اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ رہنما تحریک انصاف زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔۔زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10 فیصد تک کمیشن لیا۔ زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ لیکن زرتاج گل گھرپر موجود نہیں تھیں، واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے 10سابق وزراکے ڈپلومیٹک پاسپورٹس منسوخ/ غیر فعال کر دیئے تھے جن میں زرتاج گل بھی شامل ہیں۔
عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں
سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے نے 11 طیارے گراؤنڈ کردیے، 3 ناقابلِ مرمت قرار
کراچی (پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے 3 بوئنگ 777 طیاروں سمیت 11 ہوائی جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا کیونکہ ادارے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کے قریب طیاروں کو چلانے والی پی آئی اے کو فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ 3 سال سے اسپیئر پارٹس کی خریداری میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔ان میں سے 3 بوئنگ 777 طیاروں میں سے 2 کو 2020 میں اور ایک کو 2021 میں گراؤنڈ کیا گیا تھا، 5 اے-320 طیارے بھی گراؤنڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 2 طیارے 2021 میں اور 3 طیارے 2023 میں گراونڈ کیے گئے، علاوہ ازیں پی آئی اے نے 3 اے ٹی آر طیارے بھی گراؤنڈ کیے جن میں سے پہلا 2020، دوسرا 2022 اور تیسرا 2023 میں گراونڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں 31 طیارے شامل ہیں اس وقت بقیہ 20 طیاروں کے ساتھ فعال ہے اور فلائٹ آپریشن جاری ہے۔پی آئی اے کی ویب سائٹ کے مطابق 19 ممالک پر مشتمل پی آئی اے کا نیٹ ورک ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا تک پھیلا ہوا ہے۔
اشتعال انگیز تقریر سہولت کاری کیس میں فاروق ستار سمیت 6 ملزمان بری
کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے فاضل جج کو آگاہ کیا کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا، ملزمان کے خلاف مذکورہ مقدمہ 2016 میں درج کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف تاحال انعامی رقوم کے منتظرہیں
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کوحکومت کی طرف سے اعلان کردہ انعامی رقوم اب تک نہ مل سکی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے دھرے کہ دھرے رہ گئے۔ عالمی چیمپئن محمد آصف نے بلغاریہ میں ورلڈ ایمچر اسنوکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس موقع پر صوبائی حکومتوں نے بھاری کیش انعامات کے اعلانات کیے جس کے بعد خود محمد آصف بھی اپنے آپ کو مالا مال سمجھنے لگے۔ لیکن یہ سب خواب ہی رہ گیا۔ نہ انعامی رقم جاری کی گئی ہیں اور نہ ورلڈ چیمپئن کے حالات میں بہتری آئی۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ناروا سلوک ہوا جس سے انھیں مایوسی ہوئی ہے۔ محمد آصف پی بی ایس اے کے سربراہ عالمگیر شیخ نے کہا کہ وہ مسلسل صوبائی حکومتوں سے رابطہ میں ہیں تاکہ انعامی رقم جلد جاری کی جاسکے۔ عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ سالانہ آٹھ لاکھ روپے گرانٹ میں کھلاڑیوں کو تیار کرنا آسان نہیں ہے۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو دھرنے بھی دینگے لیکن ورلڈ چیمپئن کا بھرپور ساتھ دینگے۔

سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
(August 19, 2013)
سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
(August 19, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
(August 19, 2013)
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔