دکی کے علاقے رباط میں بس الٹ گئی،6 مسافر زخمی

دکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط میں منگل کو بس بے قابو ہو کر  الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تونسہ، پنجاب سے دکی جانے والی مسافر بس دکی کے علاقے رباط میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے۔ ان کی شناخت عثمان غنی ولد رفیق، نصراللہ ولد بختیار خان، محمد بخش ولد تاج محمد، آصف علی کی بیوی، جہانزیب کی بیوی اور ایک لڑکی نواہ بیٹی جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو سول ہسپتال دکی پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لورالائی ریفر کر دیا گیا۔

Latest from Blog