اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا لعدم قرا ردینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل آئندہ چند روز میں دائر کی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت وزارت قانون کے ذریعے 15ستمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریگی،وزارت قانون پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کریگی،اپیل میں مزید اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت بھی لے جائے گی۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے نیب ترامیم کا لعدم قرار دیا تھا،سپریم کورٹ بنچ نے نیب ترامیم کو 2ایک کے تناسب سے کالعدم قرار دیا تھا۔
ٹام لیتھم ڈیبیو ٹیسٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونیوالے 35ویں کیوی کرکٹر بن گئے
پاکستان باکسنگ ٹیم کیلئے کیوبن کوچ کی آمد مزید التواءکا شکار
5مارچ سے 12ویں قومی ایشن اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز
ابراہام ڈی ویلیئرز کا مسلسل 11ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ
سوچی اولمپکس : امریکی ایتھلیٹس حادثے میں بال بال بچ گئیں
ڈوپ ٹیسٹ پر آسٹریا کی شکایت آئی او سی نے مسترد کردی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں چھٹاسالانہ یوم محتسب منایا گیا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو چھٹاسالانہ یوم محتسب منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد محتسب کے ادارے کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافے اور انہیں قانونی حقوق کی حفاظت کے اس ادارہ جاتی طریقہ کار کے بارے میں باخبر رکھنا ہے۔
سندھ میں بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کیلئے سیاحتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
روہڑی (پی پی آئی) محکمہ سیاحت سندھ نے دنیا بھر میں موجود بدھ اور جین و سکھ مت کے آثار کی سیاحت کیلئے بین الاقومی ٹورازم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس پروگرام کے تحت کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے بدھ اور جین و سکھ یاتریوں کو عبادت گاہوں کی زیارتوں کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کے کارکن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج مساجد پر احتجاج کریں گے
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقدکئے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر جمعہ کو کراچی کی ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد پر احتجاج کیاجائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

ٹام لیتھم ڈیبیو ٹیسٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونیوالے 35ویں کیوی کرکٹر بن گئے
(February 15, 2014)
ویلنگٹن: نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم ڈیبیو ٹیسٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونے والے 35ویں کیوی کرکٹر بن گئے ۔ٹام لیتھم اب تک 13ون ڈے اور7ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں لیکن اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز شاندار طریقے سے نہ کرسکے ۔ لیتھم کو بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روز ٹیلر کی جگہ کیپ دی گئی تھی ۔

پاکستان باکسنگ ٹیم کیلئے کیوبن کوچ کی آمد مزید التواءکا شکار
(February 15, 2014)
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کیوبن کوچ کے پاکستان آنے کا معاملہ التواءکا شکار ہوگیا ۔ کیوبن کوچ نے پاکستان باکسنگ ٹیم کی کوچنگ کیلئے 2013میں ٹیم کو جوائن کرنا تھا لیکن پی ایس بی نے وزارت داخلہ کو ویزے کے لئے بھیجی گئی سمری کو دوبارہ شنوائی نہ کرنے پر معاملہ تعطل میں پڑگیا ۔ غیر ملکی کوچ کی آمد میں تاخیر سے پاکستان باکسنگ ٹیم کی انٹرنیشنل مقابلوں میں تیاری نہ ہونے کے برابر ہے ۔

5مارچ سے 12ویں قومی ایشن اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز
(February 15, 2014)
اسلام آباد: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 12ویں قومی ایشن اسٹائل کبڈی چیمپئن شپ5مارچ سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹر جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ چیمپئن شپ کے ڈراز کے اعلان اور قوانین کی آگاہی کے لئے 4مارچ کو منیجرز میٹنگ ہوگی ۔

ابراہام ڈی ویلیئرز کا مسلسل 11ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ
(February 15, 2014)
سینچورین: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز نے مسلسل 11ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچریاں بنانے کا ویون رچرڈ ز ،گوتم گمبھیراوروریندر سہواگ کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ پہلی اننگز میں ڈی ویلیئرز کے سوا جنوبی افریقا کا کوئی بلے باز بھی کینگروز بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا ۔ ڈی ویلیئرز نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فالو آن سے بچالیا ۔

سوچی اولمپکس : امریکی ایتھلیٹس حادثے میں بال بال بچ گئیں
(February 15, 2014)
ماسکو: سوچی میں جاری ونٹر اولمپکس میں باب سلیڈ مقابلوں کے لئے ٹریننگ کے دوران دو امریکی ایتھلیٹس حادثے کا شکار ہوگئیں تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ پہلے ٹریننگ راﺅنڈ میں امریکی نمبر ایک کھلاڑی ایلینا مائرز اور کیٹی ایبرلنگ کا باب سلیڈ کریش ہوگیا البتہ حادثے میں دونوں امریکی کھلاڑی محفوظ رہیں ۔

ڈوپ ٹیسٹ پر آسٹریا کی شکایت آئی او سی نے مسترد کردی
(February 15, 2014)
سوچی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ان شکایات کو مسترد کردیا جن کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ پریشان کن حالات میں رات کو لئے گئے اور کھلاڑیوں کو تیاریوں کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔آسٹریا کی اولمپک کمیٹی نے آئی او سی سے شکایت کی تھی کہ اس کی اسکی اسٹار الیزبتھ جارجل کا ڈوپنگ ٹیسٹ منگل کو رات گئے اس وقت لیا گیا جب اگلے روز انہیں ڈاﺅن ہل مقابلے میں حصہ لینا تھا ۔آئی اوسی کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ لینے کے حوالے سے قواعد وضوابط طے ہیں اور جارجل کا ٹیسٹ معیاری طریقے سے لیا گیا ہے ۔
