لاہور(پی پی آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 22 اپریل سے پلاسٹک کو ناں مہم کا آغاز ہو گا، پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے بھی منظوری دے دی ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں۔
Next Post
ارتھ ڈے 22 اپریل کومنایا جائے گا
Thu Apr 18 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا اور اسی روز صوبہ بھر میں پلاسٹک کو ناں مہم کا آغاز ہو گا،۔پی پی آئی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، مریم اورنگزیب […]