ریاض (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ادائیگی عمرہ کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف
ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز
دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
ایف اے کپ : آرسنل نے ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دیدی
نئی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں:خورشید شاہ
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی، 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔
ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے:چیف جسٹس فائز عیسیٰ
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنے پر وکیل کو 2 ہزار جرمانہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکم ٹیکس کیس میں سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ ریونیو کا کوئی وکیل نہیں آیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا انکم ٹیکس کیس متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا بندہ ساتھ ہونے تک چل سکتا ہے۔ عدالت کو معاونت ملتی نہیں اور کہتے ہیں کیس پر سپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔ سپریم کورٹ نے ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کر دیا اور دستاویزات مکمل نہ ہونے پر وکیل کو بھی جرمانہ کیا۔
آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے: لطیف کھوسہ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی ضمانت سے متعلق لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اگر چالان پیش کر دیا جاتا تو آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی،انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آج کیس کا چالان جمع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، تحریری حکم نامہ کے بعد اڈیالہ منتقل کیا جائے گا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، آج چیئرمین تحریکِ انصاف کو بری کر دینا چاہیے تھا۔ اْن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی راجہ بازار میں صفحہ لہرایا تھا کہ امریکا نے انہیں دھمکی دی تھی، بھٹو نے بھی ہنری کسنجر کی دھمکی سے قوم کو آگاہ کیا تھا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سائفر کا ترجمہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں سب کے پاس تھا، کابینہ ممبران کو سائفر کی کاپی بھی دی جاتی ہے، عدالتیں احکامات دیتی ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی کتنی بار ضمانتیں ہوئیں لیکن وہ تاحال گرفتار ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف
(January 7, 2014)
کراچی: سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میں ایک کروڑ31 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے اکاونٹس سے پیسے نکلوائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ایس او اے کے اکاونٹس سے ان کے مخالف گروپ نے جعلسازی کے ذریعے ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے نکل وائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رقوم سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے سندھ گیمز کے لیے وقف کیے تھے لیکن مدثر آرائیں اور ان کے ساتھیوں نے جعلسازی کے ذریعے اکاﺅنٹ خالی کردیا۔ احمد علی راجپوت نے بتایا کہ اس حوالے سے بینکنگ کورٹ میں باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔

ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز
(January 6, 2014)
بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغازہوگیا۔ پہلے مرحلے میں پرتگال کے ڈرائیور اورا سپین رائیڈر کی پہلی پوزیشن رہی۔ ارجنٹائن میں تاریخی ریسنگ ایونٹ ڈاکار ریلی کا میلہ سج گیا ہے۔ پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں شرکاءنے عمدہ پر فارمنس دکھائی۔ کار ریس کے پہلے مرحلے میں پرتگال کے کارلوس سوزا فاتح رہے۔ وہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز میں مکمل کر کے کامیاب ڈرائیور رہے۔ میزبان ملک کے آرلینڈ کی دوسری اور قطر کے ناصر کی تیسری پوزیشن رہی۔ موٹر بائیک ایونٹ میں اسپینش رائیڈر جان باریڈا کی پہلی پوزیشن رہی۔

دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی تیاریاں جاری
(January 6, 2014)
دبئی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھر پورحصہ لیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں قومی بیٹنگ کامیاب ہوئی تو کمزور بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم دیوار بنی اور میچ کو ڈرا کی طرف بڑھا کر اپنی ہار کو ٹال دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے بیٹسمین احمد شہزاد اور بلاول بھٹی نے پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ احمد شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 93 رنز اسکور کیے۔ جبکہ بلاول بھٹی کی مجموعی پانچ وکٹیں بھی شاندار تھیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا۔

ہوائی گالف چیمپئن شپ: تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی
(January 6, 2014)
ہوائی: ہوائی گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں تین کھلاڑیوں نے مشترکہ برتری حاصل کر لی۔ ہوائی میں جاری پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راونڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ امریکہ کے ڈسٹن جانسن ، ویب سمپسن اور جارڈن سپیتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تینوں امریکی گالفرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں کھلاڑی ایک شاٹ کی برتری حاصل کر کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن زیک جانسن کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی۔

ایف اے کپ : آرسنل نے ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دیدی
(January 6, 2014)
لندن: ایف اے کپ میں آرسنل نے روایتی حریف ٹوٹنہم ہوٹسپر کو دو گول سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم حاوی رہی۔31 ویں منٹ میں سنتیگو کا زورلا نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، پہلا ہاف آرسنل کی برتری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں ٹوماس روسیکی نے خوبصورت گول کر کہ آرسنل کی جیت یقینی بنا دی۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔ دو صفر کی جیت کے سات آرسنل نے چوتھے راونڈ میں جگہ پکی کر لی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی
(January 6, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم ایک درجہ کم ہو کر چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

