حیدرآباد(پی پی آئی) صوبہ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آبادمیں جان بچانے والی 40 سے زائد ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دل، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اور مرگی سمیت کئی بیماریوں کی ادویات حیدرآباد،جامشورو،ٹنڈوالہیار اور ٹنڈومحمد خان و مٹیاری اضلاع کی مارکیٹوں سے غائب ہیں جس کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹور مالکان نے دواؤں کی عدم دستیابی کا ملبہ دوا ساز کمپنیوں پر ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ ادویات میں استعمال ہونے والا مٹیریل مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث کمپنیوں نے فراہمی میں کمی کردی ہے، دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ بھی قلت کا باعث ہے۔
انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
راشد لطیف کو دانش کنیریا کی بے گناہی کی دستاویزات مل گئیں
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
برطانیہ میں ملازمت کی تلاش میں سرگرداں پاکستانی اور بھارتی شہری سرفہرست
لندن(پی پی آئی)برطانیہ میں ملازمتوں کی تلاش کرنے والوں میں پاکستانی اور بھارتی باشندے سرفہرست ہیں۔ معلوم ہوا ہیکہ جون میں انڈیڈ ویب سائٹ پر برطانوی ملازمتیں تلاش کرنے والے 5.5 فیصد افراد برطانیہ سے تعلق نہیں رکھتے تھے، پی پی آئی کے مطابق یہ تعداد ایک سال قبل 4.4 فیصد تھی اور2017 سے 2019 کے درمیان 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے پاکستان، بھارت، نائجیریا اور جنوبی افریقہ کا شمار ان اہم ممالک میں کیا گیاہے، جہاں سے سب سے زیادہ ملازمتیں برطانیہ میں تلاش کی گئیں۔واضح رہے کہ ہاسپٹیلٹی اور مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے کم تنخواہ والے شعبوں میں مالکان اب بیرون ملک سے ملازمین بھرتی کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
چاہت فتح کا نیا گیت” ’لوٹالوٹا، بم بم”، راتوں رات میمرز کی توجہ کا مرکز
کراچی (پی پی آئی)منفرد اندازاورحد درجہ خود اعتمادی کی وجہ سے راتوں رات میمرز کی توجہ کا مرکز بننے والے چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’لوٹالوٹا، بم بم‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا ایک بارپھرگرما دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہاتھوں میں لوٹے تھامے چاہت فتح علی خان اس بات کسی اور کے گانے پر طبع آزمائی کے بجائے کچھ نیا لے کرآئے ہیں۔’لوٹا لوٹا، بم بم‘ کی ویڈیو میں سیاستدان، صحافی، تاجر، زمیندار، ملازمین سمیت ہرایک کوچیلنج کرنے والے چاہت فتح کا گانا ہی ذرا ہٹ کر پہنا گیا لباس بھی خصوصی توجہ کا مرکزہے۔سوشل میڈیا صارفین نئے گانے کو ملک کی حالیہ صورتحال کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔چاہت فتح نے شاعری میں لوٹوں کے قدوقامت اور جسامت گنواتے ہوئے ان کی خوبیوں پر’خوب’روشنی ڈالی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی سپورٹرز نے پارٹی چھوڑنے والے افراد کی تصویریں لگا کر گانے کا اپ ڈیٹڈ ورژن بھی جاری کردیا ہے۔ماہ اگست میں یہ دوسری بار ہے کہ چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے۔
ایک ماہ میں بیرون ممالک سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول
کراچی (پی پی آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض کا نیا معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان کو ملنے والے بیرونی فنڈز میں نمایاں تیزی آگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں بیرون ممالک سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ اور امداد ملی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی میں 2 ارب 87 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل ہوا، اس دوران بیرونی گرانٹ کی مد میں ایک کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی امداد ملی۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کروائے، سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے جبکہ پاکستان کو مختلف عالمی اداروں سے 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔مختلف ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد قرضہ ملا، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر، یو اے ای نے 1 ارب ڈالر فراہم کیے۔آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے بعد پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر سے زائد مل چکے ہیں، جس میں بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے والے 2.9 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ و امداد ملنے کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں

انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
(August 26, 2013)
لندن( پی پی آئی ) خراب روشنی کے سبب ایشز میں تاریخی کامیابی سے محرومی پر برطانوی میڈیا علیم ڈار پر برس پڑا، جب کہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی پاکستانی امپائرکو ولن بنا دیا۔ آخری ٹیسٹ میں خراب روشنی پرانگلینڈ ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل نہ کرسکا۔پاکستانی ایمپائر علیم ڈار دوہرے عذاب کا شکار ہوگئے، جب خراب روشنی کے باعث ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ جلد ختم کرنے پر انگلش میڈیا جان کا عذاب بن گیا۔ کینگرو کپتان مائیکل کلارک کو ہاتھ سے روکنے پر آسٹریلوی میڈیا بھی پاکستانی ایمپائر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا۔ایشز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو فتح کیلئے آخری چار اوورز میں چوالیس رنز درکار تھے۔ شکست سامنے دیکھ کر آسٹریلوی کپتان نے بیڈ لائٹ کی کال دی تو فیلڈ ایمپائر علیم ڈار لائٹ میٹر چیک کرنے لگے۔ زیادہ وقت لگا تو مائیکل کلارک خود میٹر دیکھنے پہنچ گئے جس پر علیم ڈار نے کلارک کو ہاتھ سے روکا اور یہی انہیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب انگلش میڈیا بھی علیم ڈار کا دشمن بنا ہوا ہے، برٹش اخبار کہتے ہیں کہ علیم ڈار نے میچ جلد ختم کرکے انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی چار صفر کی کامیابی سے محروم کردیا۔ آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا آئی سی سی سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمپائرز کے خلاف کارروائی کرے۔

حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
(August 26, 2013)
لندن( پی پی آئی ) حکومت کی عدم توجہی نے سابق عالمی اسنوکرچیمپئن محمد یوسف کو بے روز گارکردیا، موجودہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انعامی رقم نہیں دی گئی۔سترہ برس قبل پاکستان کواسنوکرمیں پہلا عالمی اعزاز دلوانے والے محمد یوسف سے وفاقی حکومت نے روز گار چھین لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے محمد یوسف کو خاموشی کے ساتھ نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے ملک میں کھیل فروغ نہیں پاسکتا۔ صرف یہی نہیں، حکومت نے موجودہ عالمی چیمپیئن سے کیا گیا وعدہ بھی وفا نہ کیا۔ محمد آصف آٹھ ماہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کے تحت ایک کروڑروپے کی انعامی رقم کے منتظرہیں۔ حکومت کے طرز عمل سے یہ تاثرملتا ہے کہ خاص ہو یا عام ، کسی سے بھی کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوں گے۔ سندھ ، پنجاب اورسرحد کے وزرائے اعلی نے بھی آصف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک انعامی رقم نہیں مل سکی۔

حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری کے سالانہ کی تقریب 28اگست کو ہوگی
(August 26, 2013)
حیدرآباد(پی پی آئی)حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس اوررکن الاسلام جامعہ مجددیہ کے فارغ التحصیل طلباءکی دستار بندی کے سلسلہ میں جلسہ دستار فضیلت کی تقریب بدھ28اگست کو بعد نماز عشاءرات 9بجے آزاد میدان مسجد ہیرآباد میں جمعیت علماءپاکستان کے صدر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت میںمنعقد ہوگی۔ ممتاز عالم دین علامہ سعید احمد اسدخصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ حضرت شاہ رکن الدین الوری نقشبندی چشتی قادری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی دوسری نشست جمعرات29اگست کو صبح 10بجے جامع مسجدآزاد میدان ہیرآباد میںہو گئی جس سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدارتی خطاب فرمائیں گے، اس تقریب سے ملک کے ممتاز علماءکرام، مفکرین ،اوردانشور حضرات بھی خطاب فرمائیں گے بعد از پروگرام حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے مزار مقدس جام شورو روڈ نزد راجپوتانہ ہسپتال حیدرآباد میں چادر پوشی کے بعد لنگر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول انر جی منصوبے کا اجلاس
(August 26, 2013)
کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول پاور پروجیکٹ کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید مرادعلی شاہ ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ( منصوبہ بندی و ترقیات) عارف احمد خان،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ ، سیکریٹری کول انرجی ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت، چئیرمین سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ (SBoI)زبیر موتیوالا، اینگرو کمپنی کے صدر، سی ای او مائننگ،محکمہ انرجی میں مائننگ اور کول کے کنسلٹنٹ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھر کول پر اینگرو مائننگ اور تھر پاور کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدوفاقی حکومت کے ہاں کافی عرصے سے التوا کا شکار ہونے والے حکومتی معاملات کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جو ان دیرینہ مسائل کے فوری حل کے لئے وفاقی حکومت سے بات چیت کرے گی اور بعد میں وزیراعظم نواز شریف کو تھر کول منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئلے کے بے بہا ذخائر موجود ہیں جن کا بیش تر حصہ سندھ کے تھرپارکر میں ہے اور ہمیں ملک کو درپیش بجلی بحران کے حل کے لئے تھر کے کوئلے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مائننگ کے سی ای اوشمس الدین شیخ نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود تھر کول منصوبے پر40فیصدلاگت کم ہوگی۔انہوں نے اجلاس کوبتایا کہ اگر وفاقی حکومت میں کاغذی کاروائی میں التواءکا شکار معاملات حل ہوجائیں تو پہلی جنوری سے ہی اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چار پانچ سالہ پرانے تھر کول کے منصوبے کو ترقی دینے کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کرے کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے توانائی بحران کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے سینیٹ ممبرشپ کاآغاز
(August 26, 2013)
حیدرآباد(پی پی آئی) مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے رجسٹرار نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سینیٹ میں اساتذہ کی ممبر شپ کے لئے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق الیکشن10ستمبر2013کو صبح10بجے تا 1بجے تک ہونگے نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اگست 2013دوپہر 2بجے تک ہے امیدوارکو انتخاب سے دستبردار ی کی آخری تاریخ 5ستمبر2013 مقرر کی گئی ہےنامزدگی فارم رجسٹرار مہران یونیورسٹی کے دفترسے حاصل کر کے وہی جمع کرائے جا سکتے ہیں

راشد لطیف کو دانش کنیریا کی بے گناہی کی دستاویزات مل گئیں
(August 19, 2013)
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق دستاویزات جلد منظر عام پر لانے کا کا اعلان کردیا۔راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسکس کاﺅنٹی کے کوچ پال گریسن اور کھلاڑی ٹام ویسلے نے تحریری بیان میں اعتراف کیا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی میچ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔راشد لطیف نے پال گریسن اور ٹام ویسلے کا تحریری بیان حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ راشد لطیف کے مطابق انگلش کھلاڑیوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ دانش کنیریا نے انہیں کبھی فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ ایسکس کاﺅنٹی کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کیں۔ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ دانش کنیریا کی بے گناہی سے متعلق جلد دستاویزات سامنے لائیں گے۔
