پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی) پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پی پی ایل کے سندھ، بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے حکومت اور شیئر ہولڈرز کوخط لکھا کر آگاہ کردیا۔ترجمان پاکستان پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ مختلف تکنیک کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکی مہارتوں سے یومیہ پیداوارمیں اضافہ ہوا،جدید طریقوں سے تلاش کے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں 530 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔

Latest from Blog