میامی: سابق انگلش فٹ بال کپتان ڈیوڈ بیکہم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ ختم کرکے امریکا کے میجر لیگ ساکر ٹورنامنٹ میں اپنی نئی ٹیم میامی کی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔بیکہم نے گزشتہ روز فلوریڈ ا میں اپنی فرنچائز ٹیم متعارف کرائی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا دل تو میدان میں اترنے کو تیا رہے لیکن میری ٹانگیں اجازت نہیں دے رہی ہیں ۔