بی سی سی آئی نے سری نواسن کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب

فرانس میں فٹ لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار

ملک میں معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے:شعیب احمد صدیقی

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بی سی سی آئی نے سری نواسن کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

چنائی:بورڑ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین کے خلاف تمام الزامات لغو تھے اور انھیں آئی پی ایل میں کرپشن کے الزامات سے بری کردیا گیاہے۔بی سی سی آئی نے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سری نواسن پر چند بے ایمان لوگوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی نے آئی پی ایل کے سندررامن کے خلاف بھی کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مدوگال کمیٹی نے سندررامن کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ بکی سے متعدد بار ملتے رہے ہیں اورسٹے بازی کی اطلاعات ملنے کے با وجودٹیم مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی نے بورڑ کی جنرل میٹنگ بھی 17دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید پڑھیں

شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ،خیبر مسلم ،کلمت ویلفیئر اور محفوظ الیون کامیاب

کراچی: آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں محفوظ الیون نے سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے ملیر کی چمپئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کے بدولت مضبوط ساجدی محمڈن کو 1-0سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض طاہر قادری،زاہد علی ،نور وہاب ،واجد خان ،فرید خان اور پرویز گل نے انجام دیءجبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

مزید پڑھیں

فرانس میں فٹ لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں کئی افراد گرفتار

پیرس:فرانس کی لیگ ڈی پروفیشنل فٹ بال نے اعلان کیاہے کہ لیگ 2کے دوران کئی مشتبہ افراد کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔فرنچ پروفیشنل لیگ کے صدر فریڈریک تھیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔انھوں نے زور دیا کہ الزام ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر گرفتار افراد میں سے کوئی کرپشن ،فراڈ،غبن یا اس طرح کے کسی کام کی معمولی کشش بھی کی ہو تو ان کے خلاف فرنچ پروفیشنل لیگ ان کے خلاف مدعی بن جائے گی اور انھیں عبرت کا نشان بنائے گی، تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت تفتیش کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید پڑھیں

ملک میں معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے:شعیب احمد صدیقی

کراچی:کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی اور خو شحالی کے لئے معیاری تعلیم بہت ضرور ی ہے۔ اس کے بغیر جدید ترقی اور جدیددنیا کے تقا ضے پو رے کر تے ہوئے آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔ وہ آئی بی اے میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہیومن ریسورسز ، ہیلتھ کئیر مینجمنٹ اور سپلائی چین اہم ترقی کے ذرائع ہیں ان کے بغیر معاشی استحکام اور اداروں کی بہتر اور جدید مینجمنٹ کا کو ئی تصو رممکن نہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئی بی اے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ کی حیثیت سے ملک اور تعلیمی شعبہ کی زبر دست خدمت کر رہا ہے۔ یہاں حا صل کے طلبہ نے معیاری تعلیم کی وجہ سے ملک کی کمپنیوں اور اداروں کو بین االاقوامی اداروں کے بر ابر لا کھڑا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ناقص اور غیر معیاری ہیلتھ کئیر مینجمنٹ کی شکایات بڑھ رہی ہیں ان شکایات کو دور کر نے کے لئے یہاں بہتر اور معیار ہیلتھ کئیر مینجمنٹ بہت ضروری ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں ناقص دیکھ بھال اور علاج سے متعلق شکا یات دور ہوں اور اس کے باعث بڑی تعداد میں ضائع ہو نے والی انسانی جانوں کو بچا یا جا سکے،انھوں نے کہا کہ ہمارے نو جوانوں کو مستقبل کے تقا ضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت حا صل کر نے کے مواقع کی ضرورت ہے،زیادہ سے زیادہ طلبہ کو یہ مواقع ملنے چاہئیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروگرام سے جو طلبہ فارغ التحصیل ہوں گے ان سے ملکی کمپنیوں کو مطلوب بہترین صلاحیت رکھنے والے انسانی وسائل دستیاب ہوں گے۔جس سے ان کمپنیوں کی عالمی سطح کی انسانی وسائل کی ضررویات پوری ہوں گی۔تقریب سے آئی بی اے کے سینٹر برائے ایگزیکٹیو ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر اظہار حسین نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں کمشنر کراچی نے کیک کاٹ کر ڈپلومہ پروگراموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپلومہ پروگراموں کی فیکلٹی ارکان بھی مو جو د تھے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

کینبرا:آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا رتیسرامیچ آج19نومبرکو کینبرا میں کھیلاجائے گا۔سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو32رنزسے شکست دے دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرے ون دے میں آسٹریلیا کے خلاف تین وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے اپنے میچوں کی سنچری بھی دوسرے میچ میں مکمل کی ۔

مزید پڑھیں

جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی

احمدآباد:جسٹس نانواتی کمیشن نے بارہ سال قبل گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلائے جانے کی رپورٹ گجرات کے وزیراعلیٰ آنندیبن پٹیل کے حوالے کردی۔ جسٹس نانواتی نے کہا کہ حتمی رپورٹ تیار ہے اسے کچھ دنوں میںجمع کرادیا جائے گا۔ نانواتی کمیشن نے رپورٹ کی تیاری میں 24مرتبہ توسیع کی تھی جبکہ آخری بار 31اکتوبر کواضافی وقت لیا گیاتھا۔کمیشن میں جسٹس نانواتی کے علاوہ اکشے مہتا شامل تھے۔ 2008میں انکوائرپینل نے گودھرا فسادات کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرادی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ریل کو جلانے کا واقعہ ایک منصوبہ بندی کے مطابق کیا گیا تھا۔27فروری2002کو مسلمانوں کو زندہ جلادیے جانے پرپورے بھارت میں فسادات برپاہوگئے تھے جس کے بعد3مارچ 2002کو گجرات حکومت نے ایک کمیشن قائم کیا جس میں جسٹس کے جی شاہ بھی شامل تھے،2008میں جسٹس شاہ کی وفات کے بعد اکشے مہتا کو کمیشن کا حصہ بنایاگیاتھا۔رپورٹ کے مندرجات کوابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں