جوبائیڈن کی بھارت آمد پرحریت رہنما ملاقات کے متمنی

 سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر   (پی پی آئی)  امریکی صدر جو بائیڈن 7ستمبر کو بھارت کے چار روزہ دورہ پر نئی دہلی پہنچیں گے۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر 9 ستمبر سے شروع ہونے والی جی 20 کانفرنس میں اہم خطاب کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق انسانی حقوق کے بھارتی و عالمی اداروں کی کوشش ہے کہ حریت رہنماوں کی امریکی صدر سے ملاقات کرائی جائے تاکہ 75برس پرانے مسئلہ کے حل کی راہ ہموار ہو سکے نیز وادی میں میرواعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک و دیگر کی مسلسل اسیری  ختم کرائی جائے۔

Latest from Blog