اوباڑو میں سات فٹ لمبا مگرمچھ عوام کے قبضے میں

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ عوا م کے ساتھ ظلم ہے: جماعت اسلامی حیدر آباد

رینجر کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر سپاف کے 11کارکنوں پر مقدمہ

جما عت اسلامی کے تحت آئی کیمپ اتوار کو لگایا جائے گا

عبادت گا ہوں پر حملوں کے خلاف ڈسٹرکٹ مینارٹی الائنس کی ریلی

حیدرآبادمیں بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے لائحہ عمل مرتب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اوباڑو میں سات فٹ لمبا مگرمچھ عوام کے قبضے میں

اوباڑو: اوباوڑوکے قریب گوٹھ شمش چھپری کے مچھلی کے تالاب سے دےہاتیوں نے سات فٹ لمبا مگر مچھ پکڑ لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف انچارج سکھر ریجن غلام مصطفی گڈانی کے مطابق اوباوڑوکے علاقے گوٹھ شمش چھپری میں موجود ایک مچھلی کے تالاب سے دےہاتیوں نے سات فٹ لمبا مگر مچھ پکڑ لیا،مگر مچھ پانی کی کمی کے باعث مچھلی کے تالاب میں گھومتادیکھا جسے دیہاتیوں نے کوشش کرکے اسے اپنے قابومیں کرلیا اور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی جس کے بعد پکڑے جانے والے مگر مچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پکڑے گئے سات فٹ لمبے مگر مچھ کو نارہ کینال سکھر میں چھوڑا جائے گا تاکہ اس کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

مزید پڑھیں

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ عوا م کے ساتھ ظلم ہے: جماعت اسلامی حیدر آباد

حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحمیدقریشی اور جماعت اسلامی زون شرقی کے امیر ڈاکٹراخلاق لودھی نے اپنے ایک مشترکہ بیان مےں کہاہے کہ ددوھ کی قیمت مےں بلاجوازاضافہ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔انتظامیہ دددھ کی من مانی قیمت مےں اضافے کے خلاف فوری نوٹس لے ۔انھوں نے کہاکہ دددھ کے ہول سیلر اور ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کی قیمت مےں فی لیٹر 6 روپے کااچانک غیر معمولی اضافہ کردیاہے ۔ ہوشربااضافہ ایک ایسے وقت میں کیاگیاہے جس کاجوازہی نہیں ہے۔ اس کے باوجود6 روپے کے اضافہ کرناکھلی لوٹ مار ہے اور منافع خوری کی بدترین مثال ہے ۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ددوھ کی فی لٹرقیمت مےں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرےں اور ددوھ کی فروخت سابقہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائےں ۔

مزید پڑھیں

رینجر کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے پر سپاف کے 11کارکنوں پر مقدمہ

میر پور خاص: پاکستان رینجرز کے خلاف نازیبا کلمات کہنے اور پوسٹر لگانے پر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 11 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹنڈو الہیار میں رینجرز کی جانب سے سپاف کے رہنماجاوید بلوچ کو گرفتار کیا گیا تھا ،جس کے خلاف میرپورخاص میں سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈیریشن کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ، اور الزام لگایا گیا ہے کہ رینجر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا، گزشتہ شب ٹاﺅن تھانے پر رینجرز کے سب انسپکٹر باچاخان کی مدعیت میں سپاف کے کارکنوں زبیر خاصخیلی ،راجو عرف فیضان بلوچ ،وقار بلوچ اور دیگر 8نا معلوم افراد سمیت 11 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے رینجرز کے خلاف نا زیبا کلمات کہے اور پوسٹرز و بینرز آویزاں کئے ۔

مزید پڑھیں

جما عت اسلامی کے تحت آئی کیمپ اتوار کو لگایا جائے گا

کراچی: جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت ضلع کے 4مقامات پر مفت آئی اسکریننگ کیمپ اتوار کولگایا جائے گا۔مفت آئی اسکریننگ کیمپ اولڈ سٹی میں عبد الکریم ویانی ڈسپنسری ، اخلاص میڈیکل سینٹر کلاکوٹ لیاری ، نیشنل آئی ڈپو رتن تلاﺅ کلفٹن اورجونیجو ٹاﺅن اعظم بستی میں لگائے جائیں گے ۔جہاں شہریوں کی مفت اسکریننگ کی جائے گی اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے ذمہ داران کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے ۔

مزید پڑھیں

عبادت گا ہوں پر حملوں کے خلاف ڈسٹرکٹ مینارٹی الائنس کی ریلی

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ مینارٹی الائنس کی جانب سے سندھ میںاقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مینارٹی الائنس کے چیئرمین پونجوبھرماررمیش جاوریہ کر رہے تھے ۔ڈ سٹرکٹ مینارٹی الائنس کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے سندھ میں مذہبی فسادات بھڑکانے کی ایک سازش ہے جس میں تیسری قوت ملوث ہے کوئی بھی مسلمان ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی ہندو ایک پر امن قوم ہے۔اس موقع پر انھوں نے حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ہماری عبادت گاہوں اوراکاروبار سمیت تمام اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں

حیدرآبادمیں بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے لائحہ عمل مرتب

حیدرآباد: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جامشورو کی جانب سے مختلف شہروں میں کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی ،سردار ملک اسد سکندر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی ، سیاسی جدوجہد ، خدمات اور قربانیوں کو مشعل راہ اور مثالی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر گڑہی خدا بخش میں ہونیوالی تقریب میںشرکت کیلئے حکمت عملی بنائی گئی اور قافلو ںکی روانگی کے پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ، انتظامات کی نگرانی ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر علی شورو، فقیر داد کھوسو اور دیگر رہنماءکر رہے ہیں ۔ جبکہ کوٹری شہر میں جعفری برادری کی جانب سے بھی ذولفقار علی بھٹو کیبرسی کے سلسلے میں استقبالیہ کیمپ تین دن سے سرگرم ہے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بھی المرتضیٰ ہاﺅس لاڑکانہ ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

مزید پڑھیں