اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف پاکستان آئیں گے اور اپنی پہلی تقریر کریں گے تو اس میں بیانیہ بھی ہوگااور پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اور وجہ بھی۔
ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
چیلسی نے ایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راونڈ کیلئے کوالفائی کرلیا
شاہد آفریدی ہسپتال کے فنڈ زکیلئے امریکا جائیں گے
برازیل : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان
ردامیل فلکاﺅ کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب ، فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی
کراچی (پی پی آئی)ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی، جس کی شدت 6 یا اْس سے زائد ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیتے ہوئے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہر کوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشنگوئیوں کی حد تک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔
ترقیاتی مقاصد کیلئے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ترقیاتی مقاصد کیلیے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے23-2022 کیلیے مارک اپ ریٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مارک اپ ریٹ 11.20 فیصد سے بڑھا کر 15.58 فیصد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق شرح سود کا اطلاق صوبائی حکومتوں کو کیش ڈیویلپمنٹ لونز، لوکل باڈیز، فنانشل اور نان فنانشل سیکٹر اور کارپوریشنز پر بھی اطلاق ہوگا۔ وفاقی حکومت کے کمرشل ڈپارٹمنٹس میں بھی اضافی شرح سود لاگو ہوگا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مانیٹری پالیسی نے 14 ستمبر کو مجموعی شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے پیش نظر کیا ہے۔ مئی میں مہنگائی اڑتیس فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی، جو اگست میں کم ہو کر ستائیس اعشاریہ چار فیصد پر آگئی، مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
کامیڈی کنگ عمر شریف کی دوسری برسی منائی گئی،خراج عقیدت پیش
کراچی (پی پی آئی)اسٹیج کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے شہنشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے محمد عمر (عمر شریف) 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے،1980میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے،عمر شریف کے مقبول ڈراموں میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ ’بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4، 5، بڈھا گھر پر ہے، میری بھی تو عید کرا دے، ماموں مذاق مت کرو اور دیگر شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے،بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں ’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی‘ کا لقب دیا،عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
تلاش کریں
خبریں

ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی
(January 27, 2014)
کراچی: ڈی اآر ایس پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گیا، نفاذ کو چار سال سے زائد وقت گذرنے کے باوجود اب تک پلیئرز اس طریقہ کار سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکا سے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 19 میں سے 18 ریویوز ضائع کیے گئے، کپتان مصباح الحق کو اس پر خاصی تشویش ہے، انھوں نے کہا کہ اگر امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اس طریقہ کار کو نہ سمجھا گیا تو جس طرح سری لنکا سے سیریز میں ٹیم نے نقصان اٹھایا آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ریویو اسی وقت لیا جاتا ہے جب آپ کو سو فیصد یقین ہو کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا، تھوڑے سے بھی شک پر ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ریویو حق میں نہیں جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگز میں باقاعدگی سے اس بارے میں بات چیت ہوتی ہے لیکن مطلوبہ نتائج بر آمد نہیں ہوسکے۔ سابق کپتان وقار یونس نے مسئلے کی وجہ ناسمجھی کو قرار دیا، انھوں نے کہاکہ پاکستان نے ریویو کی ابھی تک اسٹڈی نہیں کی، گذشتہ سیریز میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ چونکہ ابتدائی تین بیٹسمینوں نے رنز نہیں کیے تھے لہٰذا ریویو لینے کے معاملے میں ان کی خود غرضی دکھائی دی۔ اظہر علی نے سلپ میں کیچ ہونے کا فیصلہ بھی چیلنج کیا، یہ غلط ہے، صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے والی سوچ نہیں ہونی چاہیے۔ وقار یونس نے مزید کہا کہ ریویو میں سب سے اہم کردار وکٹ کیپر کا ہوتا ہے، اسے ایل بی ڈبلیو کے بارے میں مکمل طور پر علم ہونا چاہیے، ذہانت کے کھیل میں امپائر کا دماغ پڑھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

چیلسی نے ایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راونڈ کیلئے کوالفائی کرلیا
(January 27, 2014)
لندن: انگلش فٹبال کلبچیلسی نے اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انگلش کلب چیلسی نے اسٹیم فورڈ برج پرکھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرکوچ ہوزیمورینیوکو سالگرہ کا شاندارتحفہ دیا۔ چیلسی کوآخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے بڑے مارجن سے کامیابی درکارتھی لیکن اس کے فارورڈزنے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ برازیلین مڈفیلڈرآسکرنے 28ویں منٹ میں فری کک پر30میٹرکی دوری سے گیند کوجال میں پہنچاکرٹیم کوبرتری دلادی جوکھیل ختم ہونے تک برقراررہی۔ چیلسی کی ٹیم پانچویں راﺅنڈ میں مانچسٹرسٹی کا مقابلہ کریگی جواس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ مانچسٹرسٹی کی ٹیم پورے سیزن کے دوران ہوم گراﺅنڈ پرایک بھی میچ نہیں ہاری۔

شاہد آفریدی ہسپتال کے فنڈ زکیلئے امریکا جائیں گے
(January 27, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اپنی والدہ سے منسوب ہسپتال کے تعمیری منصوبے کے فنڈز جمع کرنے کے لئے 4فروری کو امریکا روانہ ہوں گے ۔امریکی شہر ہیوسٹن میں ڈاکٹر کاشف انصاری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی مدد سے آفریدی کے لئے فنڈریزنگ ڈنر اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا ہے ۔

برازیل : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
(January 27, 2014)
ساﺅپالو: فیفا ورلڈ کپ 2014کے میزبان ملک برازیل کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ ہزاروں افراد نے گزشتہ روز سڑکوں پر آکر میگا ایونٹ کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برازیلی حکومت ورلڈ کپ کے ایونٹ پر 14بلین ڈالرز کی رقم خرچ کررہی ہے جبکہ اس رقم سے پورے ملک میں ہسپتالوں اور اسکولوں کی حالت درست کی جاسکتی ہے ۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان
(January 27, 2014)
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کو دو صفر سے ہرانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم جیسی رائیڈر کو روس ٹیلر کے بیک اپ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران روس ٹیلر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ کیوی اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر (کپتان )،کورے اینڈرسن ،ٹرینٹ بولٹ ،ڈک بریسویل ،پیٹر فلٹن ،ہمیش ردر فورڈ ،جیسی رائیڈر ،ایش سودھی ، ٹم ساﺅتھی ،روس ٹیلر ،نیل وینگر ،بی جے واٹلنگ ،کین ولیمسن شامل ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6فروری سے آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

ردامیل فلکاﺅ کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب ، فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کا امکان
(January 27, 2014)
بگوٹا: کولمبیا کے اسٹرائیکر ردامیل فلکاﺅ رواں برس جون میں منعقد فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا ۔ فلکاﺅ کا گزشتہ روز مقامی ہسپتا ل میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوا ۔فلکاﺅ فرنچ کپ میں موناکو کیخلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے ۔ فلکاﺅ کولمبیا فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور 1998کے بعد پہلی مرتبہ میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے ۔
