پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات رواں ماہ انگوٹھے کی سرجری کرائیں گے

میلبورن: پرتھ اسکارچرز کے پاکستانی آل راﺅنڈر یاسر عرفات رواں ماہ سرجری کرائیں گے ۔پرتھ اسکارچرز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عرفات رواں ماہ کے آخر میں اپنے انگوٹھے کی سرجری کرائیں گے جس کے باعث وہ لیگ کے بقیہ میچوں میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔عرفات بگ باش کے رواں سیز ن میں پرتھ اسکارچرز کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں ،انہوں نے 6میچوں میں 12وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔

Next Post

شمالی کوریا کی فٹبال ٹیمیں رواں برس جنوبی کوریا میں کھیلیں گی

Thu Jan 23 , 2014
پیانگ یانگ: شمالی کوریا رواں برس جنوبی کوریا میں شیڈول 17ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گا ۔ میگا ایونٹ 19ستمبر سے 4اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہر این چیون میں کھیلا جائے گا ۔ شمالی کوریا کے حکام کے مطابق ایشین گیمز میں ان کی مینز اور ویمنز فٹ بال ٹیمیں ملک کی نمائندگی کریں گی ، جنوبی کوریا […]