لندن (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی زیادتیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،ہزاروں سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں قید رکھنے، سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف 15اکتوبر کو دن کے ایک بجے بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرہ انڈین ہائی کمیشن کے سامنے کیا جائے گا،پی پی آئی کے مطابق مظاہرہ کے بعد انڈین ہائی کمیشن کو یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔
بھارتی اسپنر ایشون کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری کیلئے 4وکٹیں درکار
نازی سلیوٹ پر نکولس انیلکا کو پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا
ڈیوڈ بیکہم برطانوی ٹی وی کامیڈی سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
شارجہ ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار
وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل
ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی سینیٹ کی کراچی آمد، تمر کے جنگلات کے تحفظ کی کوششوں کا معائنہ
کراچی (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے کراچی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ویٹ لینڈ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں تمر کے جنگلات کے تحفظ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سندھ کے محکمہ جنگلات نے پاکستان میں تمر کے جنگلات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔تمر کے جنگلات قدرتی کاربن ڈوب کے طور پر کام کرتے ہیں اور سیلاب اور سمندری طوفان کے خلاف ساحلوں کے تحفظ میں دفاع کی پہلی لائن ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا مشن تمر کے جنگلات کے تحفظ، مقامی کمیونٹیز کو آمدنی کے متبادل ذرائع فراہمی، ماہی گیری کو تقویت، اور ایندھن کی لکڑی کے لیے مینگرووز پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ محکمہ جنگلات سندھ کے نمائندوں میں ریاض واگن نے مینگروو پلانٹیشن اور کنزرویشن کی کوششوں پر حقائق اور اعداد و شمار اور تجزیہ پیش کیا۔۔ سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر عابدہ عظیم، سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر کیشو بائی، محترمہ وجیہہ ریاض اور آصف صاحبزادہ ڈی جی موسمیاتی تبدیلی، صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ندیم خالد بھی گفتگو میں شریک تھے۔ بورڈ ممبر سارہ طاہر خان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے مینگرووز کے تحفظ کی کوششوں اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کو سراہا۔
اداکارہ ریما کے گھر پر قبضہ کرنے والے 7افراد گرفتار
لاہور(پی پی آئی) اداکارہ ریما اور پروڈیوسر سخی سرور کے گھروں پر قبضہ کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی اقبال ٹا?ن کے حکم پر اقبال ٹا?ن پولیس کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سے6 کی شناخت ارم، عبدالرحمن، مظہر، حسین، فہد اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کا نام سامنے نہیں آ سکا۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر ڈکیتی، قتل، زمینوں پر قبضے اور ہوائی فائرنگ جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ان کے خلاف کئی پولیس تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پاک سوزوکی سے گاڑیوں کی خریداری اور بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع
اسلام آباد (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جرائم پیشہ افراد اور نوسربازوں کی طرف سے ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کو استعمال کرتے ہوئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ سے گاڑیاں خریدنے اور بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ ایف بی آر کو اس حوالے سے وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ایف بی آر کو کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے قومی شناختی کارڈز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز ہونا اور سوزوکی کمپنی سے گاڑیوں کی خریداری کی تحقیقات میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ایک شہری کی طرف سے وفاقی ٹیکس محتسب کو کمشنر (اپیل) سکھر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔شکایت میں 13فروری 2023ئکے ایک اپیلیٹ آرڈر کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں سوزوکی کمپنی کی 20گاڑیوں کی خریداری پر سال 2020اور 2021ا بالترتیب 40لاکھ 8ہزار 450روپے اور 54لاکھ 15ہزار 100روپے ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام گاڑیاں شکایت درج کرانے والے شہری کے شناختی کارڈ پر جعلی طور پر خریدی گئی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی اسپنر ایشون کو ون ڈے وکٹوں کی سنچری کیلئے 4وکٹیں درکار
(January 22, 2014)
ہملٹن: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے مزید 4وکٹوں کی ضرورت ہے ۔ ایشون یہ اعزاز حاصل کرنے والے 17ویں بھارتی کرکٹر بن جائیں گے ۔بھارت کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے ،کمبلے نے 1990سے 2007تک 269ون ڈے میچوں میں 334وکٹیں حاصل کیں ۔ ایشون نے 2010میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا ،انہوں نے 71میچوں میں اب تک 96وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

نازی سلیوٹ پر نکولس انیلکا کو پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا
(January 22, 2014)
لندن: معروف فٹبالر نکولس انیلکا پرفٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ میچوں کی پابندعائد کردی گئی ۔ 28دسمبر کو ویسٹ ہیم ٹیم کے خلاف گول کرنے کے بعد ویسٹ برن کے اسٹرائیکر انیلکا نے نازی سلیوٹ کیا تھا ۔ان کے کیس کی مزید سماعت جاری ہے ۔

ڈیوڈ بیکہم برطانوی ٹی وی کامیڈی سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
(January 22, 2014)
لندن: فٹبال کے برطانوی آئیکون ڈیوڈ بیکہم 21مارچ کو مشہور برطانوی ٹی وی کامیڈ ی سیریل ”اونلی فولز اینڈ ہورسز “ کے خصوصی شو میں جلوہ گر ہوں گے ۔ یہ پروگرام بی بی سی کے اسپورٹس ریلیف ویک اینڈ کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد چندہ جمع کرنا ہے ۔

شارجہ ٹیسٹ :پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار
(January 22, 2014)
دبئی: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف شارجہ ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن بچالی۔ مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔پاکستان نے سری لنکا سے ناقابل فراموش ٹیسٹ میچ جیت کر آئی سی سی کی رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن محفوظ کرلی۔ شارجہ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان رینکنگ میں پانچویں پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔ مصباح الحق اور اظہرعلی کی شاندار پرفارمنس نے پاکستان کو شارجہ ٹیسٹ میں جیت دلوائی۔پلیئرز رینکنگ میں مصباح الحق کیرئیر بیسٹ چھٹے پر پہنچ گئے۔یونس خان کا دسواں نمبر ہے۔ بولرز رینکنگ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن کو فوری گرانٹ دینے کی اپیل
(January 22, 2014)
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان اور گول کیپر سلمان اکبر نے پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے فیڈریشن کو فوری گرانٹ دی جائے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو کھیل کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے پیسے کی ضرورت ہے اور پی ایچ ایف کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے نہ ہی کوئی کیمپ لگ رہا ہے اور اذلان شاہ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعظم مالی امداد فراہم کریں جبکہ گول کیپر سلمان اکبر نے کہا کہ حکومتی مالی اعانت کے بغیر ہاکی کے معاملات چلانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹس میں شرکت نہ کرنے سے پاکستان کی دو ہزار سولہ اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ ایشین گیمز کی تیاری بھی متاثر ہورہی ہے۔

ایک ماہ سے جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ کا اختتام ہوگیا
(January 22, 2014)
کراچی: کسٹم کرکٹ اکیڈمی میں جاری ایمرجنگ بولنگ تربیتی کیمپ اختتام پذیرہوگیا ، ایک خاتون سمیت 16 لڑکوں نے حصہ لیا ، کراچی میں فاسٹ بولنگ ایمرجنگ تربیتی کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا۔ آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم نے بھی کیمپ کا معائنہ کیا اور بولرزکومفید مشورے دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے کھلاڑیوں کی درست سمت میں رہنمائی کی گئی تو یہی بولرزمستقبل میں پاکستان ٹیم کا اثاثہ ہوں گے۔ ایونٹ کے چیف کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ نوجوانوں کو تربیتی دینے کی ایک کاوش تھی۔ تربیتی کیمپ میں 16 نوجوانوں کے ساتھ ایک خاتون بولر بھی سرگرم دکھائی دی ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنا اچھا تجربہ تھا۔ کیمپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
