میٹرک بورڈ آفس سے 160 کاپیاں چوری

وومنز فٹ بال ایشیا کپ سیمی فائنل

انگلینڈ کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں:مائیکل وان

انقلابی جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا آسان کام نہیں: ایم کیو ایم

جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے:صاحبزادہ ابولخیر

ایم کیوا یم عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہے: صابرحسین قائم خانی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

میٹرک بورڈ آفس سے 160 کاپیاں چوری

کراچی: میٹرک بورڈ آفس سے میٹرک جنرل گروپ کی 160 کاپیاں چوری ہوگئیں۔ ناظم امتحانات میٹرک بورڑ کے مطابق بورڈ آفس سے جنرل گروب کی 160حل شدہ کاپیاں غائب ہیں۔ناظم امتحانات نے پاپوش تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ پولیس کے مطابق چیکنگ سے واپس آئیں تو 160 کاپیاں کم تھیں، چوری ہونیوالی کاپیاں مختلف مضامین کی ہیں۔

مزید پڑھیں

وومنز فٹ بال ایشیا کپ سیمی فائنل

ہو چی من سٹی: ویتنام کے شہر ہوچی من سٹی میںایشین فٹ بال کنفیڈریشن وومنز ایشیا کپ سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ عالمی چمپیئن جاپان گروپ اے میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی کوریا 16گول کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاپان کی ٹیم سیمی فائنل میں چین کی مضبوط ٹیم کے خلاف مدمقابل ہوگی، گروپ بی کی ٹاپ ٹیم جنوبی کوریا آسٹریلیاکے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں نبردآزما ہوگی۔

مزید پڑھیں

انگلینڈ کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں:مائیکل وان

لندن: انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا کپتان الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں ہوگا۔وان کا کہنا ہے اب کہ الیسٹر کک پربہت دباﺅ ہے اورمزیدناکامیوں سے مداحوں اور عوام کے دباﺅ میں اضافہ ہوسکتاہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کئی مشکل فیصلوں میں شامل رہے ہیںجن میں کیون پیٹرسن اور بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کی برطرفی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن کی برطرفی کے بعد سے الیسٹر کک کو دباﺅ کا سامنا ہے ،کک نے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان ا نگلینڈ کے لیے گراں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب انھیںنئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف انگلش ٹیم کو اچھی کرکٹ کھیل کر فتوحات حاصل کرنا ہوں گی ،4اور3فتوحات سے مداح پرانی شکستوں کو بھول جائیں گے۔

مزید پڑھیں

انقلابی جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا آسان کام نہیں: ایم کیو ایم

حیدرآباد: انقلابی جدوجہدکے ثمرات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اس عظیم جدوجہد کا سپاہی ہر قربانی کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے مذید کہاکہ ایم کیوایم ایک انقلاابی تحریک ہے جو ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کے خاتمہ کی جدوجہد کررہی ہے اور اسکی انقلابی جدوجہد سے خائف قوتیں ایم کیوایم کی پرواز کو روکنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ ہمیں قانون اور آئین کی پاسداری کا درس دیتاہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تمام تر جبر ومظالم کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ملک کی بقاءو سلامتی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔انھوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد کے مخالف ملک پر اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت ثابت کرنے کی سازشیں کررہے ہیں اور ماضی میں بھی ان ا قتدار پرستوں نے آواز حق کو دبانے کےلئے ایم کیوایم پر شب خون مارا مگر ناکامی انکا مقدر بنی اور ایم کیوایم کی سچائی دنیا کے سامنے قدرت نے پیش کی ۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم ملک کی بقاءو سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکررہی ہے اور قائدتحریک اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی کی طرح نا کام ہونگے اور انقلابی جدوجہد ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔

مزید پڑھیں

جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے:صاحبزادہ ابولخیر

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدروملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ مشہدی اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیدعرفان شاہ مشہدی نے بھکی شریف میں جامعہ محمدیہ رضویہ نوریہ کے جلسہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے امور خیر کے کاموںمیں اور نفاذنظام مصطفی ﷺکے لیے مرکزی جماعت اہلسنت JUPکے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔جمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اورسیکریٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری اور ظلم کے نظام سے نجات کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکیا جائے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اہلسنت کو متحدو منظم ہونا پڑے گانظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی منزل قریب ہے پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکر کے اس ملک کو بام عروج پر پہنچائیں گے ۔

مزید پڑھیں

ایم کیوا یم عوامی خدمت میں دن رات کوشاں ہے: صابرحسین قائم خانی

حیدرآباد:عوامی خدمت ہی ایم کیوایم کی سیاست ہے اور حق پرست قیادت دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کوہسار ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کرتے ہوئے محکمہ صحت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی سیاسست صرف اور صرف عوامی خدمت پرمبنی ہے اور حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ کی روشنی میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم قائد تحریک لطاف حسین کے وژن کے مطابق اپنے شہریوں کو زندگی کے تمام شعبوں کی طرح صحت کے حوالے سے ہسپتالوں اور صحت کے دیگر مراکز میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عوام کے درمیان رکھنے والی سیاسی جماعت ہے اور وہ اپنی عوام کو ہر مسائل سے نجات دلوانا چاہتی ہے ۔بعد ازاں حق پرست رکن ِصو با ئی اسمبلی انجینئر صا بر حسین قا ئم خا نی نے کو ہسا ر ڈسٹرکٹ ہسپتا ل میں پو لیو ،خسرہ مہم کے حوا لے سے قائم کردہ سینٹر کا افتتاح بھی کیا ۔

مزید پڑھیں