لاہور میںقومی کرکٹرر وہاب ریاض کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد

لاہور: لاہور میںقومی کرکٹرر وہاب ریاض کے ولیمے کی تقریب کا انعقادہوا۔شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد وہاب ریاض اپنی شریک حیات کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دونوں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔مشرقی لباس میں سجی سنوری دلہن اورسوٹ میں ملبوس وہاب ریاض ہنستے مسکراتے چہروں کے ساتھ عزیزو اقارب اور دوستوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ر ہے اور کرکٹ اسٹار نے شادی کو اپنے کیرئیر کے لئے نیک شگون قرار دیا۔وہاب ریاض کی دعوت ولیمہ میں شریک کرکٹرز نے بھی ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وہاب ریاض نے ارادہ ظاہر کیا کہ شادی کی مصروفیات سے فراغت کے بعدبہت جلد کھیل کے میدان میں نظرآئیں گے۔

Next Post

پرنسپل کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر استانی انتقال کرگئیں

Mon Dec 2 , 2013
کراچی: سول ایوی ایشن اسکول کی ٹیچر پرنسپل کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر انتقال کرگئیں، جس پر سول ایوی ایشن اسکولوں کے اساتذہ نے مظاہرہ اور احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، […]