ہاکی کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی کانفرنس بلائی جائے : نوید عالم

کراچی: سابق اولمپئن نوید عالم نے ملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کو کھلاڑیوں کی کانفرنس بلانے کی تجویر دے دی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوید عالم کا کہنا تھا کہ حکومت فیسٹیول ضرور کرائے مگر کھیلوں کے فروغ کیلئے فیڈریشنز کے ساتھ مل کر مناسب حکمت عملی تیار کرے کیونکہ دنیا میں پاکستان کا نام کھلاڑی روشن کرتے ہیں۔انہوں نے پی ایچ ایف کے نئے صدر اختر رسول کی ناراض اولمپئینز کو ہاکی کی بہتری کیلئے دعوت دینے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مضبوط ہاکی فیڈریشن بنا کر ہی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار سینئرز کو قرار دیا جنہوں نے اپنے متبادل تیار نہیں کیے۔

Next Post

پاکستان کرکٹ کا نیا بوم بوم، شاہ زیب حسن کی دوسری تیز ترین سنچری

Sat Jan 18 , 2014
کراچی: پاکستان کرکٹ میں نئے بوم بوم نے دستک دے دی ، کراچی کے کھلاڑی شاہ زیب حسن نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے پریذیڈنٹ کپ میں پہلی سنچری 40 گیندوں پر جبکہ دوسری سنچری پریذیڈنٹ ٹرافی میں 47 گیندوں پر اسکور کی۔پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں شاہ زیب بولرز کیلئے شامت کی علامت بن گیا، […]