راولپنڈی ر(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی قیادت کو عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، اسی لئے قیادت ملک چھوڑ کربھاگ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی پر اور پیپلز پارٹی، نون لیگ پر ملبہ ڈال رہی ہے جبکہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے۔ اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر نہ کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے، اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے۔ نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔ پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جاچکی ہے، اْنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹا کی مہنگائی پر سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے، اپنی بقاکے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسلہ اب سیاست نہیں رہا، سنگین معاشی حالات بن گیا ہے۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ تین سال کے لئے انڈیا اسٹار کے حوالے
سابق باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائی سن کی لندن داخلے پر پابندی
پاکستان کا 4رکنی وفد عالمی کبڈی فیڈریشن کی دعوت پر بھارت جائے گا
تھامس باخ کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس
کبڈی ورلڈکپ: ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا
ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218رنز سے شکست دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بلوچستان کے علاقہ ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس
ژوب(پی پی آئی)بلوچستان کے علاقے ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کا علاقہ ژوب و گردونواح زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کا کوئی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں،اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں: جمشید انصاری
کراچی(پی پی آئی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جمشید انصاری،جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ،نائب صدر امہ حبیبہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا کوئی بھی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں ہے۔آئے دن کراچی کے شہری اور کاروباری طبقے کے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں حالانکہ کراچی کے ہر علاقے میں پولیس اسٹیشنز اور اہلکاروں کی تعداد جابجا نظر آتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ شہر میں فرض شناس افسران کو عوام کی حفاظت کے لئے مامور کریں تا کہ شہر کا امن سکون بحال کرنے میں مدد مل سکے اور کراچی کی رونقیں بحال ہوں اور شہری بلا خوف و خطر اپنے معمولات زندگی گزار سکیں.
کراچی،لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین کا روٹ تبدیل
کراچی(پی پی آئی) کراچی،لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین کا روٹ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تبدیل کرک دیا ہے اب یہ ٹرین براستہ جہانیاں کی بجائے وایا ملتان، فیصل آباد شورکوٹ سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔پی پی آئی کے مطابق شالیمار ٹرین (27اپ28/ ڈاون) کراچی کینٹ سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روزرات01بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 28ڈاو ن شالیمار ٹرین لاہور سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ ملتان ہوتی ہوئی رات 02 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ جبکہ ڈرگ روڈ، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، گھوٹکی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباداسٹاپ ہوں گے۔اس کے علاوہ لانڈھی صرف ڈاون سائیڈ سے اس کا سٹاپ ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسپانسر شپ تین سال کے لئے انڈیا اسٹار کے حوالے
چنائی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے موجودہ اسپانسر سہارا کی بولی کو بااہل قرار دیتے ہوئے اسٹار انڈیا کو تین سال کے لئے بھارتی ٹیم کی اسپانسر شپ دیدی ۔ چنائی میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے بورڈ کی مارکیٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں کے بعد بیان میں کہا کہ اسٹار انڈیا کو یکم جنوری 2014سے 31مارچ2017تک ٹیم کی اسپانسر شپ کے حقوق دے دیئے گئے ہیں ۔

سابق باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائی سن کی لندن داخلے پر پابندی
لندن: سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائی سن کے لندن داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔مائیک ٹائی سن نے رواں ہفتے لندن میں اپنی کتاب کی نمائش کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم برطانوی امیگریشن کے تبدیل ہونے والے قوانین کے باعث ان کو لندن میں داخلہ ممنوع ہے ۔ کتاب کے پبلشر کے مطابق مائیک ٹائی سن پر پیرس میں ہونے والا ریپ کیس ان کے لندن داخلے پر پابندی کی وجہ بنا ہے ۔

پاکستان کا 4رکنی وفد عالمی کبڈی فیڈریشن کی دعوت پر بھارت جائے گا
اسلام آباد: صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی قیادت میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کا چار رکنی وفد عالمی کبڈی فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر 14دسمبر کو بھارت روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود دورہ بھارت میں عالمی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے ۔

تھامس باخ کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا باضابطہ اجلاس
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نومنتخب سربراہ تھامس باخ کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ تھامس باخ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ بورڈ میٹنگ کی صدارت کی ۔ 60سالہ باخ 10ستمبر کو آٹھ سالہ مدت کے لئے آئی او سی کے سابق صدر جیک روگی کے جانشین منتخب ہوئے ۔ جیک روگی 2001سے 2013تک آئی او سی کے صدر رہے ۔ اجلاس کے بعد ایک خصوصی تقریب میں جیک روگی نے آئی او سی کی کنجیاں تھامس باخ کے حوالے کیں ۔

کبڈی ورلڈکپ: ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا
جالندھر: کبڈی ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ڈینش ویمن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کر دیا۔ سنسنی خیز مقابلہ قومی کھلاڑی 33-34 سے ہار گئیں۔ بھارت کے شہر جالندھر میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے قومی ویمن ٹیم کا سامنا ڈنمارک کی ٹیم سے ہوا۔ ڈنمارک نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنی برتری دکھائی اور پہلے ہاف میں 14-20 کی برتری سے دھاک بٹھائی۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو قومی ٹیم پرجوش نظر آئی۔ مقابلہ 2 پوانٹس کے فرق سے سنسنی خیز ہو گیا۔ ڈنمارک ویمن ٹیم نے 33 کے مقابلے 34 پوانٹس سے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218رنز سے شکست دیدی
ایڈیلیڈ: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دیدی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ایڈیلیڈ میں ہونیوالے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ پر 247 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اس کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 312 رنز پر آوٹ ہو گئی۔جوروٹ 87 اور کیون پیٹرسن 53رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے چار اور ریان ہیرث نے تین کھلاڑی آوٹ کیے۔میچ میں مجموعی آٹھ وکٹیں حاصل کرنیوالے مچل جونسن بہترین کھلاڑی قرار پائے،سیریز کا تیسرا میچ 13 دسمبر کو پرتھ میں ہو گا۔