بھارتی قبضے کے خاتمے اور حصول حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رہے گی: حریت رہنما

مظفرآباد(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارتی فوجی قبضے کے خاتمے اور حصول حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے دیگر حریت رہنماؤں کے ہمراہ مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر پر فوجی قبضے کو دوم بخشنے کیلئے کشمیری عوام کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے کشمیری قیادت کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تختہ دار پر چڑھا کر کشمیری عوام کے حوصلوں کو توڑنے کی ناکام کوشش کی۔مودی حکومت نے کشمیری آزادی پسند رہنماؤں کو حق خودارادیت کے بنیادی موقف سے ہٹانے کیلئے جیلوں میں بند کردیا۔

Latest from Blog