وقار یونس ایک بار پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار بن گئے

جوناتھن ٹراﺅٹ ایک دفعہ پھر نفسیاتی مسائل کا شکار ،آرام کا فیصلہ

برازیل اورارجنٹیناکی فٹ بال ٹیمیں بیجنگ میں آمنے سامنے

کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ نہیں کیا: وقار یونس

پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی زیر صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ کا خصوصی اجلاس

سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کیے جائیں : ایم کیو ایم حیدر آباد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

وقار یونس ایک بار پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کے امیدوار بن گئے

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر ہیڈ کوچ اور ثقلین مشتاق نے بطور اسپن کنسلٹنٹ عہدہ سنبھالنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں موجود سابق قومی ٹیم کے کپتان وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ بطور ہیڈ کوچ عہدہ سنبھالنے کے لیے وقار یونس کی اسی درخواست کو شامل کر لیا گیا ہے۔ وقار یونس اس سے پہلے بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر کو پہلی بار 2006 میں ایک سال کے لیے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق بھی بطور اسپن کنسلٹنٹ قومی ٹیم کے لیے اپنی خدمات انجام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جوناتھن ٹراﺅٹ ایک دفعہ پھر نفسیاتی مسائل کا شکار ،آرام کا فیصلہ

لندن: انگلش کر کٹ ٹیم کے مستند بیٹسمین جوناتھن ٹراﺅٹ کرکٹ سے ایک دفعہ پھر باہر ہو گئے۔ جوناتھن ٹراﺅٹ دوبارہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیںاورایک دفعہ پھر کر کٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جوناتھن ٹراﺅٹ ایشنر سیریز کے پہلے میچ میں برسبین میں انھی مسائل کا شکار ہوئے تھے اور دورہ ادھو را چھوڑ کر آسٹریلیا سے واپس انگلینڈ آگئے تھے۔ٹراﺅٹ پچھلے چار مہینوں سے سائکا ٹرسٹ اور انگلش کر کٹ بورڑ کے میڈیکل ٹیم سے علا ج کر وا رہے ہیں اور کیرئر میں واپس آنے کی بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں لیکن کاﺅنٹی چمپیئن شپ میں وارکشائر کی جانب سے ایک میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ پرانے مسائل کا شکار ہوگئے اور ایک دفعہ پھر کرکٹ سے دور ہونا پڑا ۔ ٹراﺅٹ نے انگلینڈ کے لیے 49ٹیسٹ میں 46.45کی اوسط سے 3763رنز بنائے ہیں ان کا بڑا اسکور بنگلہ دیش کے خلاف 226رنز ہیں جو انھوں نے لارڑز کے مقام پر 2010میں بنائے تھے۔

مزید پڑھیں

برازیل اورارجنٹیناکی فٹ بال ٹیمیں بیجنگ میں آمنے سامنے

ریو ڈی جینیرو: برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فٹ بال میچ ہوگا۔ برازیل فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس اکتوبر میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ارجنٹینا کے خلاف داس امریکاز ٹرافی کا میچ 2008کے اولمپک شہر میں ہو گا۔برازیلین فٹ بال ٹیم کا زیمبیا کے خلا ف 2-0کی فتح کے ایک سال کے اندراندر اسی مقام پر یہ دوسرا میچ ہوگا۔روواں برس 12جون سے 13جولائی میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد برازیل کے یہ پہلا میچ ہوگا جبکہ برازیل اکتوبر کے مہینے میں مزید 11میچز کھیلے گا۔

مزید پڑھیں

کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ نہیں کیا: وقار یونس

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے چیف کوچ کے لئے درخواست دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وقاریونس کاکہنا ہے کہ پی سی بی کا اشتہار دیکھنے کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کروں گا۔سابق کپتان اور فاسٹ بولراسے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پی سی بی نے ایشیاکپ سے قبل وقاریونس کو دوبارہ کوچ مقررکرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم ان کا کہنا ہے کہ کسی نے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا، اس لئے انہیں جاب نہ ملنے کا کوئی افسوس نہیں ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دینے کا اب تک فیصلہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی ریاست بنگال کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے، مگر اس سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جو ہونا تھا وہ ہو چکا اب ماضی کے بجائے مستقبل میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر نی چاہئے۔

مزید پڑھیں

پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی زیر صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڑ کا خصوصی اجلاس

حیدر آباد: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام 22اپریل سے شروع ہونے والے گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کے سلسلے میں چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ22 اپریل 2014 سے ہونے والے امتحانات کو پرامن ،شفاف بنانے کے لئے نہ صرف تعلیمی بورڈ بلکہ صوبائی سطع پر بھی ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،نقل کا رجحان ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے اس کی روک تھام کے لئے ہم اورآپ سرگرم ِ عمل ہیں لیکن اس کی اولین ذمہ داری خود طالب علم ،والدین پر عائد ہوتی ہے۔ آخر وہ کیوں اپنے تابناک مستقبل کو تاریک کر رہے ہیں لیکن ہم نے اپنی ذمہ داری کے پیش نظر نقل کی روک تھام کے لئے 30ویجلینس کمیٹیز تشکیل دی ہیں ،جو کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر اسکول کے علاوہ بورڈ انتظامیہ اور کالجز کے سینئر اساتذہ پر مشتمل ہیں۔ یہ کمیٹیاں میڈیا کے ساتھ امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی اور نقل کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ تعلیمی بورڈ نے طلبہ وطالبات کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے ڈویژنل ،ضلعی افسران سے بھی رابطہ کیا۔پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے کہا کہ سینٹرز میں مقرر انٹرنل سپریٹنڈینٹ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ وہ کسی امیدوار کو امتحانی مرکز میں موبائل فون یا اس نوعیت کی کوئی ڈیوائس ہر گز نہ لانے دیں اور اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگرکسی امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا طالبِ علم امتحان دیتا ہواپایا جائے تو اس کے خلاف ایف،آئی، آر درج کروائی جائے ،حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 10 اضلاع میں کل 120 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ،حساس مراکز حیدرآباد میں 9اور دیگر اضلاع میں 25ہیں ، اس میں فرسٹ ائیر کے 45326 اور انٹر میں47533کل92859 طلبہ و طالبات شریکِ امتحان ہوں گے ۔سیکریٹری تعلیمی بورڈعامر شفیق شیروانی نے کہا کہ حیدرآبادسمیت دس اضلاع بدین،سجاول، دادو، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار میں ہر سینٹر سے رابطے کے لئے ایگزامینیشن سیل مسلسل ہر ضلع میں بینکوں سے پیپر کے اوقات چیک کرتا ہے ، اورروزانہ امتحانی پیپر شروع ہونے سے اختتامی وقت تک مسلسل انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے سے رابطے میں رہے گا ، تما م رپورٹ روزانہ صوبائی سطح پر قائم مانیٹرنگ سیل کو دی جاتی ہے ، اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شکیل احمد صدیقی،ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر برکت حیدری ، ڈائریکٹر اسکولز محمد عالم تھیم ،ناظم امتحانات عبدالغنی شیخ، ڈپٹی کنڑولر ڈاکٹر مسرور احمد زئی،اسسٹنٹ کنٹرولرانوار احمد خان ،جاوید خالق شورو، سپریڈینٹ ذاکر حسین ،ا رشد شیخ دیگر نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں

سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کیے جائیں : ایم کیو ایم حیدر آباد

حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدانہ کیے جائیں اگر پاکستان نہ رہا تو یہاں کسی کی سیاست نہیں چل سکے گی ، کالے قانون کو حیدرآباد ،کراچی سمیت ملک بھر کی عوام مسترد کرتے ہیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے منعقدہ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کررہے تھے انھوںنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاجاتاہے جس کے خلاف کراچی سے کشمور تک احتجا جی مظاہرے کئے جارہے ہیں ‘ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی کے خلاف کل کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں کارکنان کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود آج دو کارکنان کی لاشیں ملی ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے 45کارکنان لاپتہ ہیں جبکہ 25کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی تشدد زدہ لاشیں مختلف علاقوں میں پھینکی گئی ہیں،انھوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو لیکن ارباب اقتدار ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں پر کان دھرنے کے لئے تیار نہیں ہےں جو لوگ ملک کوکمزور کرنا چاہتے ہیںان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو یہاں کسی کی سیاست نہیں چلے گی ،انھوںنے کہاکہ کراچی معاشی حب ہے، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ملک سے دہشت گردی ،بھتہ خوری کا خاتمہ ہو لیکن حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے اور جو لوگ ملک کے آئین کو نہیں مانتے اور جو اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ملک بم دھماکوں میں ملوث ہیں ان سے مزاکرات اورمعاہدے کئے جارہے ہیں ،انھوںنے کہاکہ پاک فوج ، رینجرز اور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،انھوںنے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرائیں اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیاجائے بصورت دیگر کراچی سے کشمیر تک احتجاجی دھرنے دئےے جائیں گے ،اس موقع پرسندھ تنظیمی کمیٹی جوائنٹ انچارج شبیر قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن پر ظلم و ستم کی انتہا کرد ی گئی ہے ، ظالموں نے ملک کی بنیادیں ہلادیںہیںلیکن انہیں پتہ ہوناچاہئے کہ مظلوموں کی حکومت ایک دن ضرور آئے گی۔ ذونل انچارج حیدرآباد نویدشمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں آرٹیکل 4 کی خلاف وزری کی جارہی ہے،رات کے اندھیروں اور دن کے اجالوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن کواغواءکرکے لاپتہ کردیاجاتاہے جبکہ متعلقہ اداروں سے معلوم کیاجاتا ہے تو لاعلمی کا ظہار کیاجاتاہے،انھوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 45 کارکنان لاپتہ ہےں اور 25 کارکنان کواغواءکرنے کے بعد لاشیں ملیں ہیں،انھوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی لاشوں کے لاوارث سمجھ کے ایدھی کے ذریعے تدفین کردی جاتی ہے جس کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ اپنا آئینی اور قانونی پرامن احتجاج کا استعمال کرتی رہے گی،رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی ،خواتین ونگ کی رہنما فوزیہ باجی

مزید پڑھیں