اسنوکر فیڈریشن کا انعامی رقم نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان

سعید اجمل کا جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں شاندار آغاز

وزارت خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ دیدیا

شکست کے باوجود نوواک جوکووچ اپنے کوچ بورس بیکر سے مطمئن

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم

آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسنوکر فیڈریشن کا انعامی رقم نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالم گیر شیخ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی اعزازکی انعامی رقم15 فروری تک ادا نہ کی گئی تو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالم گیرشیخ کا کہنا تھا کہ محمد آصف ، محمد سجاد اور دیگر کھلاڑیوں نے پانچ ٹائٹل جیت کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن حکومت نے ان کے لیے اسپورٹس پالیسی کے تحت وقف دو کروڑاسی لاکھ روپے کی انعامی رقم اب تک ادا نہیں کی۔ عالم گیر شیخ نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو متعدد ناکامیوں کے باوجود پانچ سال میں سو کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی لیکن اسنوکر کھلاڑیوں کو فتح کے باوجود انعام سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عالمی اعزازکی انعامی رقم15 فروری تک ادا نہ کی گئی تو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ عالم گیر شیخ نے ہاکی کی جگہ اسنوکرکو قومی کھیل کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں

سعید اجمل کا جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں شاندار آغاز

کیپ ٹاون: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں ٹائٹینز کو جوائن کرلیا ۔ سعید اجمل نے پہلے مقابلے میں مقررہ چار اووز میں 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت کیپ کوبراز کی ٹیم 9وکٹ پر صر ف 129رنز ہی بنا پائی ۔ میچ سے قبل ٹائٹینز کے کوچ روب والٹر کا کہنا تھا کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں اور ہم ان کو اپنے ساتھ رکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں

وزارت خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا ۔ایشیا کپ کا آغاز 25فروری کو بنگلہ دیش میں ہوگا لیکن عوامی احتجاج کے سب گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے پاکستان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اس حوالے سے وزارت خارجہ نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کو وہاں نہ بھیجیں کیوں کہ وہاں کہ حالات پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے سازگار نہیں ہیں ۔

مزید پڑھیں

شکست کے باوجود نوواک جوکووچ اپنے کوچ بورس بیکر سے مطمئن

میلبورن: سابق عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اپنے نئے کوچ بورس بیکر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل مقابلے میں سویڈن کے اسٹان اسلاس داورنیکا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا ۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی منصوبہ بندی کیلئے 2رکنی کمیٹی قائم

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے پلان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی میں انتخاب عالم اور جاوید میاں داد شامل ہیں۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرے گی۔ کمیٹی ورلڈ کپ 92 کے فاتح کھلاڑیوں سے تجاویز لے گی اور بہتر حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ڈی جی کرکٹ جاوید میانداد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 13 ماہ پہلے تیاری کے آغاز سے ٹیم پر مثبت اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں

آسٹریلین اوپن : ثانیہ مرزا نے اعصام الحق کے ہوش اُڑا دیئے

میلبورن: آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی کو ثانیہ مرزا کی جوڑی سے شکست ہو گئی۔ چین کی لی نا اور سلواکیہ کی چیبکووا ڈومنیکاویمنز فائنل میں پہنچ گئیں۔سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق جرمن پارٹنر جولیا گارجیس کے ساتھ ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکاﺅکے مد مقابل ہوئے۔ پاک جرمن جوڑی کو بھارت اور رومانیہ کے کھلاڑیوں سے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اعصام الحق کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ میں قسمت ان کے ساتھ تھی۔ خواتین کے سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومینیکا نے پولینڈ کی رڈوانسکا آگنیسکاکو اپ سیٹ شکست دی۔ سلواکین کھلاڑی ٹینس کیریر میں پہلی بار گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔ اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے کینیڈا کی یوگینی بوچرڈ کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں