معروف کشمیری قانون دان سرینگر سے گرفتار

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف کشمیری قانون دان اور کشمیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو سرینگر سے گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے انہیں 2020میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام پر ایک جھوٹے کیس میں گرفتار کیا ہے۔یڈوکیٹ بابر قادری کو ستمبر 2020میں سرینگر میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا تھا۔

Latest from Blog