کراچی (پی پی آئی)سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔پی پی آئی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ کا کارنامہ سامنے آیا، 26 گھنٹے کی عمر پر محیط بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔،ڈاکٹر ارجمند شوق کاڈیولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔
شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات 46 بچے فی ایک ہزار
کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں تو صحت عامہ کی سہولیات بہت ہی کم ہیں۔ خاص طور پر دیہات میں زچگی اور بچوں کی پیدائش کے عمل میں غیر تربیت یافتہ دائیوں کا کردارہوتا ہے۔ اسی لیے زچگی کے دوران خواتین اور بچوں جبکہ پیدائش کے فوری یا کچھ ہی عرصے بعد نومولود بچوں کی موت کا بہت خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف کے مطابق پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات چھیالیس بچے فی ایک ہزار بنتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 2023میں ملکی آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 1.8 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے صرف 69 فیصد کسی تربیت یافتہ نرس، مڈوائف یا طبی کارکن کی موجودگی میں جنم لیتے ہیں۔جہاں تک پاکستان میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے دستیاب مالی وسائل کا تعلق ہے، تو عالمی بینک کے مطابق پاکستانی ریاست اپنے ہر شہری کی صحت کے لیے سالانہ صرف 37 امریکی ڈالر کے برابر رقم خرچ کرتی ہے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طالب علموں پر 2 سال کی پابندی عائد
پشاور (پی پی آئی) میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے دیئے جانے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو پابندی کے اس عرصہ کے دوران وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے، طلبہ پر پابندی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
گوجرانوالہ (پی پی آئی) عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ گوجرانوالہ میں اداروں کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل اسلام کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی کے باعث عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور 24 اکتوبر کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تلاش کریں
خبریں

شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
جوہانسبرگ: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔شین واٹسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوچکے ہیں جس کے سبب خدشہ ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوجائیں گے ۔ اس سے قبل کینگروز کے آل راﺅنڈر جیمز فالکنز بھی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوچکے ہیں ۔

فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
اسلام آباد: دورکنی قومی ٹینس ٹیم فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن وواپس پہنچ گئی ۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑی احمد چوہدری اپنے کوچ کامران خلیل کے ہمراہ گزشتہ ماہ مصر گئے تھے اور وہ ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
اسلام آباد: پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے وجہ سے پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی کردی گئی ۔اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق پرفیشنل ٹینس لیگ کے مقابلے ہر ہفتے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں جس میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں تاہم پی ٹی ایم ٹینس چیمپئن شپ اور ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسے گزشتہ ہفتے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے مقابلے معمول کے مطابق ہوں گے ۔

53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
اسلام آباد: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ رواں برس اپریل میں منعقد کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن میں پاکستان آرمی ،پولیس ،ایچ ای سی ،نیوی ،ائیر فورس ،ریلوے ،واپڈ ،پی او ایف ،اسلام آباد ،فاٹا اور دیگر چاروں صوبے شامل ہیں ۔

ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
سڈنی: امریکا کے شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز کی 23سالہ بھتیجی شینی ووڈز نے آسٹریلین ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔شینی کے گالف کیریئر کا یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ شینی نے فائنل راﺅنڈ میں فور انڈپار 69اسکور کے ساتھ ٹرافی کا حصول یقینی بنایا ۔ مقامی گالفر مین جی لی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
ہنوئی: چار رکنی قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے ویتنام پہنچ گئی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی کے مطابق ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے چاروں کھلاڑی عقیل خان ،یاسر خان،عثمان اعجاز اور محمد عابد ویتنام پہنچے جبکہ محمد خالد بطور کوچ اور نان پلیئنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ایونٹ 14سے 16فروری تک ویتنام میں کھیلا جائے گا۔