کراچی (پی پی آئی)گزشتہ ہفتے 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچا ہے۔۔اپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 651 پوائنٹس یا 1.28 فیصد اضافے کے بعد 51 ہزار 383 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جوآخری کاروباری روز 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پی پی آئی کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے ’مارکیٹ کی قدر‘ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، 2017 کے مقابلے میں اب بھی 70 فیصد کم ہے کہ 2017 کی اصل کارکردگی پر پہنچنے کے لیے انڈیکس کو ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنی چاہیے۔۔اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیش رفت پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے اسٹاک میں دیکھی گئی۔
بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کا ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار
کینیا کے ایتھلیٹ ڈکسن چھومبا نے ٹوکیو میراتھن ریس جیت لی
پاک بھارت بلائنڈ سیریز میں پی سی بی کی عدم دلچسپی پر کرکٹ حلقے حیران
بگ تھری سے کرکٹ کا مستقبل تاریک ہوجائے گا : للت مودی
اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک کے تمام صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی (پی پی آئی)رواں ماہ ملک بھر کے تمام صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، بنوں، پشین اور چمن سمیت 7 شہروں میں 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں 4 اور کراچی میں 2 جبکہ دیگر پانچ شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک ایک پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔حالیہ کیسز کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 4 لوگوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ حالیہ مثبت نمونوں کا پرانے یا پچھلے مثبت نمونوں سے مخصوص جینیاتی تعلق ہے۔
سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ذریعے دائر کی گئیں۔درخواست میں یاددہانی کروائی گئی کہ لندن میں قیام طویل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جون 2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے کبھی ضمانت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر تھے، متعلقہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی عدالت سے غیر حاضری جان بوجھ کر یا بدنیتی کے سبب نہیں تھی، نواز شریف طبی بنیادوں پر عدالت پیش نہیں ہوئے، کورونا وبا کے باعث علاج میں تاخیر ہوئی۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ نواز شریف بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوئے ہیں لیکن ملک کے بدتر معاشی حالات اور مختلف محاذوں پر درپیش چیلنجز کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ جان بوجھ کر پیش نہ ہونے کا مفروضہ نواز شریف کے سابقہ ٹریک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا، اْن کا عدالتوں میں پیش ہونے سے متعلق ٹریک ریکارڈ مثالی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، انہوں نے بیرون ملک سے واپس آ کر ٹرائل کا سامنا کیا، اْن کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی، انہوں نے قانون کی حکمرانی کا پاس رکھتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آکر گرفتاری دی۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں گزشتہ عدالتی کارروائی کے ساتھ بحال کی جائیں، اْن کی سزا کے خلاف اپیلوں پر قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کیجانب سے ملک بھر میں مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر منعقدہ تقاریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقمقررین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف آمریت کو للکارا بلکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں بے پناہ سختیاں بھی برداشت کیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے
تلاش کریں
خبریں

بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کا ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کی سلیکشن پر سخت اعتراض کردیئے ۔مشفیق الرحیم نے بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے ایشیا کپ کے لئے منتخب ہونے والی ٹیم پر خدشات ہیں اور میں خوش نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ گراﺅنڈ میں مجھے ٹیم کو لیڈ کرنا ہے اور اگر سلیکٹر ز نے ٹیم سلیکشن میں میری رائے نہیں لی تو میں شکست کا ذمہ دار نہیں ہوں گا۔

کینیا کے ایتھلیٹ ڈکسن چھومبا نے ٹوکیو میراتھن ریس جیت لی
ٹوکیو: کینیا کے ایتھلیٹ ڈکسن چھومبا نے ٹوکیو میراتھن ریس جیت لی ۔ چھومبا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے پانچ منٹ 42سیکنڈز میں طے کرکے اپنی ٹرافی وصول کی ۔ ایتھوپیا کے ٹاڈیس ٹولہ نے دوسری جبکہ ان کے ہم وطن سیمی کیٹوارا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ویمنز مقابلوں میں ایتھوپیا کی ٹیرفی تیسی گائی نے کامیابی حاصل کی ۔

پاک بھارت بلائنڈ سیریز میں پی سی بی کی عدم دلچسپی پر کرکٹ حلقے حیران
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کو نظر انداز کرنے پر کرکٹ حلقوں نے شدید حیرت کا اظہارکردیا ۔ کرکٹ حلقوں کے مطابق پی سی بی نے پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کی سرپرستی نہ کرکے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی جانب سے ایک مثبت پیغام دینے کا نادر موقع گنوادیا ۔ سیریزکی تقریب تقسیم انعامات میں پی سی بی کا کوئی افسر بھی نمائندگی کے لئے موجود نہیں تھا ۔

بگ تھری سے کرکٹ کا مستقبل تاریک ہوجائے گا : للت مودی
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے کہا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بگ تھری منصوبہ کرکٹ کو بر باد کر دے گا۔ کرکٹ کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے والے ہیرو اور بعد ازاں ولن بننے والے للت مودی نے شدید الفاظ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ انگلینڈ کا زیادہ کنٹرول کرکٹ کے مستقبل کو تاریک کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ایک وقت آئے گا کہ کرکٹ کی دنیا میں صرف یہی 3 ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف کھیل رہی ہوں گی اور کرکٹ کھیلنے والے دوسرے ملکوں میں یہ اپنی بی ٹیمیں بھیجیں گے کیونکہ بگ تھری منصوبے کے نافذ ہونے کے بعد ان ملکوں کی کرکٹ کا معیار گر جائے گا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ڈی ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کار نامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگز میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل بارہ نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری سکور بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز، بھارت کے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا ٹیسٹ میچوں میں مسلسل گیارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ 41 سیکنڈ کا یہ سانگ انعم بسواس اور رفایت احمد نے لکھا ہے، موسیقی بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار و موسیقار فہد المقتدر نے دی ہے، گانے میں 7 گلوکاروں نے آواز میں آواز ملائی ہے۔

