کراچی)پی پی آ ئی)فلم ان فلیمز نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ان فلیمز نے پاکستانی سینما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کیلئے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کیلئے ہے۔فلم ان فلیمز کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔فلم کا سکرپٹ ضرار خان نے لکھا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔
دبئی :مولانا طارق جمیل کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش جائے گا : نجم سیٹھی
امریکن نیشنل باسکٹ بال : میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دےدی
کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کیرئیر میں 400گول کا سنگ میل عبور کرلیا
کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز
لاس ویگاس :نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شاہ فیصل ٹاؤن کے محکمہ تعلیم میں ویری فیکیشن کا عمل شروع
کراچی)پی پی آ ئی) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی خصوصی ہدائت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں ٹاؤن میونسپل کمشنر شاہ فیصل ٹاؤن اقبال امتیاز پھلپوٹو، وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود،اکاؤنٹ آفیسر ندیم شیخ،بلدیاتی نمائند گان میں خالدسدھو،عبدالرحمن،زین خان سواتی،عارف زمان اور نور اللہ پر مشتمل کمیٹی نے شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام ملازمین کی صاف اور شفاف ویری فیکیشن کی اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود نے کہا شناختی پریڈ کا مقصد شاہ فیصل ٹاؤن کے ملازمین پر جو اضافی بوجھ ہے اس کو دور کیا جائے اور اس طرح ہم ملازمین کے مسائل کو صفر کرنے میں کامیاب ہوجائے گے۔اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر اقبال امتیاز پھلپوٹو نے کہا کے اس ویری فیکیشن کے عمل میں جس طرح شاہ فیصل کے افسران و ملازمین نے جس طرح ہمارے ساھ تعاؤن کیا ہے وہ ایک قابل تعریف عمل ہے اور ہفتہ اتوار چھٹی کے باوجود ویری فیکیشن کا عمل جاری ہے تاکہ ملازمین کو تنخواہ ٹائم پر دی جائے جو کہ ویری فیکیشن کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے مگر انشااللہ اب آنے والے ماہ میں تنخواہ وقت پر ہوگی اس موقع پر چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے شناختی پریڈ پر آئے ہوئے محکمہ تعلیم کے ملازمین سے ملاقات کی اور کہا کے ہمارے درمیان جو گھوسٹ ملازمین ہماری صف میں شامل ہوگئے ہیں آپ لوگ ان کی نشاندھی کرے تاکہ ہم ان کے خلاف کاروائی کرسکے اور یہ دو نمبر ملازمین آپ کا حق کھا رہے ہیں جو آپ کے لئے شدید نقصان دہ ہے اور انہوں نے ویری فیکیشن کمیٹی سے بھی ملاقات کی اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کے جس طرح آپ لوگ آج چھٹی کے دن اپنے گھر بچوں کو چھوڑ کر یہاں ڈیوٹی سرانجام دے رہیں ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور انہوں نے مزید کہا کے ویری فیکیشن کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے یعنی کلا بروز پیر کو اس کا آخری دن ہے اس کے بعد ہم اولین ترجیحی ملازمین کی تنخواہ پر ہوگی جس کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کا معاملہ‘ الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد)پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ حتمی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ عام انتخابات سے متعلق مجوزہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے بدھ کو الیکشن کمیشن کو تجاویز دیں گے اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے لیے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی قواعد میں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، انتخابی قواعد میں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کر دیا، اس حوالے سے پی پی پی کے سکریٹری جنرل نیئر بخاری نے خط میں لکھا کہ جمہوریت، شفافیت اور قانون پر یقین رکھنے والا پاکستانی اور پارٹی سکریٹری جنرل ہوں، الیکشن۔کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا جائزہ لیا ہے، ان ترامیم پر الیکشن کمیشن کو اہنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات کو صاف اور شفاف انداز میں منعقد کرانے کے لیے کمیشن کوششیں قابل تعریف ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ فارم 68 میں ترامیم پر بہت سنجیدہ تحفظات اور اعتراضات ہیں، اس شق کے تحت انتخاہی امیدوار کو کیمپین فنانس رولز کے تحت اپنی پارٹی کے مکمل انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی جب کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 161کے سب رول 3 کے تحت سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج گزٹ نوٹی فکیشن کے 60 دن میں جمع کرانا ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی ترامیم کے تحت فارم 68 کے تحت کیمپین فنانس سب سیکشن 211/2 کے مطابق کامیاب امیدوار کو پولنگ کے 10 روز کے اندر اپنی پارٹی کے انتخابی اخراجات کی تفصیل دینا ہوگی جب کہ باقی تمام امیدواروں کو سیکشن 98, 124 اور 136 کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیل 30 دن میں جمع کرانا ہوں گی۔ نیئر بخاری نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ پارٹی امیدواروں کے لیے شرط اور دیگر امیدواروں کے شرائط میں تضاد ہے اور ایسا کرنا ناممکن ہے، امیدوار وہ اطلاعات کیسے فراہمکر سکتے ہیں جو انہیں خود بھی نہ ملی ہوں، اپ سے درخواست ہے کہ الیکشن قواعد میں تجویز کردہ ان شرائط کے کالم کو ختم کیا جائے۔
آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، نگران وزیراعظم
اسلام آباد)پی پی آ ئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے ہولناک اور تکلیف دہ آفت کا ہمت سے مقابلہ کیا، یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آفات کے خطرات موجود ہیں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، اس حوالے سے مطلوبہ قانون سازی اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مبنی گورننس کو فروغ دے رہے ہیں، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور سب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔خیال رہے کہ آج 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیززلزلہ کے شہداء کی 18ویں برسی منائی گئی، پاکستان و آزاد جموں وکشمیر بھر سمیت ضلع نیلم میں 8 اکتوبرکی صبح کاآغاز مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا، شہداء کے سوگ میں سائرن بجاکر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ڈپٹی کمشنر، ایس پی نے قومی و ریاستی پرچم کشائی کی، شہداء زلزلہ 2005ء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، شرکاء نے مملکت پاکستان و آزاد کشمیر سمیت امت مسلمہ کی کامیابی باالخصوص 2005ء کے قیامت خیززلزلہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
تلاش کریں
خبریں

دبئی :مولانا طارق جمیل کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
دبئی: دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے عزاز میں تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عشائیہ دیا۔ تقریب میں اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر بھی شریک ہوئے۔ نامور دینی سکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے عشائیے میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد عرفان، بلاول بھٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و یکجہتی اور ترقی وخوشحالی کی دعا بھی مانگی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش جائے گا : نجم سیٹھی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم نے اگر ایشیاءکپ میں شرکت نہ کی تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پوائنٹس نہیں ملیں گے۔دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ پاکستانی ہوگا۔ ڈیو واٹمور نے دو سال بہت اچھا کام کیا ہے اور کافی محنت کی ہے۔ اس بار قومی کوچ کو تعینات کریں گے۔ ایشیاءکپ میں شرکت کے حوالے سے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک سیکورٹی وفد بنگلہ دیش میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش جائے گا اور پھر رپورٹ پیش کرے گا۔ اس رپورٹ کی روشنی میں ایشیاءکپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ سیکورٹی کی بنا پر قومی ٹیم کی ایشیاءکپ میں شرکت کو روک دے۔

امریکن نیشنل باسکٹ بال : میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دےدی
میامی: امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دے دی۔ میامی میں کھیلے گئے میچ میں میامی ہیٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے25 پوانٹس سے پیلیکنز پر فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سےلی بورن جیمز نے 32 پوائنٹس سکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے ساتھ میامی ہیٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کیرئیر میں 400گول کا سنگ میل عبور کرلیا
لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں 400 گول کا سنگ میل طے کر لیا ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ تمام گول مجموعی طور پر کلب فٹ بال اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے جانے والی میچوں میں کئے۔ انھوں نے اپنی اس جیت کو پرتگال کے معروف سابق فٹ بالر یوسیبیو کے نام کیا جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ گول سیٹا ویگو کلب کے خلاف کیے۔ یہ میچ ریال میڈرڈ نے تین صفر سے جیتا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یوسیبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں اپنے یہ دونوں گول یوسیبیو کے نام کرتا ہوں لیکن درحقیقت یہ گول آپ ہی نے کیے ہیں۔ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں ایک کو کھویا ہے۔ یوسیبیو نے اپنے کیریئر میں 733 گول سکور کئے اورکرسٹیانو رونالڈو نے انھیں سب کے لیے ایک مثال قرار دیا۔کرسٹیانو رونالڈو مانچیسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2008 میں بھی بیلن ڈی اور کا اعزاز جیت چکے ہیں۔رونالڈو 2009 میں آٹھ کروڑ پاﺅنڈ کا معاوضہ پا کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے۔ یہ رقم اس زمانے میں ریکارڈ تھی۔ اس کلب کے لیے انھوں نے اب تک 203 گول کیے ہیں۔ رونالڈو 2009 میں تین پریمئیر لیگ، ایک چیمپئن لیگ، ایک ایف اے کپ، دو لیگ کپ اور ایک فیفا کا ایک عالمی کلب ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ رونالڈو کی کامیابی سپین میں بھی جاری رہی جہاں انھوں نے 2010، 2011 اور 2012 کے دوران چیلسی کے باس ہوزے مورینو کی قیادت میں کوپا ڈیل رے اور لا لیگا کپ بھی جیتا تھا۔

کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز
کیلیفورنیا: امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے تربیتی سیشن میں 26کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بلایا گیا ہے، جس میںسے 23 کھلاڑیوں کومنتخب کرکے برازیل بھیجا جائے گا۔کوچ کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ ان کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

لاس ویگاس :نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں
لاس ویگاس: امریکی ریاست نیویڈا میں نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ دنیا بھر سے شامل ہونے والے ڈرائیورز کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا۔ ایف آئی اے فار مولاون ای چیمپئن شپ سیریز کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر انجینئرز اور ڈرائیورز سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ الیکٹرک کار ریس میں فار مولا ون کے مقبول اور سابق ڈرائیورز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس ریس میں دس ٹیموں کے بیس ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصی ریس کے لیے مختلف شہروں میں فارمولا ون کی طرز کے انٹرنیشنل ٹریک بنائے گئے ہیں۔

