راولپنڈی(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، ہم روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں واپس جا رہی ہیں یا نہیں؟ جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔قبل ازیں فواد چودھری اور شیریں مزاری انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔
Next Post
ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
Tue Apr 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب کی طرف […]