نیشنل میوزیم کراچی میں لاہور کی مصورہ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش

بارسلونا اوپن: جاپان اور اسپین کے کھلاڑی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

فاسٹ بولرجنید خان کالنکا شائر سے معاہدہ

30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان

جنوبی افریقاکو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی تلاش

مومن آباد میں رینجرز کا آپریشن10مشتبہ افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

نیشنل میوزیم کراچی میں لاہور کی مصورہ ارم اشفاق کے فن پاروں کی نمائش

کراچی: صوبائی وزیر سیاحت وثقافت شرمیلا فاروقی نے ارم اشفاق کی بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش کاافتتاح کردیا۔ کراچی نیشنل میوزیم میںمنعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ارم اشفاق کی پینٹنگز قابل تعریف ہےں،انھوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی کاوشوں کو ضرور سراہنا چاہیئے ،اس سے فنکاروں کے حوصلے بلند ہوںگے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میںمدد ملے گی۔اس موقع پر مصورہ ارم اشفاق کا کہنا تھا کہ کراچی میں نمائش کا میرا یہ پہلا موقع ہے اور عوام کی نمائش میںبھر پورشرکت سے میرے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ارم اشفاق کامزید کہنا تھا کہ مصوری کاشوق ورثے میں ملا ہے ،میں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن مصوری کے شوق نے مجھے پیشہ ور مصور بنا دیا،فنکارہ نے سندھ حکومت کی طرف سے نمائش کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے پاکستان کے مختلف شہروں میں چھ سولو نمائش کر چکی ہوں لیکن کراچی کے اندر نمائش کے انعقاد پر میں زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔نمائش 30اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں

بارسلونا اوپن: جاپان اور اسپین کے کھلاڑی تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

بارسلونا: جاپان کے کی نیشیکوری اور اسپین کے ٹومی روبریڈو نے بارسلونا اوپن ٹینس کے تیسرے مرحلے مین پہنچ گئے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے جانے والے کلے کورٹ ایونٹ میں فورتھ سیڈ جاپان کے کی نیشیکوری نے دوسرے مرحلے میںمقامی کھلاڑی روبرٹو باتستا کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ نیشیکوری کی فتح کا اسکور 6-1، 6-4 اور6-3 رہا۔ ففتھ سیڈ اسپین کے ٹومی روبریڈو نے آسٹریلیا کے مارنکو میتسووچ کو مات دی۔ روبریڈو نے آسٹریلوی حریف کے خلاف 6-3 اور6-4 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں

فاسٹ بولرجنید خان کالنکا شائر سے معاہدہ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرجنیدخان نے کاونٹی کلب لنکا شائر سے نئے سیزن کے لیے معاہدہ کرلیا۔جنید خان انگلش کاونٹی کے نئے سیزن میں شر کت کے لیے اگلے ماہ وہ لندن روانہ ہوں گے۔کاﺅنٹی کے سیزن میں جنید خان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔ جنید خان اس سے قبل 2011میں بھی لنکا شائر کی جانب سے کاﺅنٹی کر کٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے قومی گروپ کا اعلان

کراچی: قومی ٹینس ایسو سی ایشن نے 30 ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ کے لیے پاکستان کے گروپ کا اعلان کردیا۔ قومی چیمپئین محمد آصف ٹوبا گروپ ایف کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔قومی اسنوکرٹیم تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں قومی چیمپئن محمدآصف ٹوبا، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں جب کہ حاجی عبدالرشید ٹیم مینیجرکے فرائض انجام دیں گے۔ قومی چیمپیئن شپ کے رنرز اپ حمزہ اکبر کو گروپ ایچ کا ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال گروپ پی کے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گے۔ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ 26اپریل سے تین مئی تک متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں کھیلی جارہی ہے۔ جس میں شرکت کے لئے ٹیم جمعے کو دبئی روانہ ہوگی۔ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں شامل کیوئسٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ پی بی ایس اے کے صدر عالمگیر شیخ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے اور وہ چیمپیئن شپ میں قومی کیوئسٹس کی جانب سے بہترین کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقاکو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی تلاش

کراچی: جنوبی افریقا کرکٹ بورڑنے ٹیسٹ ٹیم کے لیے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی ہے۔سابق کپتان گریم اسمتھ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے جنوبی افریقی بورڈ حتمی طور پرٹیسٹ کپتان کا اعلان نہیں کر سکا۔ٹیم کی کپتانی کے لیے ون ڈے کپتان اے بی ڈیویلئیرز،ٹی ٹوئنٹی کپتان فاف ڈوپلیسی ،ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی کے نام زیر غور ہےں۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کپتان کے تقرر کے لیے اینڈریو ہڈسن کی سر براہی میں ایک پینل بنایا ہے جو اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ کپتان کا اعلان بورڈ کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی کے علاوہ ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں

مومن آباد میں رینجرز کا آپریشن10مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: کراچی سائٹ کے علاقے مومن آباد میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم پر مقام پر منتقل کر دیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،لاش کو ہسپتال منتقل کردیا تا ہم لاش کی شناخت نہیںکی جاسکی۔پولیس کے مطا بق میوہ شاہ قبرستان سے 2نامعلوم لاشیں ملی ہےں۔

مزید پڑھیں