ایمسٹرڈم (پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پانچ روزہ دورے پر نیدر لینڈ پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وہ میئر کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کی وطن واپسی 29 ستمبر کو ہو گی۔وہ کانفرنس میں شریک دنیا بھر کے بڑے شہروں کے مئیرز سے کراچی کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ کئی شہروں کو کراچی کا جڑواں شہر قرار دینے کی منظوری بھی دیں گے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے
پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے
تازہ ترین خبریں
ساؤتھ ایئر کے ملک گیر وسیع علاقائی فضائی نیٹ ورک کا آغاز
(July 22, 2026)
وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام
(July 18, 2026)
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سائفر کیس میں عمراناور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع
اٹک(پی پی آئی)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اٹک جیل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی پیش ہوئے، ایف آئی اے کی ٹیم بھی سائفر کیس کی سماعت میں موجود تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
پاکستان کو 1971 میں ٹوٹتے دیکھا، آج ڈوبتے دیکھ رہا ہوں:شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ برف پگھلی ہے یا نہیں، 39 سال میں ایک پرچہ میرے خلاف درج نہیں ہوا، محض ایک سال میں دہشت گرد بنا دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 1971 میں پاکستان کو ٹوٹتے دیکھا، آج اپنی آنکھوں سے ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔ اس وطن میں 40 سال سیاست کی، 39 سال کے طویل عرصے کے دوران میرے خلاف ایک پرچہ درج نہیں ہوا مگر محض ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشت گرد تک بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں۔ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا، عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔
سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں آپریشن، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک
تیراہ /پشاور(پی پی آئی)سکیورٹی فورسز کے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق مارے جانے والیدہشتگردوں میں کمانڈر کفایت عرف طور عدنان میں بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
(November 7, 2013)
کاکامیگھارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی شاہینوں نے بھارتی سورماوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارامیں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئن اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنے چوتھے میچ میں ہمسایہ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل کے باعث میچ کا پہلا ہاف دو دو گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں قومی شاہینوں کی جانب سے شاندار پرفارمنسسز کا مظاہرہ ہوا جس میں قومی ٹیم کو روایتی حریف ٹیم کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھی جگہ پکی کر لی ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل میزبان جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل دس نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
(November 7, 2013)
سان فرانسسکو: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کے باعث ان کی کمر اور گردن میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے عامر خان کو ٹکر مارنے والے شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ حادثے کے باعث عامر خان کی گردن میں جھٹکا آ گیا اور انہوں نے اپنا ٹریننگ پروگرام ملتوی کر دیا۔ عامر خان کا مئی 2014ءمیں امریکی باکسر فلویڈ مے ویدر سے مقابلہ ہونا ہے جس کے لیے وہ ان دنوں سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
(November 7, 2013)
کراچی: سابق کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجا نے ابوظہبی ون ڈے میں شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر ڈال دی ۔ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دی۔ شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کو نالائق ترین بیٹنگ قرار دیدیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر انہیں شرم آرہی تھی، پاکستان کے پاس دنیا کی نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام درست نہیں ہوگا، بیٹسمینوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔

شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
(November 7, 2013)
شہداد کوٹ: سشہداد کوٹ میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے مذہبی جماعت کے کارکن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دو روز قبل شہداد کوٹ میں دو مذہبی گروہوں میں مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے اہلسنت والجماعت کے کارکن افضل کمبوہ کا مقدمہ امیر جان بروہی کی مدعیت میں سید ضمیرعلی شاہ م سید اکبر شاہ ،سردارعلی مگسی ، جعفع شاہ ،نیاز بھٹی ،بخش کھرل اور ممتاز سومرو سمیت پندرہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاگیا ،جبکہ جمعرات کو افضل کمبوہ کے قتل کے خلاف اہلسنت والجما عت کی اپیل پر شہداد کوٹ میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ۔

نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے
(November 7, 2013)
نوکوٹ: نوکوٹ کے صرافہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے سوناروںکے دو کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور تجوری لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پانچ مسلح افراد وین میںسوار ہو کر شہر کے مین صرافہ بازار کے دو کان دار مہیش کمار سونارو ، سوائی سونارو ، کیلاش سونارو کی دکانوں کے تالے توڑ کے دکان میں موجود زیورات نقدی اور تجوری لے اڑے جس کی مالیت دو کروڑسے زائد بتائی جاتی ہے،واقع کی اطلاع ملتے ہی بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے عہداروں سمیت شہر یوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا،دوسری جانب ایس ایچ او نوکوٹ اللہ ورایو ھنگورجو نے پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اوربیوپاری ایسو سی ایشن کے عہداروں اور متاثرہ سونارو ں کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے لُوٹا ہو اسامان واپس لیا جائے گا، پولیس نے فوری طور پر شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ ، شہری اتحاد نوکوٹ اور تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے بیوپاری ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا قائم خانی کی قیادت میں نوکوٹ میرپورخاص روڈ پر بھٹی گوٹھ اور بائے پاس کے مقام پر دھرنادے کر سڑک بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوکوٹ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اورعلاقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، متاثرہ سوناروں کیلاش ، مہیش کمار اور سوائی سونارو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں اس سے قبل بھی ہماری چوریاں ہوئی ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام اٹھا یا نہیں کی گیا، انھوں نے کہا کہ اس بار ہماری دو کروڑ سے زائد کی مالیت کا سامان لوٹاگیاہے، جب تک ہماری دکانوں سے لوٹاگیا سامان نہیں مل جاتا اور ڈاکو گرفتار نہیں ہوتے ہمارا دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی ۔

پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے
(November 7, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز عبدالقادر، احتشام الدین اور عظمت رانا سمیت متعدد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا جس کی وجہ سے عبدالقادر کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، عبدالقادر نے بورڈ معاملات مکمل پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کا عزم ظاہر کیا تھا جبکہ چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے اپنے تعلقات استعمال کرکے ملک میں بین لااقوامی کرکٹ کی بحالی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
