ایشین اسنوکر چمپیئن چپ :قومی ٹیم شرکت کے بعد وطن واپس

آسٹریلوی بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں توسیع

پاکستان میںرواں سال پولیو کیسز میں سات سو فیصد اضافہ

برازیل میںبے گھر افراد کاانوکھا احتجاج

ویسٹ انڈین کوچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے بیٹسمنوں سے اچھی پرفارمنس کی امید

پی ٹی سی ایل کا اے بی ڈی کے ساتھ معاہدے پر دستخط

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ایشین اسنوکر چمپیئن چپ :قومی ٹیم شرکت کے بعد وطن واپس

کراچی: بعد قومی اسنوکر ٹیم ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعدوطن واپس پہنچ گئی۔فجیرہ میں کھیلی گئی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکے ۔کراچی ایئر پورٹ پر قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں امجد اقبال اور محمد آصف ٹوبہ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرشدید افسوس کا اظہار کیا ۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسنوکر سیریز منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں

آسٹریلوی بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں توسیع

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کردی گئی ۔49سالہ میک ڈرموٹ ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر کیے گئے تھے جس کے بعد آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 5-0سے اورورلڈ نمبر ون جنوبی افریقہ کو اسی کے ملک میں 2-1سے شکست دی تھی۔ اپنی نئی ذمہ داریوں میں مک ڈرموٹ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے ٹیم کے بولرز کی بھی کوچنگ کریں گے۔مک ڈرموٹ کا کہنا ہے کہ وہ بولرز کے ساتھ اچھا کمبینشن بنانے کی کوشش کریں گے اوربھارت کے خلاف ہوم سیریزاور ورلڈ کپ میںبولرز کو تعاون فراہم کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم ایک گروپ کی حیثیت میں کام کررہی ہے ،ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن،بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوتو اور کپتان مائیکل کلارک اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان میںرواں سال پولیو کیسز میں سات سو فیصد اضافہ

اسلام آباد: دنیا پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن پاکستان میں صورت حال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ رواں سال اس وائرس میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہےاور 2014میں59بچے عمر بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں۔ پولیو وائرس کا خاتمہ دنیا بھر کی اولین ترجیح بن چکا ہے، لیکن پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس مستقبل کے معماروں کو اپاہج بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائیجیریا اور افغانستان کے بعد پولیو کیسزسب سے زیادہ پاکستان میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ رواں سال ان کی تعداد میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہے اوراب تک59 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق فاٹا میں45 ،پشاور میں4، بنوںمیں 6 اور کراچی میں 4 کیسز سامنے ائے ہیں۔ملک میں امن و امان کی خراب صورت حال اور رضا کاروں پر حملوں کو اس موذی وائرس کے پھیلا و کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

برازیل میںبے گھر افراد کاانوکھا احتجاج

ریوڈی جنیرو: برازیل کے شہر ساﺅ پالو میں شہریوں نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے اسٹیڈیم کے نزدیک کچی آبادی قا ئم کردی ۔ سیکڑوں بے گھر افراد نے ساﺅ پالو اسٹیڈیم کے اطراف ڈیرے ڈال دیئے اور رہائش اختیار کرلی ۔ لینڈ لیس ورکرز مومنٹ کے تحت ہونے والے انو کھے احتجاج کا مقصد حکام کی توجہ حا صل کر نا ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ حکومت بے زمین لوگوں کو رہائشی سہولیات دے تو قبضہ ختم کردیا جائے گا۔ اس کارروائی سے ساﺅ پالو میں میچر کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ویسٹ انڈین کوچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے بیٹسمنوں سے اچھی پرفارمنس کی امید

بارباڈوس: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ آٹس گپسن نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے بیٹسمنوں سے اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔گپسن کا کہنا ہے کہ و یسٹ انڈیز کی بیٹنگ نے حالیہ ٹیسٹ میچوں میں اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف وہ اپنے بیٹسمنون سے اچھی کارکردگی کی توقع کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمنوں کی اچھی کارکردگی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بیٹنگ کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کر ے گی جہاں وہ 3ٹیسٹ اور2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آخری دورہ ویسٹ انڈیز ہوم ٹیم کے لیے کافی دردناک ثابت ہوا تھا جس میں اسے ٹیسٹ سیریز میں 2-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل کا اے بی ڈی کے ساتھ معاہدے پر دستخط

کراچی: پاکستان ٹےلی کمےونےکےشنز کمپنی لمےٹڈ(پی ٹی سی اےل) نے اےسوسی اےشن آف بلڈرز اےنڈ ڈوےلپرز(اے بی اے ڈی) کے ساتھ اےک معاہدے پر دستخط کردئےے ۔ پی ٹی سی ایل اس معاہدہ کے تحت اے بی اے ڈی کے موجودہ اور آنے والے منصوبوںکے لیے وسیع انفراسٹرکچر اور جد ید تر ین سر وسز فراہم کر ے گا۔پی ٹی سی ایل کے CBOO & SEVP بزنس زونز ،محمد نصراللہ نے اس مو قع پر کہا کہ معاہدہ سٹرٹےجک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ہماری صلا حیتو ں کی عکاسی کرتا ہے،جس کے ذرےعے اے بی اے ڈی جےسے اداروں کو جدےد طرز کی مواصلات اور آئی ٹی سلوشنز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے صارفےن کو بہتر سہولت فراہم کرنے مےں مدد ملے گی۔چےئرمےن اے بی اے ڈی ،محسن شےخانی نے کہا کہ پی ٹی سی اےل کے ساتھ مل کر جدےد آئی سی ٹی سروسز کی پےشکش کے ذرےعے ہم امےد کرتے ہےں کہ اپنے قابل قدر صارفےن کو بہتر سہولت فراہم کرسکےں گے۔انھوں نے تعمےراتی صنعت کے لیے اے بی اے ڈی کے کردار اور خدمات کی مزید وضاحت کی جو کہ پاکستان مےں انتہائی ترقی ےافتہ شعبوں مےں سے اےک ہے۔اےگزےکٹو نائب صدر اور بزنس زون ساتھ پی ٹی سی اےل کے سربراہ زمان گلزار،سےنئر وائس چےئرمےن اے بی اے ڈی سلےم قاسم پٹےل اور دونوں کمپنےوں کے سےنئر اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں