کرس گیل نے انجری میں قابو پالیا ،کرکٹ کے میدانوں میں واپسی

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی زمبابوے کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش

غیرملکی کوچز نے ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی: ذکاءاشرف

بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

ٹور آ ف آسٹریلیا : میزبان ملک کے کیڈل ایونز نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

آسٹریلین اوپن: بھارت کی ثانیہ مرزا مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کرس گیل نے انجری میں قابو پالیا ،کرکٹ کے میدانوں میں واپسی

کنگسٹن: جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں قدم رکھ دیا ۔ گیل نے آئندہ ہفتے شیڈول سپر ففٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے جمیکن ٹیم کی طرف سے دو وارم اپ میچوں میں حصہ لیا ۔ وہ علاج کے بعد گزشتہ ہفتے آسٹریلیا سے واپس وطن پہنچے تھے ۔ گیل گزشتہ سال نومبر میں دورئہ بھارت کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے ۔

مزید پڑھیں

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی زمبابوے کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی سے قبل زمبابوے کی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی ۔ آسٹریلوی ٹیم دورئہ جنوبی افریقا کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12فروری کو ہوگا ۔زمبابوین بورڈ نے اس پیشکش کا اب تک جواب نہیں دیا ہے کیوں کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان تنخواہوں کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے ۔

مزید پڑھیں

غیرملکی کوچز نے ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی: ذکاءاشرف

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ کے لیئے بہترین کام کیا۔ جب کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیئے بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف نے غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین سے ملاقات کی اور انکی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحائف دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ دونوں غیرملکی کوچز نے قومی ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ28 جنوری کو دبئی میں شروع ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ سری نواسن سے ملاقات بھی ہو گی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔ آخری بار2013 میں پاکستان نے بھارت کا دور کیا تھا اور اب روایتی حریف کی پاکستان آنے کی باری ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: بھارتی ہاکی فیڈریشن (بی ایچ ایف) نے مارچ میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی۔ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے جمعہ کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا پترا سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے گفتگو کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کی حامی بھری ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم حکومت کی اجازت کے بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ سیریز کے تمام میچ ایک ہی شہر میں ہوں گے تاہم تاریخ اور وقت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ٹور آ ف آسٹریلیا : میزبان ملک کے کیڈل ایونز نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

لاہور: آسٹریلیا کے کیڈل ایونز نے ٹور ڈاﺅن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا ۔ آسٹریلیا کے مضافات میں ہونے والی ریس کا تیسرا مرحہ 145کلو میٹر طویل تھا ۔ میزبا ن رائیڈر ایونز نے ابتدا ءسے ہی حریفوں پر اپنی برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ 3گھنٹے 34منٹ ، 5سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔ ایونز کے ہم وطن نیتھن ہاس 15سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس 148.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔

مزید پڑھیں

آسٹریلین اوپن: بھارت کی ثانیہ مرزا مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن: بھارت کی ثانیہ مرزا نے اپنے پارٹنر ہوریا ٹیکاﺅکے ہمراہ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں جگہ بنالی۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ہوریا ٹیکاﺅکی جوڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود آسٹریلیا کے میتھیوایبڈن اور جارمیلا گاجدوسووا کو شکست دی۔ ثانیہ اور ٹیکاو نے آسٹریلین جوڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور73منٹ میں پہلے سیٹ میں دوچھ سے ناکامی کے بعد اگلے دو سیٹس میں چھ تین اوردس دوسے فتح سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ثانیہ اور ٹیکاو نے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور یولیا گورجیس کے پیئرکوہرایا تھا۔

مزید پڑھیں