کراچی(پی پی آئی) معروف صوفی بزرگ بابا اکرم کا عرس ہفتہ 11مئی کو ان کے مزار مقدس واقع سولجر بازارنمبرایک لاکھانی سینٹر پھول چوک پر شروع ہوگیا۔عرس کے دوران محافل وعظ، نعت و سماع،قرآن خوانی،تقسیم لنگر و ذکر واذکارکاہتمام کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عرس کے پہلے روزدن بھر زائرین اور عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا جنھوں نے مزار پر پھول چڑھائے،فاتحہ پڑھی اور ایصال ثواب کیا۔