اسلام آباد)پی پی آ ئی ) ا سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جمہوریہ چین کے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چیئرمین پیپلز ریپبلک آف چائنا اور چین کی پارلیمان اور عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کو قومی دن کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات باہمی احترام، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں پر استوار ہیں ،پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پاکستان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے، چین نے بہت کم عرصے میں ترقی کے بے مثال منازل طے کی ہیں ، چین کی معیشت دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چین کی تیز ترین ترقی کا کریڈٹ صدر شی جن پنگ اور چین کی حکومت کو جاتا ہے،چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی نے راہداری (سی پیک) منصوبہ صدر شی جن پنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا خطے کی عوام کے لیے اہم تحفہ ہے،سی پیک منصوبہ کے تکمیل سے میں خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ وسطی ایشیاء راستوں کی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ثابت ہو گا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کی مابین اعتماد کا مظہر ہے، خطے میں چین کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت دنیا کے لیے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں پارلیمانی سفارت کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح
سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی
ٹی 20رینکنگ : قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی
آفریدی کا ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ رہنے کااعزاز
ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 290رنز درکار
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
ساءفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت ان کیمرہ کرنیکی درخواست دائر
اسلام آباد)پی پی آ ئی ) چیئرمین پی ٹی آئی نے ساءفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردی، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے ۔ واضح رہے کہ ساءفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہے ۔
ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے، رانا ثناء اللہ
;231;لاہور)پی پی آ ئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے ۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائد کی 21 اکتوبر کی واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے، عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں ، پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں عوام کی دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے ۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام 2017ء کے پاکستان اور اس کو بنانے والوں کو یاد کرتے ہیں ، انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا، عوام معمار پاکستان کا ایک فقید المثال استقبال کریں گے ۔
نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں ، مریم نواز
;231;لاہور)پی پی آ ئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں ، ہر وعدے کی تکمیل اور پاکستان کی روشن تقدیر نواز شریف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس ہوا، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس موقع پر مریم نواز شریف نے یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں دل سے سمجھتی ہوں کہ نواز شریف آئے گا تو پاکستان آگے جائے گا کیوں کہ پاکستان میں جو بھی بڑا منصوبہ ہے وہ نوازشریف کا لگایا ہوا ہے، اس لیے ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، نواز شریف معیشت بحال، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں ، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں ، نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا، نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے ۔
تلاش کریں
خبریں

اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور ڈویڑن بنچ نے انھیں بحال نہیں کیا۔ اس کے باوجود نجم سیٹھی پی سی بی کے عبوری چیئرمین بنے ہوئے ہیں اور عبوری کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح
لسبن: شہرہ آفاق فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کی پذیرائی کیلئے پرتگال میں میوزیم بنادیا گیا ، جس کا افتتاح خود اسٹار فٹ بالر نے کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکار جو لاکھوں کا ہیرو ہے، میدان میں ہو تو حریفوں کا ہدف ہوتا ہے، باہر ہو تو نگاہوں کا مرکز۔ میوزیم میں جہاں اسٹار فٹ بالر کے اعزازات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی فٹ بال ہیرو کی قد آور تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے، وہ ہے رونالڈو کا مجسمہ، پرتگالی اسٹار اس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تو اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔

سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی
ڈیرہ مراد جمالی: بلو چستان کے علاقے جھل مگسی میں سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی۔ ریلی کے مہمان خصوصی سابق گورنربلوچستان ذوالفقار مگسی تھے۔ کار ریلی میں بیرون ملک سمیت سندھ ، پنجاب اورخیبر پختون خواہ سے نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ اے کیٹگری میں سندھ کے صوبائی وزیرنادرخان مگسی، ظفر علی مگسی اور مکیش کمار چاولہ میں سخت مقابلہ ہوا۔کار ریلی تین کیٹگری اے ، بی اور سی پر مشتمل تھی۔ اے کیٹگری میں دو سو کلو میٹرکا چکر لگا کر واپس نگورپہنچانا ہوگا۔دشوار گزار راستوں سے ہوکر نادر مگسی سب سے پہلے پہنچنے میں کامیاب رہے، رانا سمیر کی دوسری اور ظفر مگسی کی تیسری پوزیشن پر رہے۔ بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد کھوڑونے حاصل کی۔ سی کیٹیگری میں مکیش چاولہ کامیاب رہے۔ سابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کی

ٹی 20رینکنگ : قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی
دبئی: سری لنکا کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کرکے قومی ٹیم ٹی 20رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ساتھ ہی حفیظ الیون کو رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔ پاکستان اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ 13دسمبر کو شیڈول اسی میدان پر سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر پاکستان ناصرف لنکن سے جیت کا خواب چھین سکتا ہے بلکہ مہمان ٹیم کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محروم کر دے گا۔

آفریدی کا ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ رہنے کااعزاز
دبئی: پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈرشاہد آفریدی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔دبئی کا میدان شاہد آفریدی کی ناقابل شکست اننگز سے یادگار بن گیا۔ بوم بوم آفریدی کا بلا ایسا بلا بنا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح اور شاہد آفریدی کو عالمی اعزاز دلا گیا۔ قومی آل راونڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ایوارڈز کے ساتھ دنیا کے نمبر ایک کرکٹر بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بوم بوم اننگز سے ناصرف سری لنکا سے جیت چھین لی بلکہ آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ میں سرفہرست ہونے کے اعزاز سے بھی محروم کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب شین واٹسن اور محمد حفیظ آٹھ آٹھ مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز کا اسکور برابر کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو 290رنز درکار
ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 441 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے چار وکٹوں پر158 رنز بنالئے۔ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز307رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی اور چار سو اکتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ واٹلنگ نے پینسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹینو بیسٹ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر 158 رنز بنالئے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید290 رنز درکار ہیں-

