اسلام آباد)پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ حتمی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ عام انتخابات سے متعلق مجوزہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بدھ کو الیکشن کمیشن کو تجاویز دیں گے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے لیے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی قواعد میں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انتخابی قواعد میں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کر دیا، اس حوالے سے پی پی پی کے سکریٹری جنرل نیئر بخاری نے خط میں لکھا کہ جمہوریت، شفافیت اور قانون پر یقین رکھنے والا پاکستانی اور پارٹی سکریٹری جنرل ہوں، الیکشن۔کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا جائزہ لیا ہے، ان ترامیم پر الیکشن کمیشن کو اہنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات کو صاف اور شفاف انداز میں منعقد کرانے کے لیے کمیشن کوششیں قابل تعریف ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ فارم 68 میں ترامیم پر بہت سنجیدہ تحفظات اور اعتراضات ہیں، اس شق کے تحت انتخاہی امیدوار کو کیمپین فنانس رولز کے تحت اپنی پارٹی کے مکمل انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی جب کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 161کے سب رول 3 کے تحت سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج گزٹ نوٹی فکیشن کے 60 دن میں جمع کرانا ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی ترامیم کے تحت فارم 68 کے تحت کیمپین فنانس سب سیکشن 211/2 کے مطابق کامیاب امیدوار کو پولنگ کے 10 روز کے اندر اپنی پارٹی کے انتخابی اخراجات کی تفصیل دینا ہوگی جب کہ باقی تمام امیدواروں کو سیکشن 98, 124 اور 136 کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیل 30 دن میں جمع کرانا ہوں گی۔ نیئر بخاری نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ پارٹی امیدواروں کے لیے شرط اور دیگر امیدواروں کے شرائط میں تضاد ہے اور ایسا کرنا ناممکن ہے، امیدوار وہ اطلاعات کیسے فراہمکر سکتے ہیں جو انہیں خود بھی نہ ملی ہوں، اپ سے درخواست ہے کہ الیکشن قواعد میں تجویز کردہ ان شرائط کے کالم کو ختم کیا جائے۔
ڈیوس کپ ٹینس : راجر فیڈرر نے شرکت کی تصدیق کردی
شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، نگران وزیراعظم
اسلام آباد)پی پی آ ئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے ہولناک اور تکلیف دہ آفت کا ہمت سے مقابلہ کیا، یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آفات کے خطرات موجود ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، اس حوالے سے مطلوبہ قانون سازی اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مبنی گورننس کو فروغ دے رہے ہیں، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور سب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ آج 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیززلزلہ کے شہداء کی 18ویں برسی منائی گئی، پاکستان و آزاد جموں وکشمیر بھر سمیت ضلع نیلم میں 8 اکتوبرکی صبح کاآغاز مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا، شہداء کے سوگ میں سائرن بجاکر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ڈپٹی کمشنر، ایس پی نے قومی و ریاستی پرچم کشائی کی، شہداء زلزلہ 2005ء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شرکاء نے مملکت پاکستان و آزاد کشمیر سمیت امت مسلمہ کی کامیابی باالخصوص 2005ء کے قیامت خیززلزلہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
فلسطینی ظلم کیخلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں: سراج الحق
تیمرگرہ)پی پی آ ئی)جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، پاکستانی قوم حماس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے،پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، قائداعظم نے پہلے دن سے فلسطینوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دے گا، اس وقت 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چائیے،اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مسلم دنیا سے متعلق کہا کہ یہ مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے،فلسطین کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا،مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مرکز ہے،مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جینا اور مرنا عظیم جہاد ہے۔
وزیراعلیٰ کا پنجاب کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا حکم
لاہور)پی پی آ ئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں اجلاس ہوا، جس میں ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز نئے بنیں گے، 100 نئے بیڈز کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک سے سرجنز کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی منظوری کے بعد کنٹریکٹ پر بھی سرجنز کو ہائر کیا جائے۔اس موقع پر محسن نقوی نے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا، ہسپتال میں طبی سہولتوں اور وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت بھی کی، طبی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے میں دریافت کیا۔زیرعلاج مریض نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی ہماری سنتے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر فرقد عالمگیرنے مریض کو خود اٹینڈ کیا اور علاج تجویز کیا۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی ای او پی آئی سی ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس ڈاکٹر تحسین اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تلاش کریں
خبریں

ڈیوس کپ ٹینس : راجر فیڈرر نے شرکت کی تصدیق کردی
پیرس: سوئٹزر لینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں شرکت کی تصدیق کردی ۔ایونٹ رواں برس اپریل میں منعقد ہوگا ۔ راجر فیڈرر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنامیرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور قازقستان کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں وہ بھر پور انداز میں شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ راجر فیڈرر نے اسٹینلاس واورینکا کے ساتھ مل کر ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے ابتدائی راﺅنڈ میں سربین ٹیم کو شکست دے کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
جوہانسبرگ: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔شین واٹسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوچکے ہیں جس کے سبب خدشہ ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوجائیں گے ۔ اس سے قبل کینگروز کے آل راﺅنڈر جیمز فالکنز بھی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوچکے ہیں ۔

فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
اسلام آباد: دورکنی قومی ٹینس ٹیم فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن وواپس پہنچ گئی ۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑی احمد چوہدری اپنے کوچ کامران خلیل کے ہمراہ گزشتہ ماہ مصر گئے تھے اور وہ ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
اسلام آباد: پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے وجہ سے پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی کردی گئی ۔اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق پرفیشنل ٹینس لیگ کے مقابلے ہر ہفتے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں جس میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں تاہم پی ٹی ایم ٹینس چیمپئن شپ اور ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسے گزشتہ ہفتے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے مقابلے معمول کے مطابق ہوں گے ۔

53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
اسلام آباد: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ رواں برس اپریل میں منعقد کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن میں پاکستان آرمی ،پولیس ،ایچ ای سی ،نیوی ،ائیر فورس ،ریلوے ،واپڈ ،پی او ایف ،اسلام آباد ،فاٹا اور دیگر چاروں صوبے شامل ہیں ۔

ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
سڈنی: امریکا کے شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز کی 23سالہ بھتیجی شینی ووڈز نے آسٹریلین ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔شینی کے گالف کیریئر کا یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ شینی نے فائنل راﺅنڈ میں فور انڈپار 69اسکور کے ساتھ ٹرافی کا حصول یقینی بنایا ۔ مقامی گالفر مین جی لی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
