لاہور(پی پی آئی) لاہور میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا دینی مدرسہ” امتی “کے نام سے قائم گیا ہے۔’اْمتی‘ کا انتظام و انصرام چلانے والے خواجہ سرا ابو ہْریرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم سب نبی آخر الزماں ﷺکے اْمتی ہیں تو ہم نے ’اْمتی‘ کی تعمیر کیلئے پہلے ایک مکان کرائے پر لیا اور قریب کی مسجد کے ایک قاری صاحب سے تعاون کی درخواست کی گئی۔۔پی پی آئی کے مطابق ابو ہْریرہ نے بتایا کہ درسگاہ کے آغاز پر اْمید سے بڑھ کر خواجہ سرا دین کی محبت میں وہاں آنے لگے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، ان کے مطابق 4 سو کے قریب خواجہ سرا اس درسگاہ سے دین اسلام اور طہارت و پاکیزگی کے مسائل سیکھ چکے ہیں، کئی اس دوران دنیا سے بھی گزر گئے جن کے کفن دفن اور نمازِ جنازہ تک انہیں خواجہ سراؤں نے ادا کیے جو اس درسگاہ میں اسلام کی تعلیمات سیکھنے آئے تھے۔ اس درسگاہ کی اخراجات اور باقی انتظامات کے حوالے سے ابو ہْریرہ کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت کی جانب سے کچھ خصوصی مدد حاصل رہی اور بہت سے لوگ اس کار خیر میں شریک ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات شروع
سکھر(پی پی آئی)جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقدکئے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر جمعہ کو مساجد پر احتجاج کیاجائے گا۔
غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس فوری طلب
ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیاہے۔جس میں پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔
پی پی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈکیتی کے دوران گھر کا صفایا
کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کے گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوئی، ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق چوری کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

فیفا ورلڈ کپ : امریکی ٹیم پریکٹس کیلئے برازیل پہنچ گئی
ساﺅپالو: امریکی فٹ بال ٹیم برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ 2014کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ۔امریکن ٹیم کے26ارکان ساﺅپولو فٹبال کلب کے گراﺅنڈ میں پریکٹس کررہے ہیں۔ امریکی ٹیم رواں سال جون جولائی میں ہونیوالے عالمی کپ سے قبل برازیل کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دوہفتے کیٹریننگ ٹورپرموجود ہے۔ ٹیم ممبر ایڈی جونسن کا کہنا ہے ان کی ٹیم کوفراہم کی گئی سہولیات شاندارہیں۔ ٹریننگ پچزسے لیکرجاکوزی اورلنچ تمام انتظامات بہت اچھے ہیں۔ امریکی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ساﺅپالوکلب کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا جس میں اسے دوایک سے شکست ہوئی۔ امریکی ٹیم آئندہ ہفتے وطن روانہ ہوجائیگی جہاں وہ یکم فروری کوجنوبی کوریا کیخلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کیویز کو گرین سگنل کا انتظار
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل اپنے سیکیورٹی ماہرین کے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔ نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل یقین دہانی چاہتے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال دورئہ بنگلہ دیش کے دوران کیوی ٹیم کو چٹاگانگ کے ہوٹل میں موجودگی کے دوران بعض مسائل سے دوچار ہونا پڑ اتھا ۔

سوچی اولمپکس کی مشعل اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی
ماسکو: سوچی اولمپکس کی مشعل ریل گاڑیوں کے ذریعے اریو پینسک سے والگا گراڈ شہر پہنچادی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ ریلوے اسٹیشنز پر مشعل کو استعمال کرنے والے افراد میں پول والٹ کی اولمپک چیمپئن یلینا اس بائیوا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

ہاکی رینکنگ : قومی ٹیم کا تنزلی کے ساتھ دسواں نمبر ، آسٹریلیا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے کی تنزلی کا شکار ہوگئی جبکہ بھارت تین درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ۔آسٹریلیا نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا پہلے ،جرمنی دوسرے ،ہالینڈ تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،بیلجیم پانچویں ،جنوبی کوریا چھٹے ،بھارت ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں ،اسپین نویں اور پاکستان دسویں نمبر پر چلا گیا ۔

عبدالرحمان کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری کیلئے 5وکٹیں درکار
کراچی: پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 5وکٹیں درکار ہیں ۔33سالہ عبدالرحمان اب تک 20ٹیسٹ میچوں میں 27اعشاریہ 55کی اوسط سے 95وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ عبدالرحمان کی اننگز میں بہترین بولنگ ریکارڈ 25رنز کے عوض 6وکٹیں جبکہ پورے میچ میں 92رنز کے عوض 8وکٹیں ہیں ۔

ذکاءاشرف کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث ان سے پی سی بی کے نوبحال چیئرمین ذکاءاشرف کی ملاقات کا شیڈول نہ طے ہوسکا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف نے پی سی بی امور کے حوالے سے مشاورت کے لئے بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے فوری ملاقات کےلئے وقت مانگا تھا ۔ خط میں ذکاءاشرف نے لکھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی سرپرستی میں بہتری کی جانب گامزن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جلد ملاقات کی خواہش کے باوجود وزیراعظم آفس کی جانب سے ذکاءاشرف کو فی الحال ملاقات کے لئے وقت دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ۔
