کراچی(پی پی آئی) کیمیائی علوم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، جامعہ کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی سے وابستہ پروفیسرسید غلام مشرف جامعہ کراچی کے اُن پروفیسروں میں شامل ہیں جنھیں کم عمری میں ڈی ایس سی کی ڈگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ماس اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں پروفیسرسید غلام مشرف معروف پاکستانی سائینسدان ہیں، انھوں نے نہ صرف بائیو مارکر ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ اسپیکٹرو میٹری کے شعبے میں متعدد تجربہ گاہوں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے انسانی صحت کے مسائل بالخصوص کینسر اور تھیلسیما سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے اسپتالوں کے معالجیں کے ساتھ ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر غلام مشرف کی اب تک260تحقیقی تصانیف ہیں جو مستند اور معروف جرنل میں شائع ہوئی ہیں جن کا امپیکٹ فیکٹر1100سے زیادہ ہے جبکہ ان کا ایچ انڈیکس38ہے, ان کی تصانیف میں کتابوں کئی اسباق کی اشاعت، جائزے، اورادارت شدہ کتب بھی شامل ہیں، ان کے تحقیقی اعزازات میں امریکی پیٹنٹ بھی شامل ہیں۔ پروفیسر غلام مشرف کو متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات حاصل ہوئے ہیں جن میں سول ایوارڈ تمغہء امتیاز، پاکستان اکیڈمی آف سائینسز گولڈ میڈل، فیلو آف کیمیکل سوسائٹی پاکستان شامل ہیں، ان کی نگرانی میں اب تک40اسکالرز نے پی ایچ ڈی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں ہائی ایجوکیشن کمیشن کے مقامی پی ایچ ڈی اسکالر ان کی ہی زیرِ نگرانی سندیافتہ ہوئے ہیں۔ انھوں نے ایچ ای سی، این ائی ایچ، اسلامک ڈیولپمنٹ بنک وغیرہ جیسی اہم متعدد ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ ایجنسیوں سے مسابقتی گرانٹ بھی حاصل کی ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسر غلام مشرف کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔دوسری جانب شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی پروفیسر غلام مشرف کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
Latest from Blog
اسلام آباد (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر حضرت عبداللہ شاہ
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف
سرینگر (پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کی سب
برسلز(پی پی آئی)کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی
نئی دہلی (پی پی آئی)بھارت میں ہندو توا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما
جنیوا (پی پی آئی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے
جموں (پی پی آئی)پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت
جموں (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ
سرینگر (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر