں بھی آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی پر ہرجانے کا مقدمہ جیتنے پر 90 ہزار پاﺅنڈ حاصل کر چکے ہیں، جس میں مودی نے کینز پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم کینز کا کہنا ہے کہ موجودہ معاملے میں ابھی تک میں قانونی چارہ جوئی پر کوئی فیصلہ نہیں کر پایا ہوں کیونکہ میں نہیں جانتا کہ میرے خلاف کس قسم کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

سریش رائنا کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے چھٹی کا امکان
(February 11, 2014)
ممبئی: بھارتی بیٹسمین سریش رائنا کی خراب فارم انہیں ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا ءکپ کے حتمی اسکواڈ سے باہر نکال سکتی ہے ۔رائنا آخری چوبیس ون ڈے میچوں میں صرف ایک سنچری بناسکے ۔دونوں ایونٹس کے اسکواڈز کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) ہوگا جس میں رائنا کی جگہ چتیشور پجارا کو مل سکتی ہے ۔

نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی
(February 11, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اورنجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ۔ملتان کرکٹ بورڈ کے احمد نواز کی جانب سے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ نے پی سی بی بورڈ کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ کو غیر قانونی طریقے سے تحلیل اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے جمہوری حکومت نےغیرجمہوری طریقہ اختیار کیا ، پی سی بی میں جمہوریت ختم کر کے مارشل لاءکا نفاذ کر دیا گیا ہے۔درخواست میں وفاق ، وزیراعظم اور سات رکنی عبوری کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ عبداللہ باہر کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف ایک متفرق درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی چئیرمین کی تقرری انتخابات کے ذریعے ہونی چاہئے، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں ، عبوری کمیٹی کی بجائے کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں، درخواست میں عبوری چئیرمین نجم سیٹھی ، ممبر گورننگ باڈی شکیل شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیر اعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
