جسٹس شوکت عزیز کا ذکاءاشرف برطرفی کیس کی مزید سماعت سے انکار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ذکاءاشرف کی بر طرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی برطرفی، بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کی بر طرفی کا فیصلہ اسی عدالت نے کیا تھا اس لیے کیس چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔ ملتان کرکٹ بورڈ کے ممبر احمد نواز نے عبد الرزاق رجب ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں بورڈ کی معطلی اور نجم سیٹھی کی تعیناتی کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا تھا۔

Next Post

پاکستان کی 6رکنی ٹیم ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

Wed Feb 12 , 2014
اسلام آباد: پاکستان کی چھ رکنی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم 19سے 30مئی تک بنکاک میں کھیلی جانے والی 23ویں ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باﺅلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اعجاز رحمان نے کہاہے کہ ہمارے قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی […]