اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے دوران گفتگو سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کہاکہ کل کا فیصلہ درست ہے۔پی پی آئی کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ جس پر اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔اسد عمر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہے؟ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ سائفر 4 لوگوں میں آتا ہے، جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں، پلاننگ منسٹر کہاں سے آ گیا، ایف آئی آر میں میرا صرف نام آیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے؟ جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔
ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس
ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر
انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں
ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
الیکشن کمیشن حملہ کیس میں اسدعمر کی درخواست بریت انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن حملہ کیس میں بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں دائر کردی ہے۔وکیل صفائی سردار مصروف نے اسد عمر کی بریت کی درخواست اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں میں دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر کے خلاف کوئی ثبوت برآمد نہیں ہوا، عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہ کیاجائے، اسدعمر کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے 10سالہ جشن میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع
بیجنگ/اسلام آباد (پی پی آئی)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے کی ایک دہائی کا جشن منانے کے لیے اگلے ہفتے غیر ملکی رہنماؤں کے ایک اجتماع کی میزبانی کرے گا، جس میں پاکستان سمیت 130 ممالک کی شرکت متوقع ہے نیزروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرکت بھی یقینی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو صدر شی جن پنگ کی بیرون ملک چین کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوششیں کے حوالے سے ایک اہم منصوبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں اب پوری دنیا میں 20کھرب ڈالر سے زیادہ کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب میں 130 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جس میں شی جن پنگ استقبالہ تقریب سے خطاب کریں گے اور غیر ملکی رہنماؤں کی ضیافت کی میزبانی کریں گے۔
دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان، 3کھلاڑی باہر
لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمیٰ معروف شامل ہیں،ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی بھی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں،ان کے علاوہ نشریٰ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعد یہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی شامل ہیں،نان ٹریولینگ ریزر میں امبرکائنات، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ظہیر عباس ، جاوید میاندا د کا دستخط شدہ بیٹ 60لاکھ میں نیلام
لاہور: گورنر ہاﺅس لاہور میں سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب ایک سماجی تنظیم کی فنڈریزنگ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔ ظہیر عباس اور جاوید میانداد کا دستخط شدہ بیٹ نیلامی کیلئے پیش ہوا جسے لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت نے 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر حاصل کر لیا۔ جبکہ سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی دستخط شدہ گیند 25 لاکھ روپے میںنیلام ہوئی۔

چیئر مین پی سی بی کیس: نجم سیٹھی اور بورڑ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کے خلاف درخواست پر نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کو نوٹس جاری کردیئے۔کیس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی کے روبرو ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے سابق رکن الطاف حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین تقرری اور ذکا اشرف کی برطرفی غیر قانونی ہے۔عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پی سی بی عبوری کمیٹی کے ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر
لندن: آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ایشلے جائلز کو ٹیم کوچ برقرار رکھنا چاہیے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے باوجود کوایشلے جائلز کو محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کا کوچ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرتھر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے اینڈی فلاور کی کوچنگ میںٹیسٹ کرکٹ اور ایشلے جائلز کی کوچنگ میں ون ڈے کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اس لیے ان کو ہٹا نا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔سابق آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں انگلش بورڑ کو اسی کامیا ب منصوبہ بندی کو جاری رکھنا چاہیے۔آرتھر نے کہا کہ مورس اچانک کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیںلیکن ان کے لیے دوبارہ کرکٹ میں وہ کچھ کر دکھانا آسان نہیں ہوگاان کا کہنا تھا کہ انگلش بورڑ کو چاہیے کہ یہ ذمہ داری ایشلے جائلز کو دے پھر دیکھے کیا ہوتا ہے۔مکی آرتھر جنوبی افریقی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں ۔

انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں
لندن: انگلش کائنٹی ڈرہم رواں سیزن کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کاراسے مختصر مدتی معاہدہ کر نے کی خواہاں ہے ۔ڈرہم شائر کمار سنگاکارا سے حتمی بات کر نے کی خواہش مند ہے لیکن انتظامہ اس قسم کے معاہدے سے خوش نہیں۔ ڈرہم کے کوچ جان لیویس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے سا بق کپتان ڈررہم کے لیے بہترین ثابت ہوںگے ۔انھو ں نے کہا کہ میر ا نہیں خیال دنیا کا کوئی بھی بہترین کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہ رہا ہو۔36سالہ سنگاکا را نے حال ہی میں بنگلہ دیش میںٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، انھوں نے 2007میں واروکشائر اور 2010میں لنکاشائر سے معاہدہ کیا لیکن کوئی میچ کھیل نہیں پائے تھے۔ تاہم ڈرہم نے آسٹریلین آل راﺅنڈر جوہن ہاسٹینگز سے 2014سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
ابو ظہبی: سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے چمپیئن کپتان لاستھ ملنگا نے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر سے ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کی ہا رکا ذمہ دار خود کو قرار دیا ۔ لاستھ ملنگا کا کہنا ہے جیک کیلس کا ڈراپ ہونے والا کیچ ان کی ہار کا باعث بنا ،انھوں نے کہا کہ میری جانب سے ٹاپ اسکورر جیک کیلس کا قیمتی کیچ ڈراپ ہو نا میچ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا ۔آ پی ایل کے افتتاحی میچ میں شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈر نے جیک کیلس کے 72رنز کی مدد سے ممبئی انڈینز کو 41رنز کے واضح فرق سے ہر ایا تھا۔

پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
لاہور: پا کستان کر کٹ بورڑ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتری کے لےے جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور مایہ نازفلڈر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیو ںکی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مختصر مدت کے لیے سابق جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے باضا بطہ رابطہ بھی کیا ۔سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا۔ روڈز کے ساتھ معاہدے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جونٹی روڑز اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔