فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا پہنچ گئی

بگوٹا:  فیفا ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی کولمبیا کے دارلحکومت بگوٹا پہنچ گئی۔ رواں سال برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ایونٹ کی ٹرافی کولمبیا پہنچ گئی۔ بوگوٹا میں کولمبیا کے صدریوآن مینیول نے لوکل فٹبال ہیروز کے ساتھ ٹرافی کا استقبال کیا۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے جنوبی امریکہ میں خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ فیفا ٹرافی کوال کیمپن اسٹیڈیم میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا جہاں ہزاروں شائقین اس کا دیدارکریں گے۔

Next Post

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بگ تھر ی منصوبے کو کرپشن قرار دیدیا

Wed Jan 29 , 2014
دبئی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی آئی سی سی میں بگ تھری مسودے پرکڑی تنقید کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ ایک بیان میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کی تجاویز سے کرکٹ میں کرپشن بڑھے گی۔ نئی تجاویز گڈ گورننس کے اصولوں کی […]