ہرات/کابل/ اسلام آباد (پی پی آئی)شمال مغربی افغانستان میں ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔پی پی آئی کے مطابق افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکومت پاکستان نے زلزلہ سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے
کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
پیلے کو امریکی یونیورسٹی اعزازی ڈگری جاری کرے گی
جنوبی افریقی سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی فیصلہ آج ہوگا
پاکستان کی 6رکنی ٹیم ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
جسٹس شوکت عزیز کا ذکاءاشرف برطرفی کیس کی مزید سماعت سے انکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا دینی مدرسہ” امتی “کے نام سے قائم
لاہور(پی پی آئی) لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا دینی مدرسہ” امتی “کے نام سے قائم گیا ہے۔’اْمتی‘ کا انتظام و انصرام چلانے والے خواجہ سرا ابو ہْریرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم سب نبی آخر الزماں ﷺکے اْمتی ہیں تو ہم نے ’اْمتی‘ کی تعمیر کیلئے پہلے ایک مکان کرائے پر لیا اور قریب کی مسجد کے ایک قاری صاحب سے تعاون کی درخواست کی گئی۔۔پی پی آئی کے مطابق ابو ہْریرہ نے بتایا کہ درسگاہ کے آغاز پر اْمید سے بڑھ کر خواجہ سرا دین کی محبت میں وہاں آنے لگے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، ان کے مطابق 4 سو کے قریب خواجہ سرا اس درسگاہ سے دین اسلام اور طہارت و پاکیزگی کے مسائل سیکھ چکے ہیں، کئی اس دوران دنیا سے بھی گزر گئے جن کے کفن دفن اور نمازِ جنازہ تک انہیں خواجہ سراؤں نے ادا کیے جو اس درسگاہ میں اسلام کی تعلیمات سیکھنے آئے تھے۔ اس درسگاہ کی اخراجات اور باقی انتظامات کے حوالے سے ابو ہْریرہ کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت کی جانب سے کچھ خصوصی مدد حاصل رہی اور بہت سے لوگ اس کار خیر میں شریک ہیں۔
جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات شروع
سکھر(پی پی آئی)جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقدکئے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر جمعہ کو مساجد پر احتجاج کیاجائے گا۔
غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس فوری طلب
ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیاہے۔جس میں پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے:معین خان
(February 13, 2014)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صرف اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کی ضرورت ہے، کسی بھی حالات میں فائٹنگ اسپرٹ دکھانے والی ٹیم ہی فاتح ہوتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم جیت کے راستے پر آگے بڑھے۔معین خان کے مطابق ان کی وابستگی کے دور میں بھی پاکستان ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ نمایاں دکھائی دی، اب بھی فوکس اس ہی بات پر ہوگا کہ ٹیم کسی صورتحال میں ہمت نہ ہارے۔معین خان نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے، دنیائے کرکٹ میں پاکستان ٹیم کو خطرناک حریف کے طور پر منوانا اولین ہدف ہے۔

پیلے کو امریکی یونیورسٹی اعزازی ڈگری جاری کرے گی
(February 13, 2014)
نیویارک: برازیلین فٹبال لی جنڈ پیلے کو امریکی یونیورسٹی ہوفسٹرا کی جانب سے انسانی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا ۔ پیلے امریکی فٹ بال چیمپئن شپ سے قبل اپنے سابق کلب نیویارک کوسموس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اپریل میں امریکا جائیں گے ۔ انہوں نے 1975سے 1979تک کوسموس کلب کی نمائندگی کی تھی اورآخری سیزن میں اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے ۔

جنوبی افریقی سائیکلسٹ ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے
(February 13, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی سائیکلسٹ جین نیل کیپ ٹاﺅن میں کیئرین ریس کے دوران حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جین نیل گلاسگو میں ہونے والے دولت مشترکہ گیمز کے لئے کوالیفائنگ مقابلے میں شریک تھے ۔ انہوں نے گزشتہ سال یوسی آئی ٹریک ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی ۔

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی فیصلہ آج ہوگا
(February 12, 2014)
اسلام آباد: بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات )اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف سلیکٹر اظہر خان نے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کواسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد محمد حفیظ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ معین خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ کپتانوں اور کوچ سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوادے گی۔ امکان ہے کہ دونوں ایونٹس کیلئے ٹیم کا اعلان جمعہ تک کر دیا جائے گا۔

پاکستان کی 6رکنی ٹیم ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی
(February 12, 2014)
اسلام آباد: پاکستان کی چھ رکنی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم 19سے 30مئی تک بنکاک میں کھیلی جانے والی 23ویں ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باﺅلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اعجاز رحمان نے کہاہے کہ ہمارے قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر باﺅلنگ کلب بن جائے تو اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

جسٹس شوکت عزیز کا ذکاءاشرف برطرفی کیس کی مزید سماعت سے انکار
(February 12, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاءاشرف کی بر طرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی برطرفی، بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کی بر طرفی کا فیصلہ اسی عدالت نے کیا تھا اس لیے کیس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے ممبر احمد نواز نے عبد الرزاق رجب ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا تھا۔
