کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان

خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسرا یوم تاسیس

عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے: زونل انچارج نوید شمسی

بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب

ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان

حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشو نما کے سا تھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ رمضان المبارک کے دور ان ہالا میں آل سندھ نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا ۔ یہ بات انھوں نے محمد داود میمن ہائی اسکول مٹیاری میں پہلا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں سابقہ ایم پی اے جلال شاہ جاموٹ ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی ، ڈی ایچ او مٹیاری ڈاکٹر حسن مراد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا کہ ضلع مٹیاری میں کھیلوں کو فروغ دلانے کے لیے ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسو سی ایشن منظور کرائیں تاکہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی مٹیاری فیاض حسین عباسی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی پہچان کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ذریعے ہوتی ہے اور اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کھیلوں کو فروغ دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے اندر بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں جوکہ ضلع سے لیکر ملکی سطح پر دنیا میں اپنا نام روشن کرنے کیلئے کافی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ایسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر انہیں ایسے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے جیتنے والی ٹیم جنید اور احسن جنہوں نے فائنل میچ 2سیٹ سے جیتا کو شیلڈ اور نقد انعام دیا جبکہ رنرز اپ ٹیم رضوان اور دین محمد کو شیلڈ اور نقد انعام دیا۔

مزید پڑھیں

خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسرا یوم تاسیس

حیدرآباد: خانزادہ راجپوت ویلفیئر اینڈ وسیلہ فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹنڈو جام میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں فاونڈیشن کی تیسری یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر لیاقت علی خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹنڈو جام شہر کے مکینوںاور انکی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشاں ہےں اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔ تقریب میں انور خانزادہ ، شعیب خانزادہ ، فرحان خازادہ ، عبد القادر خانزادہ ، اکرم خانزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں شرکا نے خانزادہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے سربراہوں کو شاندار کارکردگی اور راجتھانی میوات کی رونمائی پر ڈاکٹر اے کیو خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں

عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے: زونل انچارج نوید شمسی

حیدرآباد: پاکستان کے عوام کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کی بحالی ہی ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو اپناشعار بنایا اور ایم کیوایم نے عوامی مسائل کے حل کو کبھی بھی اقتدار سے مشروط نہےں کےا بلکہ اقتدار میں اور اقتدار سے باہر رہ کر بھی مشکل سے مشکل حالات میں بھی عوام کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھا ۔انھوںنے کہاکہ متحدہ قو می موومنٹ نے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیج کر نئی روایت قائم کی اس سے قبل اور آج بھی دیگر جماعتیں صرف و صرف ۲ فیصد مراعات یافتہ طبقہ کے افراد کو اسمبلیوں بھیجتی آئی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملک کی دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں نے غریب عوام سے صرف ووٹ لئے مگر ان کے لئے عملی طور پر آج تک کچھ نہیں کیا ۔انھوں نے کہا کہ غریب و متوسط طبقہ کے مصائب ومشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو خود مصائب کا شکار رہا ہو متحدہ قو می موومنٹ غریب و متوسط طبقہ کی جماعت ہے اس لئے وہ غریب عوام کے مصائب و مشکلات اور بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہے اور اپنی تمام ترصلاحیتیں بروکار لاتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں

بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ضلع جنوبی کے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ٹھیلے اور پتھاروں کو ضبط کرلیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی کی ہدایت پرضلع جنوبی کے علاقے ویسٹ وہارف اور ڈاکیارڈپرتجاوزات کو ہٹا کر وسیع علاقے کو ٹریفک اور پیدل چلنے والے عوام کے لئے کھول دیاگیا۔، اس دوران انسداد تجاوزات کے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر پولیس نے شرپسندوں پر قابو پالیا اور بلدیہ کے عملے نے کارروائی جاری رکھی۔ آپریشن میں ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،اینٹی انکروچمنٹ ، علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنراورکے پی ٹی کے عملہ سمیت پولیس کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے دوران چند شرپسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا ۔اہل علاقہ نے تجاوزات کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ کے عملہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے قائم ان تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں رہنے والوںکو شدید پریشانی کا سامنا تھا تاہم آج کی یہ کارروائی ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز و تفریق تمام علاقوں میں جاری ہے اورپورے شہر میں قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب

حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآبادوجامشورو ادویہ کے بلک اسٹور میں 5 لاکھ سے زائد مالیت کے 5جدیدایئرکنڈیشنڈ نصب کرا دیئے ہیں۔ بلک اسٹور جامشورو میں ادویہ محفوظ رکھنے والے اسٹور میں ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئرکنڈیشن نصب کرائے گئے تاکہ کروڑوں روپے کی ادویہ محفوظ رہ سکیں۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے تفصیلی دورے کے بعد معزز شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشوروسندھ کے چند بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے اور حیدرآباد اور اندرون سندھ کے لوگوں کی خدمت عرصہ دراز سے کر رہا ہے ماضی میں آنے والے افسران نے ہسپتال کو ان ضروری اور لازمی اشیاءکی طرف کی طرف توجہ نہیں دی مگر اب ہسپتال ہسپتال کی انتظامیہ اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں شہر کے لوگوں کا تعاون بھی درکار ہے، انھوں نے کہا کہ ہسپتال قوم کی امانت ہے اور اس کی ہر چیز کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے، عوام کو چائیے کہ وہ ہسپتال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے وفد کو بتایا کہ عنقریب ہسپتال میں مزید جدید مشینری اور آلات نصب کئے جا رہے ہیں صوبائی حکومت کے تعاون سے ہسپتال کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے اور جو مشینری بند پڑی تھیں ان کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے

بنگلور: پوری دنیا میں فٹبال ورلڈکپ کا بخار عروج پر ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو بھی فٹبال ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میںجرمنی کو سپورٹ کررہے ہیں،کوہلی کا کہنا ہے کہ جرمنی فٹبال کی خطرناک ترین ٹیم ہے اور وہ اس بارجرمن ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تاہم وہ ورلڈکپ میں جرمنی کی جیت کے خواہاں ہیں۔بھارتی نائب کپتان کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹبال کے میچز بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور پریکٹس کے دوران فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم میں سب سے اچھی فٹبال کھیلتے ہیں جبکہ آل راﺅنڈر روندرا جدیجہ ٹیم میں فٹبال کے سب سے خراب کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں