ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 8 سے 9 دہشت گردوں نے تھانہ کلاچی پر حملہ کیا جس کے بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس ذراءع کے مطابق دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دہشت گردوں کی تعاقب میں کلاچی کی طرف روانہ کردی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا تھا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ ۔
حیدر آباد: پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، نو افراد گرفتار
پاک بھارت میچ میں پاکستان فیورٹ ہے : محسن حسن خان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک ، بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت
پاک ، بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم فیورٹ
سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جس شخص نے یونین کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھما دی گئی تھی،احسن اقبال
;231;ٓلاہور(پی پی آئی) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھما دی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف سے بدترین معاہدہ کیا،یہ وہ تاریخی ناکامی ہے جس کی پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر ہم نے کہا تھا یہ معاشی مفادات کا سودا کر رہے ہیں ،عمران خان جو نسخہ دے کر گئے اس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعتوں کا پہیہ رک گیا اور نوجوان مایوسی کا شکار ہیں ،آج ہم ملک کا جو حال دیکھ رہے ہیں ،وہ سب کے سامنے ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں ،قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ۔ 2013ء میں نواز شریف کو مشکل حالات ورثے میں ملے تھے ۔ بدامنی عروج پر تھی اور غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ چکے تھے تاہم 2017ء تک مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری ختم ہو گئی تھی ۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو وزارتِ عظمٰی سے ہٹائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدترین سازش کے ذریعے پارٹی قائد کو نا اہل کیا گیا،آج سازش کے کردار خود گواہی دے چکے ہیں کہ نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پر ایک ناکامی مسلط کی گئی،جس شخص نے یونین کونسل نہیں چلائی اسے ایٹمی طاقت کی کنجی تھما دی گئی تھی ۔ ہم نے اسمبلی فلور پر کہا تھا اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا ۔ ن لیگ 2013ء کی طرح 2024ء میں ملک کو مہنگائی کی چکی سے نکالے گی،2024ء میں ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا ۔
کراچی: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق
کراچی:(پی پی آئی) کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ مرنے والے شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام سے جا رہا تھا کہ گلبائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں اسرار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
کراچی انٹر بورڈ کا پہلی بارتمام گروپس کے نتاءج ایک ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ
کراچی:(پی پی آئی)کراچی انٹر بورڈ میں نتاءج کے حوالے سے ہم تبدیلی کی گئی ہے ، پہلی بارتمام گروپس کے نتاءج ایک ساتھ جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹربورڈ کے نتاءج کا اعلان 13 اکتوبرکو کیا جائے گا جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس کے نتاءج کا ایک ہی دن اعلان ہوگا ۔ سالانہ نتاءج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام میڈیا کو نتاءج کی کاپیاں دفاتر بھیج دی جائیں گی ۔ سالانہ نتاءج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین انعامات تقسیم کریں گے ۔
تلاش کریں
خبریں

حیدر آباد: پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، نو افراد گرفتار
حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس و رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں9جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ہٹڑی تھانہ کی حدود میں پولیس و رینجرز کی ایک کاروائی کے دوران 9افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد ہو ئی ہے ،گرفتار افراد میں بعض مبینہ قاتل بھی ہیں جبکہ گدو ناکہ کے قریب دو برادریوں مکرانی اور برڑو میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔

پاک بھارت میچ میں پاکستان فیورٹ ہے : محسن حسن خان
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور چیف سلیکٹرمحسن حسن خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ پاکستان آج تک ورلڈ کپ میںکبھی انڈیا سے جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا لیکن محسن حسن خا ن کہتے ہیں کہ میں اس طرح کے نظریات پر یقین نہیں رکھتا جو کچھ ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکاہے۔ سابق کوچ کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی میں پاکستان کی ٹیم بھارت سے مضبوط ہے ، پاکستان کی ٹیم بیٹنگ اور باﺅلنگ میں مضبوط ہے لیکن فیلڈنگ میں کچھ مسائل ضرور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم کو فیلڈنگ نے اچھی مد د دی تو انڈیا کے خلاف جیتنے کے امکانات ذیادہ ہیں، اگر فیلڈنگ میں کارکردگی مایوس کن رہی تو بیٹنگ اور باﺅلنگ کواس کمی کو پورا کر نا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک ، بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت
ڈھاکا: آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا پہلا میچ ایشیا کی دو کرکٹ سپر پاورز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹیں ایک دن پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں، بہت سے تماشائیوں کو مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش میں کروڑوں کرکٹ کے دیوانوں میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹ نایاب ہیں ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں اور دونوں ملکوں سے بڑی تعداد میں تماشائی بنگلہ دیش میں اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہیں جن میں بڑی تعداد فلمی ستاروں اور تاجروں کی بھی ہے اس وجہ سے پاک بھارت میچ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں مرکوز ہیں۔ دوسری جانب سٹے باز بھی بڑی تعداد میں حرکت میں آگئے ہیں اور اربوں روپے کا جواہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست نے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے افتتاحی میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

پاک ، بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم فیورٹ
لاہور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا معرکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان آج ہوگا۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے میچ کیلئے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھ کر بھارتی سورماوں کو زیر کیا جاسکتاہے۔ چند دن پہلے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کی بدولت پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،اس تاریخی کامیابی کی وجہ سے قومی شاہینوں کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔کرکٹرز نے بہترین باولنگ اٹیک کی موجودگی میں شاہینوں کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ سابق کرکٹرزکے مطابق ایشیا کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑے اہداف کے حصول کی وجہ سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں اور بھارتی ٹیم کو شکست سے دو چار کر نے کے لیے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ کرکٹرز نے اعصاب شکن میچ میں بھارت کو زیر کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر جمیکا ٹیلوا کے کوچ مقرر
سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کوکریبیئن پریمئر لیگ میں جمیکا ٹیلواکا کوچ مقرر کر دیا گیا۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو پچھلے سال آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی کوچنگ سے اسوقت معزول کردیا گیا تھا جب انگلینڈ نے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست دو چار کیا تھا۔ دوسری جانب مکی آرتھر اور ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل درمیان تعلقات کے حوالے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان ناخوشی کا رشتہ قائم رہے گا۔ تاہم مکی آرتھر نے کوچنگ کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔ ایک اور سابق آسٹریلین کوچ ٹم نیلسن کوبھی کیریبیئن لیگ میں انٹیگا ہوکس بلز کے کوچ مقررکئے جانے کاا مکان ہے ۔ ٹم نیلسن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں ٹاپ لیول کے ٹورنامنٹ کے اچھے ماحول میں ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پر جوش ہوں۔

کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے تو جیت پاکستان کی ہوگی:نجم سیٹھی
لاہور: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان فتح سے ہمکنار ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شاہد آفریدی کے دو چھکے لگانے سے ملنے والی فتح سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے۔ شاہد آفریدی بھی نوے فیصد فٹ ہوچکے ہیں اور کھلاڑیوں کے متحد ہو کر کھیلنے کی صورت میں فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو لڑانا کپتان اور کوچز کا کام ہے جبکہ چیئرمین کا کام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو وہ کررہے ہیں۔