آپریشن عزمِ استحکام سے بلوچستان کے حالات مزید غیر مستحکم ہوں گے: بی این پی ایم رہنما

 کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم) کے قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے منگل کے روز کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام سے بلوچستان کے حالات مزید غیر مستحکم ہوں گے۔کوئٹہ پریس کلب میں سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی اور بی این پی ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر صوبہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ترین نے کہا کہ آئین میں اپیکس کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آئینی پارلیمنٹ کے بجائے ایپکس کمیٹی کے فیصلے ہوتے تھے تو یہ مارشل لاء کے سوا کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا ہر بچہ جانتا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں کون کر رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بے گھر کیا۔

Latest from Blog