سندھ کی فلاحی تنظیموں،یتیم خانوں اور اداروں کوچیرٹی قوانین پرٹریننگ دینے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)حکومت نے سندھ میں رجسٹرہزاروں فلاحی تنظیموں،یتیم خانوں اور اداروں کو انٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر جدید چیرٹیز قوانین بارے آگاہی کے لئے مرحلہ وارٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق فلاحی اداروں کو بتایا جائیگا جمع شدہ فنڈز اگر بیان کئے گئے مقصد پر خرچ نہیں ہورہے تو جرم کے زمرے میں آئیگا۔ محکمہ انڈسٹریز،  اور محکمہ سوشل ویلفئیر سے رجسٹراین جی اوز، ٹرسٹوں اور فلاحی اداروں کو قوانین کے بارے میں آگاہی  دی جائے گی۔

Latest from Blog