گرمیاں شروع ہوتے ہی اے پی آر انرجی کا آسٹریلوی پلانٹ شروع

جیکسن ول، فلوریڈا، 12 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بڑے پیمانے پر اور تیز رفتاری سے بجلی فراہم کرنے کے عالمی رہنما ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے پورٹ ہیڈلینڈ، پلبارا، مغربی آسٹریلیا میں اپنے متحرک گیس ٹربائن پاور پلانٹ کی باضابطہ اجازت حاصل کرلی ہے۔ پلانٹ چار جدید جی ای ٹی ایم 2500+ ایرو-ڈیریویٹو ٹربائنز رکھتا ہے جو صاف طور پر جلنے والی قدرتی گیس سے چلتے ہیں۔ جیسے ہی گنجائش کی ضروریات بڑھیں گی تنصیب کو فوری طور پر دو اضافی ٹربائنز تک توسیع دی جا سکتی ہے۔

turbine%20power%20plant گرمیاں شروع ہوتے ہی اے پی آر انرجی کا آسٹریلوی پلانٹ شروع

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150211/175074
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO

آسٹریلیا معدنی صنعت کے مرکز میں واقع یہ پلانٹ ریاستی ادارے ہورائزن پاور کو بجلی فراہم کرتا ہے، جو 100,000 سے زیادہ مکینوں اور 10,000 سے زیادہ کاروباری اداروں اور بڑے صنعتی صارفین کے لیے خدمات فراہم کرتا ہے۔

پلانٹ، جو 2014ء کے اواخر میں شروع ہوا، 2017ء کی دوسری سہ ماہی تک چلے گا اور برجنگ حل کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ٹرانس الٹا (آسٹریلیا) ایک مستقل پاور پلانٹ تیار کرتا ہے، جو 2017ء کے اوائل میں مکمل ہونا متوقع ہے۔ پلانٹ مغربی آسٹریلیا کے انتہائی سخت موسم کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 48 درجہ سینٹی گریڈ (118 درجے فارن ہائیٹ) تک پہنچ جاتا ہے۔ پروجیکٹ اے پی آر انرجی کی ایشیا بحر الکاہل میں بڑھتی ہوئی موجودگی میں اضافہ کرتا ہے، جو خطے میں اس کی پیداواری صلاحیت کو 410 میگاواٹ تک پہنچا رہا ہے۔

APR%20Energy. گرمیاں شروع ہوتے ہی اے پی آر انرجی کا آسٹریلوی پلانٹ شروع

اے پی آر انرجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کلائیو ٹرٹن نے کہا کہ “ہم اپنے پلانٹ کے جلد اور بروقت آغاز پر بہت خوش ہیں، جو گرمی کے مہینوں میں بجلی کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہورائزن پاور کی بروقت مدد کرے گا۔ ہمارے متحرک ٹربائن پاور پلانٹس مستقل پاور پلانٹس کی تعمیر کے دوران برجنگ حل تلاش کرنے والے افادہ عام کے اداروں کے لیے بہترین ثابت ہو چکے ہیں، اور صارفین کے لیے پسند کی ٹیکنالوجی ہے جو بڑے پیمانے  کے، فوری جاری کرنے والے حل کی ضرورت رکھتے ہیں جو گرڈ میں زبردست استحکام دیں، کم سرمایہ خرچ کریں اور معمولی اخراج کے حامل ہوں۔”

 اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی بجلی کے بڑے پیمانے پر اور فوری حل فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے جو صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے جہاں بھی اور جیسے بھی ان کو ضرورت ہو۔ اے پی آر جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کے ساتھ صنعت کی معروف ترین تجربے کو ملاتا ہے تاکہ ٹرن کی پاور پلانٹس فراہم کیے جائیں جو فوری طور پر فراہم ہوں اور ان میں مرضی کے مطابق تبدیلی اور اضافہ کیا جا سکے۔ افادہ عام اور صنعت دونوں شعبوں کے لیے خدمات انجام دینے والا اے پی آر انرجی دنیا بھر میں صارفین اور آبادیوں کے لیے بجلی کی پیداوار کے حل فراہم کرتا ہے، جس میں اس کا زیادہ زور، افریقہ، امریکین، ایشیا-بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰٰ پر ہے۔ مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ www.aprenergy.comملاحظہ کریں۔

Latest from Blog