دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ

بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ

جامعہ سندھ کی جانب سے 30مئی داخلہ فیس کی آخری تاریخ

فرانس ٹینس: اعصام الحق اور بوپنا کی جوڑی کواٹر فائنل میں پہنچ گئی

سندھ ٹیکنیکل بورڈکاتھرڈ ائیر ضنمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیپلزپارٹی حقوق خواتین اور بچوں کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے:روبینہ قائم خانی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں دیہاتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے گورنمٹ بوائیز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ حافظ موری منگر میں ضلع زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے زکوٰة فنڈ سے 4 اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم ، بیگز ، واٹر کولر اور پنکھے تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں انہوں نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت ڈرینج نظام کی بہتری اور سڑکیں تعمیر کرائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پی پی پی کی نہیں ہے تاہم بحثیت ایم این اے جو بھی فنڈز ملے گیں اسے شفاف طریقے سے حلقے کے عوام کی بنیادی سہولیات اور ضروریات کے مطابق خرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کو ترقی دلانے کے لیے ایم این اے اسپیشل فنڈ کے علاوہ سندھ حکومت سے بھی فنڈز حاصل کیے جائیں گے تاکہ ان کے حلقے کا کوئی بھی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں تین مرتبہ پی پی پی کے ٹکٹ سے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے انہوںکہا کہ وہ حلقے کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ اسکول کو درپیش تمام مسائل سمیت اسکول کو کالج کا درجہ دلانے اور اسکول میں آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے لیے پروپوزل تیار کر کے انہیں پیش کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ کو سمری پیش کر کے مسائل کو فوری حل کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے لیے خصوصی فنڈز بھی مختص کرائے جائیں گے تاکہ طالب علم اپنی تعلیم احسن طریقے سے حاصل کر سکیں اس موقع پر ضلعی زکوٰة کمیٹی حیدرآباد کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے کہا کہ پی پی پی کی گزشتہ حکومت سے لیکر اب تک زکوٰة فنڈز سے غریبوں اور مستحقین کی جتنی مدد کی ہے اتنی کبھی بھی کسی حکومت میں نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر تعلیم اور صحت کے شعبوں کو زکوٰة فنڈسے کثیر رقم فراہم کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک تعلقہ دیہی کے 22 اسکولوں سمیت ضلع کے 55 اسکولوں کے تقریبا 25 سو طالب علموں کو مورا اسکالر شپ کی مد میں یونیفارم ، بیگز اور اسکولوں کو پنکھے اور واٹر کولر فرام کیے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع زکوٰة کمیٹی کی جانب سے 48 اسکولوں کو 55 لاکھ

مزید پڑھیں

بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بگ بیش کے اگلے سیزن کے لیے سڈنی سکسر سے معاہدہ کر لیا۔سابق اسٹا ر بولر نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش میں سڈنی سکسر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تاہم متوقع طور پریہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،بریٹ لی کا کہنا ہے کہ اگر وہ 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تو کیرئر کو مزید طول دیا جاسکتا ہے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کرسمس کے بعد ٹورنامنٹ میں کیا صورت حال بنتی ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ 150کی رفتار سے بولنگ کر نا چاہتا ہوںلیکن اگر وہ اس میں ناکام ہوئے تو مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وہ اپنی پرانی رفتا ر دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔بریٹ لی نے ایک سال قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا ،وہ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں موقع مل جائے تو مزید کھیل سکوں گا۔

مزید پڑھیں

جامعہ سندھ کی جانب سے 30مئی داخلہ فیس کی آخری تاریخ

حیدر آباد: جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام 2014 کے تحت زیر تعلیم طلباءکو اپنی مکمل داخلہ فیس 30 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق تعلیمی سال 2014 کے تحت بیچلرز و ماسٹرز پرگرامز2014 میں میرٹ، سیلف فنانس (صبح و شام) اور مخصوص سیٹوں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 30 مئی تک ہر حال میں داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اعلامئے کے مطابق مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس جمع نہ کرانے والے طلباءکے امتحانی نتائج روک دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

فرانس ٹینس: اعصام الحق اور بوپنا کی جوڑی کواٹر فائنل میں پہنچ گئی

لاہور: پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی ساتھی روہن بوپنا فرانس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پیرس میں کھیلے جانے والے نائس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں ٹاپ سیڈ ایشین جوڑی نے روس کے دیمتری تریسنوف اور آسٹریلوی حریف میتھیو ایبڈن کے پئیر کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ پاک بھارت ٹیم کی فتح کا اسکور 6-4 اور6-4 رہا۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مارش اور اٹلی کے ڈینئیل براسیالی سے ہوگا۔ مارش اور براسیالی نے فرسٹ راونڈ میں فرانس کے جائلز مونفلز اور بینوئے پیری کو سخت مقابلے کے بعدشکست دی تھی۔

مزید پڑھیں

سندھ ٹیکنیکل بورڈکاتھرڈ ائیر ضنمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ تھرڈ ائیر مارننگ اور ایوننگ سپلیمنٹری امتحانات 2013کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناظم امتحانات کے مطابق 15 ٹیکنالوجیز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے جن ٹیکنالوجیز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ان میں آٹو اینڈ ڈیزل، بائیو میڈیکل، کیمیکل ، سول، کمپیوٹر انفارمیشن ، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، انسٹرومینٹشن اینڈ پروسس کنٹرول، لیدر، میکینکل ، میٹلوجری اینڈ میٹریل سائنس، پرنٹنگ اینڈ گرافکس، ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشننگ ، ٹیلی کمیونیکشن اور ٹیکسٹائل اسپننگ شامل ہے۔

مزید پڑھیں

پیپلزپارٹی حقوق خواتین اور بچوں کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے:روبینہ قائم خانی

کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں و خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ رائٹ موومنٹ گروپ آف این جی اوز کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار اور بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے بجٹ بک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روبینہ قائم خانی نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی کے فروغ کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اور انشا اللہ مستقبل کے معماروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔سیمینار سے چائلڈ رائٹ موومنٹ کے کوارڈینٹر مدنی میمن ،سی ای او ناصر احمد نظامانی ،سیف دی چلڈرن کے صوبائی منیجر اقبال احمد ڈیتھو ، ایڈیشنل سیکریٹری لائڈیپارٹمنٹ اسلم شیخ ،کراچی بار کے صدر صلاح الدین احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سید اشرف علی نقوی،ایجوکیشن ڈائریکٹر امیر اعجاز ،سنیئر جرنلسٹ جاوید قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورصحت مندزندگی کو پروان چڑھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرنے کے حوالے سے تجاویزپیش کیں۔

مزید پڑھیں